• صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
  • صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
تازہ ترین
مارکو روبیو کا فیڈرلسٹ سوسائٹی سے خطاب امریکہ میں چین کی مبینہ دراندازی کا پھیلتا دائرہ چھ خطوں میں اے جے سی کی سفارتی سرگرمیاں برسلز میں یورپی ائمہ کا سربراہی اجلاس بینظیر بھٹو اور نواز شریف کی آخری ملاقات جگہ جگہ تے چھولے نان یورپی امام اتحاد کے خواہاں ہیں بین المذاہب کانفرنس⁦:⁩مذہبی آزادی اور مساوی شہریت پر زور
مارکو روبیو کا فیڈرلسٹ سوسائٹی سے خطاب امریکہ میں چین کی مبینہ دراندازی کا پھیلتا دائرہ چھ خطوں میں اے جے سی کی سفارتی سرگرمیاں برسلز میں یورپی ائمہ کا سربراہی اجلاس بینظیر بھٹو اور نواز شریف کی آخری ملاقات جگہ جگہ تے چھولے نان یورپی امام اتحاد کے خواہاں ہیں بین المذاہب کانفرنس⁦:⁩مذہبی آزادی اور مساوی شہریت پر زور
Home » عرب اور اسرائیل۔۔۔ ایک ہاتھ کی دوری پر
مضمون/کالم

عرب اور اسرائیل۔۔۔ ایک ہاتھ کی دوری پر

نیوز ایڈیٹرBy نیوز ایڈیٹرستمبر 22, 2026Updated:ستمبر 22, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Mins Read
Share Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Reddit Telegram Email WhatsApp
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email WhatsApp

عرب اور اسرائیل۔۔۔ ایک ہاتھ کی دوری پر

عالیہ شاہ

تحریر⁦:⁩عالیہ شاہ
رائے⁦/⁩تجزیہ

اس سال عرب اور اسرائیل کے تعلقات نے ایک نئی کروٹ لی ہے۔⁦2025⁩میں ایران، اسرائیل اور امریکہ کے بیچ جنگ نے عرب اور اسرائیل کے پہلے سے ہی کشیدہ حالات کو مزید گھمبیر بنا دیا تھا اور مڈل ایسٹ کی اقوام کے بیچ ایک لمبی خلیج حائل کر دی تھی۔ لیکن کوئی یہ نہیں جانتا تھا کہ حوثیوں کا سعودی عرب پر حملہ عرب اور اسرائیل کے بیچ تعلقات کے نئے دروازے کھول دے گا۔

اسرائیل نے امریکہ کی ثالثی کے ذریعے مسلمانوں کے ملجا و ماویٰ مکہ مدینہ کے کسٹوڈین محمد بن سلمان کو حوثیوں کے حملوں پر انٹیلیجنس شیئرنگ کے ذریعے مدد فراہم کی۔ اسرائیل کے اس ایکشن نے مڈل ایسٹ میں اپنی ٹیکنالوجی اور ملٹری برتری کو ثابت کیا ہے، وہیں مڈل ایسٹ کے سنی مسلک سے تعلق رکھنے والے ممالک کی طرف دوستی کا ہاتھ بھی بڑھا دیا ہے۔

گو اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے تجارتی، ملٹری، تزویراتی و معاشرتی تعلقات کو قائم ہوئے چھ سال گزر گئے۔ اسی مہینے یعنی ستمبر⁦2020⁩میں یو اے ای نے اسرائیل کو تسلیم کیا تھا اور ابراہم اکارڈز پر دستخط کیے تھے، اور آج دیکھئے متحدہ عرب امارات اپنے نظام میں اصلاحات لا کر کہاں پہنچ چکا ہے کہ اس کی ترقی کی مثالیں دی جاتی ہیں۔

لیکن سعودی عرب سے اسرائیل کے تعلقات کی جو داغ بیل ڈلنے جا رہی تھی، اس کو حماس کے سات اکتوبر کی دہشت گردی نے سبوتاژ کر ڈالا تھا۔ حماس کا سات اکتوبر کا حملہ کیا ہی اس لیے گیا تھا کہ سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے کے قریب پہنچ چکا تھا۔ اور پھر حماس نے اس خطے کو آگ کی بھٹی میں جھونک دیا، تب سے لگی آگ اب تک بجھنے کا نام نہیں لے رہی۔

اب ایسا لگتا ہے امریکہ کی مدد سے سعودی عرب، حوثیوں کے خلاف مدد لینے کو تیار ہو گیا ہے۔ لیکن کیا یہ تعلقات پنپ پائیں گے؟ اس کی کوئی گارنٹی اس لیے نہیں دی جا سکتی کہ ایرانی بلاک، جس میں ایران، عراق، یمن اور شام بھی شامل ہیں، اسرائیل سے بات کرنے کو تیار نہیں، لیکن اس بلاک میں بھی دراڑ آ چکی ہے کیونکہ شام کی نئی لیڈرشپ نے شام کے اندر امن قائم کرنے کے لیے اسرائیل اور امریکہ سے مدد مانگ لی ہے۔

جیوپولیٹیکل سنی بلاک کے ترکیہ، مصر اور عرب امارات تو اسرائیل سے قریبی تجارتی تعلقات رکھتے ہیں۔ اردن کے سعودی عریبیہ سے بھی اور ویسٹ سے بھی بہت خوشگوار تعلقات ہیں۔ بحرین بھی سعودیہ کی بات سنتا ہے۔ قطر کا نظریہ ڈولتا رہتا ہے لیکن قطر نے حال ہی میں پاکستان کے ساتھ مل کر ایران اور امریکہ کی ثالثی میں بڑا اہم کردار ادا کیا تھا۔

پاکستان نے اس تمام پیش رفت میں بڑا اہم کردار کیا جب پاکستان نے امریکہ اور ایران کے بیچ ثالثی کا کردار ادا کیا۔ پاکستان کے لیے یہ اس لیے ممکن تھا کیونکہ ایران یہ سمجھتا تھا کہ برادر ہمسایہ اسلامی ملک ہونے کے ناطے پاکستان ممکنہ طور پر اس معاملے کو خوش اسلوبی سے نبھا سکتا ہے۔ کیونکہ پاکستان مڈل ایسٹ کا حصہ نہیں ہے، ایران مڈل ایسٹ کے کسی بھی ملک پر اعتبار کرنے کو تیار نہ تھا۔ ایسے میں ایک بڑی فوج رکھنے والے ایٹمی ملک پر بھروسہ کرنا ایران کے لیے زیادہ آسان تھا، جبکہ دوسری طرف پاکستان ہمیشہ سے امریکہ کا اتحادی رہا ہے۔ اچھا اور برا وقت آتا رہا، تعلقات بنتے اور بگڑتے رہے، مگر پاکستان کا امریکہ پر انحصار کم نہ ہوا۔

پاکستان آئی ایم ایف پر انحصار کرتا ہے اور امریکہ سے کئی دہائیوں سے مسلسل کروڑوں ڈالر ایڈ لے رہا ہے، اس لیے امریکہ سے قربت نے اس ثالثی میں اہم کردار ادا کیا، لیکن ایران کو چلانے والے روس اور چین بھی ہیں۔ روس اور چین موقع پا کر امریکہ کے خلاف ایران کی پشت پناہی کرنے لگے۔

ایسے میں ایران کے سعودی عرب اور یو اے ای پر ڈرون اور میزائل حملوں نے اس جنگ کا رخ کسی اور طرف موڑ دیا اور سعودی عرب کو اپنے بچاؤ کے لیے امریکہ، اسرائیل اور پاکستان کا سہارا لینا پڑ رہا ہے، جو ابراہم اکارڈز کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

ابراہام اکارڈز اور سعودی عرب
امریکی حکومت یہ چاہتی ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرے تاکہ اسرائیل کا عرب ممالک سے تعلقات کا سلسلہ چل نکلے۔

امریکی حکومت یہ چاہتی ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرے تاکہ اسرائیل کا عرب ممالک سے تعلقات کا سلسلہ چل نکلے۔ اس کے لیے پہلے بھی کئی بار کہا جا چکا ہے اور مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ اگر سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر لیتا ہے تو پھر نہ صرف باقی عرب ممالک کے لیے یہ قدم اٹھانا آسان ہو گا بلکہ پاکستان پر بھی دباؤ ہو گا کہ وہ بھی اس میں شامل ہو اور یہودیوں کے خلاف نفرت کو ختم کر کے ابراہم اکارڈز کا حصہ بنے۔

پاکستان کے لیے یہ اتنا آسان نہ ہو گا کیونکہ پاکستان نے دہائیوں تک اپنی نسلوں کو مدرسوں میں اسرائیل سے دشمنی کا سبق دیا ہے۔ پاکستان کے اندر اسرائیل اور یہودیوں کے خلاف شدید نفرت کے جذبات پائے جاتے ہیں، حتیٰ کہ کوئی اگر اسرائیل کا نام لے لے تو معاملہ مرنے مارنے تک پہنچ جاتا ہے۔

ان نفرت کے جذبات کو پروگریسو سرگرمیوں اور مذہبی ہم آہنگی سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے، لیکن ایسا حکومتی سرپرستی کے بغیر ہونا ممکن نہیں۔ لیکن شام نے اندرونی انتشار کے خاتمے کے لیے اسرائیل اور امریکہ سے مدد مانگ لی ہے۔

پاکستان امریکہ کے قائم کردہ غزہ پیس پلان کا بھی حصہ ہے۔ پاکستان سمیت عرب ممالک کو معلوم ہو چکا ہے کہ غزہ میں امن لانے میں امریکہ اور اسرائیل ہی بڑا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کی مدد اور شمولیت کے بنا غزہ کی تعمیر و بحالی ممکن نہیں۔ اس کے لیے یروشلم کو تسلیم کرنا ناگزیر ہو جائے گا۔

عالیہ شاہ

عالیہ شاہ

گزشتہ دو دہائیوں سے جرنلزم کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ اینٹی سیمٹ ازم کے خلاف ایک نمایاں آواز ہیں۔ انسانی حقوق کی کارکن، تین کتابوں کی مصنفہ اور کالم نویس ہیں۔ پراجیکٹ سیو کی صدر ہیں جس کا کام مسیحیوں، یہودیوں، مسلمانوں اور خواتین کے حقوق اور اینٹی سیمٹ ازم کے خلاف آواز اٹھانا اور شدت پسند اذہان میں تبدیلی لانا ہے۔

ابراہم اکارڈز اسرائیل اسرائیل تسلیم کرنا ایران پاکستان حوثی سعودی عرب سعودی عرب اسرائیل عالیہ شاہ عرب اسرائیل تعلقات غزہ مشرق وسطیٰ
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email WhatsApp
Previous Articleتوہینِ مذہب کے نام پر بڑھتے حملے
Next Article پاکستانی نوجوان اور امریکی مواقع کا نیا باب
نیوز ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مضمون/کالم

امریکہ میں چین کی مبینہ دراندازی کا پھیلتا دائرہ

نومبر 16, 2026
مضمون/کالم

بینظیر بھٹو اور نواز شریف کی آخری ملاقات

نومبر 16, 2026
مضمون/کالم

ٹرمپ، شی اور پیوٹن کی ملاقات

نومبر 15, 2026
Add A Comment

Comments are closed.

اہم ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026883 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026228 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
سوشل میڈیا
  • Facebook
  • YouTube
  • Twitter
  • Instagram
نقطہ نظر
85
مشرق وسطیٰ

حوثیوں کی پیدا کردہ مشکلات کے خاتمے کا وقت آ گیا، تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان⁦:⁩رشاد العلیمی

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 مشرق وسطیٰ
85
فیچرڈ

برطانیہ کی حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکیوں کی مذمت، ریاض سے مکمل یکجہتی کا اعلان

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 فیچرڈ
8.9
صفحہ اول

امریکہ اور خلیجی شراکت دار ایران کی جارحیت کے مقابلے میں متحد ہیں، ایلیسن ہوکر

نیوز ایڈیٹرجولائی 19, 2026 صفحہ اول
مقبول ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026883 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026228 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
اہم ترین

مارکو روبیو کا فیڈرلسٹ سوسائٹی سے خطاب

نومبر 16, 2026

امریکہ میں چین کی مبینہ دراندازی کا پھیلتا دائرہ

نومبر 16, 2026

چھ خطوں میں اے جے سی کی سفارتی سرگرمیاں

نومبر 16, 2026

سبسکرائب کریں

ادارہ کی شرائط و ضوابط اور پرائیویسی پالیسی کی پابندی ہو گی۔

شکریہ! اپنی سبسکرپشن کی تصدیق کے لیے اپنا ای میل اِن باکس یا اسپیم فولڈر چیک کریں۔

© 2026 NYURDU
  • صفحۂ اول
  • ٹیم
  • رابطہ کریں
  • NYURDU بارے

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.