• صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
  • صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
تازہ ترین
فرانس⁦:⁩دو تہائی یہودی ملک چھوڑ سکتے ہیں آصف مرچنٹ کو⁦330⁩ماہ قید بلاول بھٹو کا انتباہ پانچ یورپی ممالک کا تارکینِ وطن کی روانڈا منتقلی کا منصوبہ ایرانی معیشت⁦25⁩فیصد سے زائد سکڑسکتی ہے لبنان کی مسیحی قیادت بحران کی زد میں فحاشی کا قانون یا سنسر شپ؟ مارکو روبیو کا فیڈرلسٹ سوسائٹی سے خطاب
فرانس⁦:⁩دو تہائی یہودی ملک چھوڑ سکتے ہیں آصف مرچنٹ کو⁦330⁩ماہ قید بلاول بھٹو کا انتباہ پانچ یورپی ممالک کا تارکینِ وطن کی روانڈا منتقلی کا منصوبہ ایرانی معیشت⁦25⁩فیصد سے زائد سکڑسکتی ہے لبنان کی مسیحی قیادت بحران کی زد میں فحاشی کا قانون یا سنسر شپ؟ مارکو روبیو کا فیڈرلسٹ سوسائٹی سے خطاب
Home » نقاب پر غصہ، زنجیر پر خاموشی
صفحہ اول

نقاب پر غصہ، زنجیر پر خاموشی

نیوز ایڈیٹرBy نیوز ایڈیٹرستمبر 27, 2026Updated:ستمبر 27, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
Share Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Reddit Telegram Email WhatsApp
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email WhatsApp

نقاب پر غصہ، زنجیر پر خاموشی

تحریر:
احمد نعیم خان

احمد نعیم خان

اٹلی کی حکومت نے ایک فیصلہ کیا ہے⁦:⁩اسکولوں میں اطالوی زبان مضبوط ہو، کمزور طلبہ کی تعداد محدود رہے، اور برقع و نقاب پر پابندی لگے۔ خبر چند سطروں کی تھی، مگر ہمارے ہاں خبریں کبھی خبر پر ختم نہیں ہوتیں، وہ ویڈیو بن کر آگے سفر کرتی ہیں۔ سو ایک دوست نے ایک مولوی صاحب کی ویڈیو بھیج دی، جس میں وہ غصے سے کانپ رہے تھے کہ روم کی حکومت نے مسلمانوں کی شناخت پر ہاتھ ڈال دیا، حیا کا جنازہ نکال دیا، تہذیب کو للکار دیا۔

میں نے سوچا، غصہ تو بجا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ یہ غصہ کس دروازے پر دستک دے رہا ہے۔ جو لوگ روم کے قانون کو للکارتے ہیں، کیا وہ کبھی اس زمین کو للکارنے کی ہمت رکھتے ہیں جہاں قانون کے نام پر پردہ نہیں، پوری عورت ہی مٹا دی جاتی ہے؟

افغانستان، وہ واحد سرزمین جہاں شریعت کا جھنڈا لہرا رہا ہے، جہاں عورت کی آواز پردہ ہے، اس کا چہرہ پردہ ہے، اس کا وجود ہی گویا ایک پردہ ہے جسے مسلسل تہہ در تہہ لپیٹا جا رہا ہے۔ وہاں سے کسی مولوی نے کبھی ویڈیو نہیں بھیجی۔

اصل سوال یہ ہے:
ہماری آنکھ سمندر پار کے ہر نقاب پر تو رکتی ہے، مگر اپنے ہی صحن میں کھڑی زنجیر پر کیوں بند رہتی ہے؟

تو میں نے دوست سے عرض کیا⁦:⁩قرآن نے تو راستہ بتا دیا ہے، سورۃ النساء کی ستانویں آیت میں — فرشتے ان لوگوں کی روح قبض کرتے وقت پوچھیں گے جو اپنی جانوں پر ظلم کر بیٹھے،⁦”⁩تم کس حال میں تھے؟⁦”⁩وہ کہیں گے،⁦”⁩ہم زمین میں کمزور کر دیے گئے تھے۔⁦”⁩فرشتے جواب دیں گے،⁦”⁩کیا اللہ کی زمین وسیع نہ تھی کہ تم ہجرت کر جاتے؟⁦”⁩اور ان کا ٹھکانہ جہنم ہے، اور وہ بہت برا ٹھکانہ ہے۔

اگر اس آیت کی روح سے فیصلہ ہو تو جو مسلمان کافر ممالک کی وسعتوں میں رہ کر روزی کماتے ہیں، ووٹ دیتے ہیں، شکایتیں لکھتے ہیں، مگر ہجرت نہیں کرتے — ان کا ٹھکانہ بھی وہی ہے جو آیت میں لکھا ہے۔

سو حل بہت سادہ ہے⁦:⁩اٹلی کا بائیکاٹ کیا جائے، سامان باندھا جائے، اور اس واحد زمین کی طرف رخت سفر باندھا جائے جہاں شریعت کا سایہ ہے۔ وہاں نقاب پر پابندی نہیں، وہاں تعلیم پر پابندی ہے۔ وہاں زبان کی کمزوری پر سوال نہیں، وہاں سوال کرنے پر ہی پابندی ہے۔

دوست نے کہا،⁦”⁩یہ بات اٹلی کے مسلمانوں کو سمجھائیں، اور ان کی وزیراعظم کو مساوات کا سبق دیں۔”

میں نے عرض کی⁦:⁩میں کس کھیت کی مولی ہوں۔ جنہوں نے قرآن کی نہیں ماننی، وہ میری کیا مانیں گے۔ یہ خود ہی دوزخ میں جا گریں گے، انشاءاللہ۔ فقیر کی دعا بس اتنی ہی ہے۔

اصل سوال یہ نہیں کہ اٹلی نے کیا کیا، اصل سوال یہ ہے کہ ہماری آنکھ سمندر پار کے ہر نقاب پر تو رکتی ہے، مگر اپنے ہی صحن میں کھڑی زنجیر پر کیوں بند رہتی ہے۔

تحریر
احمد نعیم خان
ایڈیٹر کینیڈا

احمد نعیم خان

آزادی اٹلی احمد نعیم خان اردو کالم افغانستان برقع پردہ خواتین کے حقوق دوہرا معیار شریعت مسلمانوں کی شناخت نقاب
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email WhatsApp
Previous Articleٹرمپ⁦-⁩شی سربراہی ملاقات
Next Article یورپ میں قانون اور ثقافتی سوچ
نیوز ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مضمون/کالم

لبنان کی مسیحی قیادت بحران کی زد میں

نومبر 17, 2026
مضمون/کالم

فحاشی کا قانون یا سنسر شپ؟

نومبر 17, 2026
مضمون/کالم

امریکہ میں چین کی مبینہ دراندازی کا پھیلتا دائرہ

نومبر 16, 2026
Add A Comment

Comments are closed.

اہم ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026883 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026228 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
سوشل میڈیا
  • Facebook
  • YouTube
  • Twitter
  • Instagram
نقطہ نظر
85
مشرق وسطیٰ

حوثیوں کی پیدا کردہ مشکلات کے خاتمے کا وقت آ گیا، تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان⁦:⁩رشاد العلیمی

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 مشرق وسطیٰ
85
فیچرڈ

برطانیہ کی حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکیوں کی مذمت، ریاض سے مکمل یکجہتی کا اعلان

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 فیچرڈ
8.9
صفحہ اول

امریکہ اور خلیجی شراکت دار ایران کی جارحیت کے مقابلے میں متحد ہیں، ایلیسن ہوکر

نیوز ایڈیٹرجولائی 19, 2026 صفحہ اول
مقبول ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026883 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026228 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
اہم ترین

فرانس⁦:⁩دو تہائی یہودی ملک چھوڑ سکتے ہیں

نومبر 18, 2026

آصف مرچنٹ کو⁦330⁩ماہ قید

نومبر 18, 2026

بلاول بھٹو کا انتباہ

نومبر 18, 2026

سبسکرائب کریں

ادارہ کی شرائط و ضوابط اور پرائیویسی پالیسی کی پابندی ہو گی۔

شکریہ! اپنی سبسکرپشن کی تصدیق کے لیے اپنا ای میل اِن باکس یا اسپیم فولڈر چیک کریں۔

© 2026 NYURDU
  • صفحۂ اول
  • ٹیم
  • رابطہ کریں
  • NYURDU بارے

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.