• صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
  • صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
تازہ ترین
لبنانی سفارت کار کو امریکا چھوڑنے کا حکم یو اے ای کا دفاعی تیاری اور سفارت کاری پر زور آئزن کوٹ کا⁦19-48⁩اتحاد انتخابی شکست کی وجہ ناقص سیاسی ابلاغ تھا آئرن گیٹ⁦:⁩سیاسی دباؤ یا عملی جنگ امریکی انتخابات کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا مستقبل آئزنکوٹ کی آمد اور اقتدار کی بساط اسرائیلی معاونت کے امریکی مفادات
لبنانی سفارت کار کو امریکا چھوڑنے کا حکم یو اے ای کا دفاعی تیاری اور سفارت کاری پر زور آئزن کوٹ کا⁦19-48⁩اتحاد انتخابی شکست کی وجہ ناقص سیاسی ابلاغ تھا آئرن گیٹ⁦:⁩سیاسی دباؤ یا عملی جنگ امریکی انتخابات کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا مستقبل آئزنکوٹ کی آمد اور اقتدار کی بساط اسرائیلی معاونت کے امریکی مفادات
Home » بلاسفیمی اک دھندہ ہے پر گندہ ہے
اداریہ

بلاسفیمی اک دھندہ ہے پر گندہ ہے

نیوز ایڈیٹرBy نیوز ایڈیٹرستمبر 26, 2026Updated:ستمبر 26, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
Share Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Reddit Telegram Email WhatsApp
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email WhatsApp

اداریہ

بلاسفیمی اک دھندہ ہے پر گندہ ہے، جنید حفیظ کو فوری رہا کیا جائے

پروفیسر جنید حفیظ کا ایک دہائی سے زیادہ جیل میں سڑنا پاکستان میں ناانصافی کا ایک نادر نمونہ ہے۔ ناانصافیاں جو پہاڑ بن کر ایک کے پیچھے دوسری لگاتار جنید حفیظ اور ان جیسے بے بس انسانوں، ان کے ہمدردوں، خاندان والوں، اور حتیٰ کہ وکلا کے اوپر پہاڑ بن کر ٹوٹتی جاتی ہیں۔

پروفیسر جنید حفیظ کے وکیل راشد رحمان کو محض اس کی وکالت کرنے پر دن دیہاڑے ملتان میں ان کے دفتر میں قتل کردیا گیا۔ اور اب چھ برسوں بعد جنید حفیظ کو توہین مذہب کے مقدمے میں ملی ہوئی سزا کی اپیل ہوئی ہے۔ اپیل جسے تیس دن میں اپیلیٹ کورٹ میں داخل کرنا ہوتا ہے۔ جنید حفیظ نے اپیل داخل تو کردی لیکن اس کے منظور کرنے اور سننے میں چھ برس لگ گئے۔ جج حضرات و عدالتیں توہین کے مقدموں اور اپیلوں کو تاریخ پر تاریخ دے کر کیس چلانے سے عجز کا شکار ہوتے ہیں، وکیل مبینہ ملزموں کا دفاع کرنے سے۔ اگر کسی جج نے ایسے کیسوں میں فیصلہ بھی دے دیا تو، اور وکیل نے ملزم کے دفاع کرنے کی جرات کر بھی دی تو اس کے مقدر میں بس گولی ہے اور تاریخ، پیارے پاکستانی عدلیہ کی ماضی قریب اور ماضی بعید تک، یہی بتاتی ہے۔

یہی سلامت مسیح کیس میں ہوا جب ان دو چودہ سولہ سالہ دو بھائیوں کو ریلیف دینے والے جج کو ریٹائرڈ ہونے کے بعد لاہور میں قتل کردیا گیا۔ آسیہ بی بی کی حمایت اور اسے ہمدردی کرنے والے گورنر پنجاب کے منصب پر بیٹھے سلمان تاثیر کو اس کے پولیس گارڈ نے قتل کردیا۔ ہم یقیناً کسی کو بھی سزائے موت کے خلاف ہیں لیکن گورنر سلمان تاثیر کے قاتل کو سزا دینے والے جج کو بھی مبینہ طور پر ملک چھوڑنا پڑا۔

وفاقی وزیر شہباز کو بھی قتل کردیا گیا۔ پاکستان کی بیٹی آسیہ بی بی کا کیا حال کیا گیا۔ ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کو میرپور خاص میں ایک سال قبل قتل کیا گیا۔ کل ان کی پہلی برسی تھی لیکن آج تک ان کے پولیس کے اعلیٰ افسر قاتل گرفتار نہیں ہوئے، لگتا ہے کبھی گرفتار نہیں ہوں گے۔

وکلاء ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ نے معصوم شہریوں کو بلاسفیمی کے جھوٹے مقدموں میں پھنسانے والی ایک گینگ کو وا کیا، ان کو عدالتی کٹہرے میں لائے لیکن بلاسفیمی گینگ کے سرغنوں کو سزا ملنے کے بجائے ان کو انصاف کے کٹہرے تک لانے والوں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو کسی نہ کسی طرح پابند سلاسل اور سترہ سال کی سزا سنائی گئی۔ وہ بھی اس طرح کہ سپریم کورٹ نے ان کی سزا معطل کرتے رہائی کا حکم دیا تو انہیں پھر کسی اور فوجداری کیس میں گرفتار کیا گیا۔

دوسری طرف مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے والے ملزم عدالت سے بری کردیے گئے۔

سچ کہا تھا مولانا ابوالکلام آزاد نے کہ جنگ کے میدان کے بعد سب سے بڑی ناانصافیاں عدالت کے کٹہرے میں ہوئی ہیں۔

اگرچہ انتہاپسند مذہبی گروپوں پر حکومت کی طرف سے سختی کی وجہ سے یہ مانتے ہیں کہ موب وائلنس یا ہجومی خونریزی میں قدرے کمی واقع ہوئی، مگر سال رواں دو ہزار چھبیس میں پھر بھی تیرہ مقدمے توہین یا بلاسفیمی کے قوانین کے تحت داخل ہوئے ہیں۔ عدالت اور جیل پہنچنے تک ماضی قریب میں بلاسفیمی کے الزام تلے آئے ہوئے لوگوں کو قتل یا زخمی کردیا جاتا رہا ہے۔ بلاسفیمی قوانین، جو کولونیل اور آمرانہ حکومتوں کی دین ہے، اس پر نظر اور ترامیم کی ضرورت ہے۔ یہ فیصلہ تو بندے اور اس کے خالق کے بیچ میں ہونا چاہیے، نہ کہ ہم جیسے گنہ گار انسان جج بھی خود اور جیوری بھی خود ہیں۔ بلاسفیمی اک دھندہ ہے، پر گندہ ہے۔

جنید حفیظ ذاتی و پیشہ وارانہ حسد اور سازشوں کا شکار ہوکر پھنسایا گیا ہے اور وہ قید تنہائی میں ایک دہائی سے زیادہ کاٹ بھی چکا، پھانسی وارڈ میں بھی رہا۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ جنید حفیظ جیسے ذہین و فطین انسانوں سے ملک اور معاشرہ فائدہ حاصل کرے لیکن ایسے لوگوں سے ہم کیسا سلوک کرتے ہیں۔ کو فطری انصاف اس کا مقتاضی ہے کہ جنید حفیظ کو فوری طور رہا کیا جائے۔ وہ توہین کا ملزم نہیں۔

حسن مجتبیٰ
مدیرِ اعلیٰ
NYUrdu.com

حسن مجتبیٰ

NY Urdu — اداریہ
NY Urdu آسیہ بی بی اداریہ انسانی حقوق ایمان مزاری بلاسفیمی بلاسفیمی قوانین پاکستان توہین مذہب جنید حفیظ حسن مجتبیٰ ڈاکٹر شاہنواز کنبھر راشد رحمان سلمان تاثیر عدلیہ فطری انصاف مذہبی انتہاپسندی ناانصافی ہادی چٹھہ
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email WhatsApp
Previous Articleملہار جونیجو⁦:⁩سندھ کی آواز
Next Article بائیکاٹ کے بیانیے سے خفیہ ٹیکنالوجی تک
نیوز ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مضمون/کالم

آئرن گیٹ⁦:⁩سیاسی دباؤ یا عملی جنگ

نومبر 9, 2026
مضمون/کالم

آئزنکوٹ کی آمد اور اقتدار کی بساط

نومبر 8, 2026
مضمون/کالم

امریکی جنگی حکمتِ عملی کے معاشی اثرات

نومبر 8, 2026
Add A Comment

Comments are closed.

اہم ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026880 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026227 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
سوشل میڈیا
  • Facebook
  • YouTube
  • Twitter
  • Instagram
نقطہ نظر
85
مشرق وسطیٰ

حوثیوں کی پیدا کردہ مشکلات کے خاتمے کا وقت آ گیا، تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان⁦:⁩رشاد العلیمی

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 مشرق وسطیٰ
85
فیچرڈ

برطانیہ کی حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکیوں کی مذمت، ریاض سے مکمل یکجہتی کا اعلان

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 فیچرڈ
8.9
صفحہ اول

امریکہ اور خلیجی شراکت دار ایران کی جارحیت کے مقابلے میں متحد ہیں، ایلیسن ہوکر

نیوز ایڈیٹرجولائی 19, 2026 صفحہ اول
مقبول ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026880 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026227 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
اہم ترین

لبنانی سفارت کار کو امریکا چھوڑنے کا حکم

نومبر 10, 2026

یو اے ای کا دفاعی تیاری اور سفارت کاری پر زور

نومبر 10, 2026

آئزن کوٹ کا⁦19-48⁩اتحاد

نومبر 9, 2026

سبسکرائب کریں

ادارہ کی شرائط و ضوابط اور پرائیویسی پالیسی کی پابندی ہو گی۔

شکریہ! اپنی سبسکرپشن کی تصدیق کے لیے اپنا ای میل اِن باکس یا اسپیم فولڈر چیک کریں۔

© 2026 NYURDU
  • صفحۂ اول
  • ٹیم
  • رابطہ کریں
  • NYURDU بارے

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.