• صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
  • صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
تازہ ترین
فرانس⁦:⁩دو تہائی یہودی ملک چھوڑ سکتے ہیں آصف مرچنٹ کو⁦330⁩ماہ قید بلاول بھٹو کا انتباہ پانچ یورپی ممالک کا تارکینِ وطن کی روانڈا منتقلی کا منصوبہ ایرانی معیشت⁦25⁩فیصد سے زائد سکڑسکتی ہے لبنان کی مسیحی قیادت بحران کی زد میں فحاشی کا قانون یا سنسر شپ؟ مارکو روبیو کا فیڈرلسٹ سوسائٹی سے خطاب
فرانس⁦:⁩دو تہائی یہودی ملک چھوڑ سکتے ہیں آصف مرچنٹ کو⁦330⁩ماہ قید بلاول بھٹو کا انتباہ پانچ یورپی ممالک کا تارکینِ وطن کی روانڈا منتقلی کا منصوبہ ایرانی معیشت⁦25⁩فیصد سے زائد سکڑسکتی ہے لبنان کی مسیحی قیادت بحران کی زد میں فحاشی کا قانون یا سنسر شپ؟ مارکو روبیو کا فیڈرلسٹ سوسائٹی سے خطاب
Home » کوئٹہ کا خاموش آبی بحران
مضمون/کالم

کوئٹہ کا خاموش آبی بحران

نیوز ایڈیٹرBy نیوز ایڈیٹرستمبر 27, 2026Updated:ستمبر 27, 20261 تبصرہ13 Mins Read
Share Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Reddit Telegram Email WhatsApp
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email WhatsApp
رائے⁦/⁩تجزیاتی رپورٹ

کوئٹہ⁦:⁩بلند عمارتیں، گہرا آبی بحران

جب شہر پھیلتا جائے اور زمین کے نیچے پانی سکڑتا جائے تو ترقی کا اصل سوال کیا رہ جاتا ہے؟

اسحاق بلوچ

تحریر⁦:⁩اسحاق بلوچ
تحقیقی و تجزیاتی رپورٹ

پانی کی کمی⁦:⁩کوئٹہ کا خاموش بحران

دنیا کے کئی خطوں میں پانی کا بحران اب مستقبل کا خطرہ نہیں رہا، بلکہ موجودہ دور کا حقیقت پسندانہ چیلنج بن چکا ہے۔ آبادی میں اضافہ، تیزی سے پھیلتے شہر، موسمیاتی تبدیلی، بارشوں کا بدلتا ہوا طرزِ عمل ، ناقص واٹر مینجمنٹ اور زیرِزمین پانی کا بے تحاشا اخراج ایسے عوامل ہیں جو مختلف ممالک میں پانی کی سلامتی کو متاثر کر رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں پانی کی قلت اور موسمیاتی دباؤ نے پانی، روزگار اور نقل مکانی کے درمیان تعلق کو عالمی سطح پر نمایاں کیا ہے۔ تاہم ماہرین یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ کسی ملک یا خطے سے آبادی کی نقل مکانی کو صرف پانی کی قلت سے جوڑنا درست نہیں؛ معاشی، سماجی، سیاسی اور موسمیاتی عوامل بھی اس عمل میں کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ عالمی منظرنامہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور بالخصوص وادیٔ کوئٹہ کے لیے بھی ایک سنجیدہ انتباہ ہے۔

یہاں بحران کا سب سے خطرناک پہلو یہ ہے کہ پانی کی کمی صرف نلکوں اور ٹینکروں تک محدود نہیں۔ اصل بحران زمین کے نیچے ہے۔

کوئٹہ کی عمارتیں بلند ہو رہی ہیں، آبادی بڑھ رہی ہے، سڑکیں پھیل رہی ہیں، ہاؤسنگ اسکیمیں سامنے آ رہی ہیں اور تجارتی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، لیکن اسی دوران زیرِزمین پانی کا ذخیرہ مسلسل دباؤ میں ہے۔

سوال یہ ہے:

کیا ہم ایک شہر تعمیر کر رہے ہیں یا ایک ایسا شہر بنا رہے ہیں جس کے نیچے سے زندگی کا بنیادی ذریعہ خاموشی سے نکالا جا رہا ہے؟

پانی کی کمی⁦:⁩کوئٹہ کا خاموش بحران

ستمبر⁦2026⁩میں کوئٹہ میں ہونے والی ایک سرکاری بریفنگ نے شہر کے پانی کے بحران کی سنگینی ایک بار پھر سامنے رکھ دی۔

حکام کے مطابق کوئٹہ کو روزانہ تقریباً⁦60⁩ملین گیلن پانی درکار ہے جبکہ واسا تقریباً⁦31⁩ملین گیلن فراہم کر رہی ہے۔

یعنی طلب اور سرکاری فراہمی کے درمیان تقریباً نصف کے برابر خلا موجود ہے۔

اسی بریفنگ کے مطابق واسا کے پاس⁦544⁩ٹیوب ویل ہیں، جن میں سے⁦167⁩غیر فعال تھے۔ حکام نے بتایا کہ ان ٹیوب ویلز کی بحالی کے لیے مالی وسائل ایک بڑا مسئلہ ہے۔

یہ اعداد صرف انتظامی ناکامی کی تصویر نہیں دکھاتے؛ یہ کوئٹہ کے آبی مستقبل کے بارے میں ایک بنیادی سوال اٹھاتے ہیں۔

اگر شہر کی ضرورت سرکاری نظام کی فراہمی سے تقریباً دوگنی ہے تو باقی پانی کہاں سے آتا ہے؟

اس سوال کا جواب بڑی حد تک ہمیں زیرِزمین پانی کے نظام کی طرف لے جاتا ہے۔

اور یہی وہ مقام ہے جہاں کوئٹہ کا بحران محض فراہمی آب نہیں رہتا بلکہ زیر زمین پانی کا بحران بن جاتا ہے۔

ایک صدی سے زیادہ پرانی کہانی

کوئٹہ میں زیرِزمین پانی کے استعمال کی تاریخ نئی نہیں۔

تحقیقی ریکارڈ کے مطابق⁦1889⁩میں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک کنواں بنایا گیا تھا۔ اس کی گہرائی تقریباً⁦35⁩میٹر تھی اور اس سے اس وقت تقریباً⁦20⁩ہزار گیلن فی گھنٹہ پانی حاصل ہوتا تھا۔

یہ محض ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ کوئٹہ کے آبی سفر کی ایک علامت ہے۔

اس وقت زیرِزمین پانی ایک قدرتی ذخیرے کی طرح موجود تھا۔ مگر اگلی ایک صدی میں آبادی، زراعت، شہری توسیع، ٹیوب ویلز اور پانی کی بڑھتی ہوئی طلب نے اس ذخیرے پر مسلسل دباؤ ڈالا۔

1988 کے بعد زیرِزمین پانی کی نگرانی کے لیے مشاہداتی ٹیوب ویلز کا نظام قائم کیا گیا۔ ایک تحقیقی مطالعے کے مطابق پیشن میں نصب کیے گئے⁦177⁩مشاہداتی کنوؤں میں سے تقریباً⁦123⁩بعد میں مکمل طور پر خشک ہو گئے جبکہ صرف⁦54⁩فعال رہے۔

یہ اعداد کوئٹہ کے آبی بحران کی گہرائی سمجھنے کے لیے شاید کسی بھی تقریر سے زیادہ طاقتور ہیں۔

زیرِزمین پانی⁦:⁩جو نظر نہیں آتا، وہی سب سے بڑا مسئلہ ہے

2024 میں شائع ہونے والی ایک تحقیقی تحقیق نے⁦1990⁩سے⁦2023⁩تک کوئٹہ میں بارش سے زیرِزمین پانی کے ری چارج کا جائزہ لیا۔

تحقیق کے مطابق کوئٹہ میں زیرِزمین پانی کی سطح میں کمی کے بارے میں ماضی کے مطالعات میں⁦1.5⁩سے⁦5⁩میٹر فی سال تک کی کمی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ تحقیق نے یہ بھی ظاہر کیا کہ بارش زیرِزمین پانی کے ری چارج کا بنیادی ذریعہ ہے اور اوسطاً سالانہ بارش کا تقریباً⁦15⁩فیصد حصہ زیرِزمین پانی کے ری چارج میں شامل ہوتا ہے۔

یہاں بحران کا بنیادی آبی حساب سامنے آتا ہے:

جتنا پانی زمین سے نکالا جا رہا ہے، کیا اتنا ہی پانی واپس زمین میں پہنچ رہا ہے؟

اگر جواب ’’نہیں‘‘ ہے تو بحران ناگزیر ہے۔

بارش ہوتی ہے، مگر پانی کہاں جاتا ہے؟

موسمیاتی تبدیلی نے اس مسئلے کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔

بلوچستان کم بارش اور غیر یقینی بارشوں والا خطہ ہے۔ بعض اوقات طویل خشک سالی ہوتی ہے اور پھر مختصر مدت میں شدید بارش ہوتی ہے۔

مسئلہ صرف بارش کی مقدار نہیں بلکہ بارش کا طرزِ عمل بھی ہے۔

جب شدید بارش چند گھنٹوں میں تیز بہاؤ کی شکل اختیار کر لے تو پانی کا ایک بڑا حصہ سطحی بہاؤ کے ذریعے شہر یا وادی سے باہر نکل سکتا ہے۔

اس کے مقابلے میں مسلسل اور مناسب رفتار سے ہونے والی بارش زمین میں پانی کے جذب اور وصولی کے لیے زیادہ مؤثر ہو سکتی ہے۔

یوں ایک عجیب صورتحال پیدا ہوتی ہے:

بارش بھی ہوتی ہے، سیلاب بھی آ سکتا ہے، مگر زیرِزمین پانی پھر بھی کم ہو سکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ پانی کی پالیسی صرف ’’مزید پانی حاصل کرنے‘‘ تک محدود نہیں رہ سکتی۔

پالیسی کا اگلا سوال ہونا چاہیے:

جو پانی آتا ہے، اسے زمین کے اندر واپس کیسے پہنچایا جائے؟

جب پانی نکلتا ہے تو زمین بھی جواب دیتی ہے

زیرِزمین پانی کی کمی کا خطرہ صرف خشک نلکوں تک محدود نہیں۔

تحقیقی مطالعات نے کوئٹہ وادی میں زیر زمین کی دستیابی اور زمین کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی ہے۔

2020 میں ایک بین الاقوامی میگزین میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق کوئٹہ وادی اور اس کے گردونواح میں زیرِزمین پانی کے حد سے زیادہ اخراج سے زیر زمین کی کمی، پانی کے معیار میں خرابی اور زمین دھنسنے جیسے مسائل سامنے آئے ہیں۔ تحقیق میں بعض علاقوں میں زمین میں نمایاں دراڑوں کا بھی ذکر کیا گیا۔

یعنی ہم ایک خطرناک عمل سے دوچار ہو سکتے ہیں:

زیادہ پانی نکالنا ،زیر زمین پانی کم ہونا ، زیرِزمین تہوں کا دباؤ تبدیل ہونا ، زمین کا بیٹھنا ، انفراسٹرکچر کو خطرہ۔

اس صورت میں سوال صرف یہ نہیں رہتا کہ آئندہ نسل کو پانی ملے گا یا نہیں۔

سوال یہ بھی بن جاتا ہے:

کیا ہماری آج کی تعمیرات اس زمین پر محفوظ رہیں گی جس کے نیچے کا قدرتی توازن مسلسل تبدیل ہو رہا ہے؟

کاریز⁦:⁩ماضی کی وہ دانش جسے ہم بھول گئے

بلوچستان کی قدیم کاریزیں اس خطے کی اجتماعی آبی دانش کی ایک شاندار مثال ہیں۔

کاریز محض پانی نکالنے کا طریقہ نہیں تھا۔ یہ ایک ایسا اجتماعی نظام تھا جس میں پانی، زمین، زراعت، مقامی نظم اور آنے والی نسلوں کے حق کو ایک دوسرے سے جوڑا گیا تھا۔

ماضی کے لوگ موسم کو پڑھتے تھے، زمین کی ساخت کو سمجھتے تھے اور پانی کے ہر قطرے کی قدر کرتے تھے۔

آج ہمارے پاس جی آئی ایس اور پانی کو محفوظ رکھنے جیسی ٹیکنالوجی موجود ہے۔

لیکن بنیادی اصول وہی ہے:

پانی جتنا نکالیں، اس کے مقابلے میں اتنا ہی یا کم از کم قابلِ قبول مقدار میں اخراج بھی ہونا چاہیے۔

یہ وہ مقام ہے جہاں جدید سائنس اور بلوچستان کی روایتی آبی دانش ایک دوسرے سے مل سکتی ہے۔

واسا⁦:⁩صرف پانی فراہم کرنے والا ادارہ یا آبی محافظ؟

واسا کوئٹہ کی اپنی سرکاری معلومات کے مطابق ادارے کی ذمہ داریوں میں سطحی اور زیرِزمین پانی کے وسائل کی نگرانی اور کنٹرول، اور پانی کے اخراج کے لیے لائسنس جاری کرنا شامل ہے۔

یہ قانونی ذمہ داری ایک بنیادی سوال پیدا کرتی ہے:

کوئٹہ میں نجی ٹیوب ویلز کی مکمل تعداد کتنی ہے؟

کتنے قانونی ہیں؟

کتنے غیر قانونی ہیں؟

روزانہ کتنے ملین گیلن پانی نجی ٹیوب ویلز کے ذریعے نکالا جاتا ہے؟

کتنا پانی گھریلو استعمال میں جاتا ہے؟

کتنا کمرشل استعمال میں؟

اور سب سے اہم:

اس پانی کے مقابلے میں⁦aquifer⁩میں سالانہ⁦recharge⁩کتنا ہے؟

ایک حالیہ رپورٹ میں واسا کے حوالے سے کوئٹہ میں تقریباً ایک ہزار غیر مجاز ٹیوب ویلز کا اندازہ بھی بیان کیا گیا ہے۔ اس تعداد کی آزادانہ اور مکمل تصدیق ضروری ہے، لیکن اگر یہ اندازہ درست سمت کی نشاندہی کرتا ہے تو معاملہ محض چند غیر قانونی بورنگز کا نہیں بلکہ ایک بڑے تخمینہ کا ہے۔

ہر عمارت کے ساتھ نیا بور⁦:⁩ترقی یا خطرے کا میٹر؟

کوئٹہ میں شہری ترقی کو روکنا نہ ممکن ہے اور نہ ضروری۔

آبادی بڑھے گی۔

گھر بنیں گے۔

پلازے تعمیر ہوں گے۔

ہوٹل، شادی ہال، کار واش، تجارتی مراکز اور صنعتی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی۔

اصل سوال ترقی نہیں بلکہ ترقی کا واٹر فٹ پرِنٹ ہے۔

اگر ایک نئی عمارت کے نقشے میں بجلی، پارکنگ، سڑک اور سیوریج کا حساب شامل ہے تو پانی کا پائیدار زرائع بھی لازماً شامل ہونا چاہیے۔

نئی ہاؤسنگ اسکیم کی منظوری سے پہلے سوال ہونا چاہیے:

پانی کہاں سے آئے گا؟

نئے بڑے پلازے کے لیے سوال ہونا چاہیے:

روزانہ پانی کی ضرورت کتنی ہوگی؟

کمرشل ٹیوب ویل کے لیے سوال ہونا چاہیے:

کتنا پانی نکالا جائے گا اور اس کا حساب کیسے ہوگا؟

یہاں ایک قابلِ عمل پالیسی سامنے آتی ہے:

  • ہر کمرشل ٹیوب ویل کی رجسٹریشن؛
  • ہر ٹیوب ویل کی جیو ٹیپنگ، واٹر میٹر کی تنصیب؛
  • نئے ٹیوب ویلز پر سائنسی بنیادوں پر پابندی؛
  • خلاف ورزی پر واضح جرمانے؛
  • اور تمام دستیاب ڈیٹا کو عوامی سطح پر دستیاب کرنا۔

بارش کے پانی کو ضائع کرنا اب عیاشی ہے

دنیا بھر میں شہری پانی کے انتظام کا تصور بدل رہا ہے۔

اب صرف بڑے ذخائر اور مزید ٹیوب ویل کو حل نہیں سمجھا جاتا۔ بارش کے پانی کا استعمال ۔ ورلڈ بینک کے مطابق۔ بارش کے پانی کے استعمال بڑھانا آبی ذخائر کے اضافے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

کوئٹہ کے لیے اس کا مطلب واضح ہے:

بارش کے پانی کو شہر سے باہر بہہ جانے دینا اور پھر زیرِزمین پانی نکال کر شہری ضرورت پوری کرنا طویل مدت میں پائیدار ماڈل نہیں۔

بڑی عمارتوں کی چھتوں پر پانی جمع کی جا سکتی ہے۔

بارش کے پانی کو کنوں کے زریعہ زیر زمین اسٹور اور مناسب طریقے سے آبی ذخائر تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

حل پہلے سے موجود ہیں

یہ بات بھی اہم ہے کہ بلوچستان میں artificial groundwater recharge کوئی خیالی تصور نہیں۔

پاکستان کونسل آف ریسرچ اِن واٹر ریسورسز بلوچستان میں یہ کام کر چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق بلوچستان میں زیر زمین پانی پر انحصار بہت زیادہ ہے اور ادارے نے ڈیلے ڈیم اور کنویں متبادل طریقوں کے طور پر متعارف کرایا ہے۔ پی سی آر ڈبلیو آر کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق کوئٹہ، پیشن، لورالائی اور قلات میں زیر زمین پانی ذخیرہ کے سلسلے میں منصوبہ بندی کی جاچکی ہے۔

یہ شاید اس پورے بحران کا سب سے اہم پہلو ہے:

حل موجود ہیں۔

مسئلہ صرف یہ ہے کہ انہیں بڑے پیمانے پر، مسلسل اور مربوط انداز میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔

علم اگر پالیسی میں تبدیل نہ ہو تو وہ بحران کو صرف دستاویزی شکل دیتا ہے، حل نہیں۔

کوئٹہ کے لیے ایک واٹر سیکورٹی میپ

کوئٹہ کے لیے فوری طور پر ایک جامع آبی منصوبہ تیار کیا جا سکتا ہے۔

اس کے بنیادی ستون یہ ہوں:

  1. مکمل آبی حساب: پورے وادی کوئٹہ کا جدید ہیڈرولوجیکل نوشہ جات کی تیاری کی جائے۔
  2. ہر ٹیوب ویل کی جیو ٹیپنگ: سرکاری اور نجی دونوں ٹیوب ویلز کا مکمل ڈیٹا۔
  3. کمرشل ٹیوب ویلز پر میٹرز نصب کیے جائیں اور پانی کے استعمال کا ریکارڈ رکھا جائے۔
  4. سالانہ پانی کا ریکارڈ: ہر سال عوام کے سامنے رپورٹ پیش کی جائے۔ زیر زمین پانی کتنا کم یا زیادہ ہوا؟ کتنے نئے ٹیوب ویلز بنے؟ کتنے بند ہوئے؟ کتنا پانی نکالا گیا؟ کتنا پانی کم ہوا؟
  5. نئی بڑی عمارتوں، سرکاری اداروں، تعلیمی اداروں اور بڑے کمرشل منصوبوں میں لارڈ کے پانی کو ذخیرہ کرنا لازمی قرار دی جائے۔
  6. وہ علاقے جہاں بارش کا پانی قدرتی طور پر زمین میں داخل ہوتا ہے، انہیں اربن ڈیولپمنٹ سے محفوظ کیا جائے۔
  7. غیر قانونی ٹیوب ویل کے خلاف واضح نظام: غیر قانونی بورنگ کی نشاندہی کی جائے۔
  8. قدرتی پانی کے تالاب: صاف کیے گئے سیوریج کے پانی کو دوبارہ زرعی مقاصد، صنعت اور دیگر غیر پینے کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے۔

دنیا کے مختلف خطے مختلف نوعیت کے پانی کے بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں پانی کی کمیابی پر سنجیدہ بحث جاری ہے۔ سرکاری پالیسی دستاویزات میں بھی واٹر سیکورٹی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا ذکر کیا گیا ہے۔

مگر کوئٹہ کی کہانی اپنی مخصوص جغرافیائی حقیقت رکھتی ہے۔

یہاں مسئلہ کسی ایک ذخیرہ کے خشک ہونے سے زیادہ پیچیدہ ہے۔

اصل سوال⁦:⁩کیا ہم ترقی کی تعریف بدل سکتے ہیں؟

ہم اکثر شہر کی ترقی کو نئی سڑکوں، پلوں، بلند عمارتوں، ہاؤسنگ اسکیموں، کمرشل پلازوں اور صنعتی منصوبوں سے ناپتے ہیں۔

لیکن خشک خطے کے شہر کی ترقی کا سب سے بنیادی پیمانہ شاید یہ ہونا چاہیے:

کیا اس شہر کے پاس اگلی نسل کے لیے کافی پانی ہے؟

اگر جواب غیر یقینی ہے تو بلند عمارتیں ترقی کی مکمل تصویر نہیں۔

کوئٹہ کے پہاڑ آج بھی اپنی جگہ موجود ہیں۔

چلتن خاموش ہے۔

زرغون خاموش ہے۔

مگر زمین کے نیچے پانی خاموشی سے کم ہو رہا ہے۔

پانی احتجاج نہیں کرتا۔

وہ اسمبلی کے باہر دھرنا نہیں دیتا۔

وہ اخبار میں اشتہار نہیں دیتا۔

وہ صرف ایک دن کم ہوتا جاتا ہے۔

پھر کنواں گہرا ہوتا ہے۔

پھر بورنگ مزید گہری ہوتی ہے۔

پھر پانی مہنگا ہوتا ہے۔

پھر غریب اور امیر کے درمیان پانی کی رسائی کا فرق بڑھتا ہے۔

اور بالآخر ایک ایسا مرحلہ آ سکتا ہے جہاں مسئلہ صرف پانی کی قیمت کا نہیں بلکہ شہر میں رہنے کی استطاعت کا بن جائے۔

دنیا کے تجربات یہ بھی بتاتے ہیں کہ واٹر سیکورٹی معاشی اور سماجی دباؤ کو بڑھا سکتی ہے اور بعض حالات میں نقل مکانی کے فیصلوں میں بھی کردار ادا کر سکتی ہے، اگرچہ نقل مکانی کسی ایک عامل کا نتیجہ نہیں ہوتی۔

اختتامیہ⁦:⁩زمین سے پانی نکالنے کا حساب

کوئٹہ کو عمارتیں چاہئیں۔

اسے سڑکیں چاہئیں۔

اسے روزگار، صنعت، تعلیم، صحت اور جدید شہری سہولیات بھی چاہئیں۔

لیکن ان سب سے پہلے اسے وراٹر سیکورٹی چاہیے۔

کیونکہ پانی کے بغیر شہری ترقی کا پورا ماڈل کمزور بنیاد پر کھڑا ہے۔

اب وقت آ گیا ہے کہ کوئٹہ میں ہر نئی عمارت کے ساتھ صرف یہ نہ پوچھا جائے کہ اس کی منزلیں کتنی ہیں۔

یہ بھی پوچھا جائے:

اس عمارت کو پانی کہاں سے ملے گا؟

ہر نئی ہاؤسنگ اسکیم سے پہلے پوچھا جائے:

اس آبادی کے لیے پائیدار آبی ذخائر کیا ہے؟

زمین سے کتنا پانی نکالا جائے گا؟

اور ہر سال حکومت سے پوچھا جائے:

کوئٹہ کے آبی ذخائر میں کتنا پانی باقی ہے؟

یہ سوالات محض ماحولیاتی سوالات نہیں۔

یہ کوئٹہ کی معیشت، صحت، زراعت، شہری منصوبہ بندی، سماجی مساوات اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کے سوالات ہیں۔

ہم اپنے بچوں کے لیے بڑے گھر بناتے ہیں۔

ہم ان کے لیے اچھے اسکول چاہتے ہیں۔

ہم بہتر سڑکیں، بہتر ہسپتال اور بہتر شہر چاہتے ہیں۔

لیکن اگر ہم نے ان سب کے نیچے موجود پانی کو محفوظ نہ کیا تو ہماری ترقی کا سب سے بنیادی ستون ہی کمزور ہو جائے گا۔

کوئٹہ کو اب شہری ترقیاتی منصوبہ نہیں چاہیے۔

ایسے واٹر سیکورٹی پلان چاہیے۔

اور شاید سب سے اہم جملہ یہی ہے:

آج زمین سے پانی نکالنے کا حساب کر لیجیے، تاکہ کل ہماری نسلیں ہم سے پانی کا حساب نہ مانگیں۔

موضوعات⁦:⁩کوئٹہ، بلوچستان، پانی کا بحران، زیرِزمین پانی، واٹر سیکیورٹی، شہری منصوبہ بندی، موسمیاتی تبدیلی
آبی بحران بارش کا پانی بلوچستان پاکستان پانی کا بحران ٹیوب ویلز زیر زمین پانی شہری منصوبہ بندی کاریز کوئٹہ موسمیاتی تبدیلی واٹر سیکیورٹی
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email WhatsApp
Previous Articleعراق، ایران اور بدلتے مفادات
Next Article نیتن یاہو کا غیر اعلانیہ دورۂ امارات
نیوز ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مضمون/کالم

لبنان کی مسیحی قیادت بحران کی زد میں

نومبر 17, 2026
مضمون/کالم

فحاشی کا قانون یا سنسر شپ؟

نومبر 17, 2026
مضمون/کالم

امریکہ میں چین کی مبینہ دراندازی کا پھیلتا دائرہ

نومبر 16, 2026
View 1 Comment

1 تبصرہ

  1. dnish on ستمبر 27, 2026 10:59 صبح

    very good and informative article

اہم ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026883 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026228 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
سوشل میڈیا
  • Facebook
  • YouTube
  • Twitter
  • Instagram
نقطہ نظر
85
مشرق وسطیٰ

حوثیوں کی پیدا کردہ مشکلات کے خاتمے کا وقت آ گیا، تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان⁦:⁩رشاد العلیمی

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 مشرق وسطیٰ
85
فیچرڈ

برطانیہ کی حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکیوں کی مذمت، ریاض سے مکمل یکجہتی کا اعلان

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 فیچرڈ
8.9
صفحہ اول

امریکہ اور خلیجی شراکت دار ایران کی جارحیت کے مقابلے میں متحد ہیں، ایلیسن ہوکر

نیوز ایڈیٹرجولائی 19, 2026 صفحہ اول
مقبول ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026883 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026228 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
اہم ترین

فرانس⁦:⁩دو تہائی یہودی ملک چھوڑ سکتے ہیں

نومبر 18, 2026

آصف مرچنٹ کو⁦330⁩ماہ قید

نومبر 18, 2026

بلاول بھٹو کا انتباہ

نومبر 18, 2026

سبسکرائب کریں

ادارہ کی شرائط و ضوابط اور پرائیویسی پالیسی کی پابندی ہو گی۔

شکریہ! اپنی سبسکرپشن کی تصدیق کے لیے اپنا ای میل اِن باکس یا اسپیم فولڈر چیک کریں۔

© 2026 NYURDU
  • صفحۂ اول
  • ٹیم
  • رابطہ کریں
  • NYURDU بارے

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.