• صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
  • صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
تازہ ترین
لبنانی سفارت کار کو امریکا چھوڑنے کا حکم یو اے ای کا دفاعی تیاری اور سفارت کاری پر زور آئزن کوٹ کا⁦19-48⁩اتحاد انتخابی شکست کی وجہ ناقص سیاسی ابلاغ تھا آئرن گیٹ⁦:⁩سیاسی دباؤ یا عملی جنگ امریکی انتخابات کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا مستقبل آئزنکوٹ کی آمد اور اقتدار کی بساط اسرائیلی معاونت کے امریکی مفادات
لبنانی سفارت کار کو امریکا چھوڑنے کا حکم یو اے ای کا دفاعی تیاری اور سفارت کاری پر زور آئزن کوٹ کا⁦19-48⁩اتحاد انتخابی شکست کی وجہ ناقص سیاسی ابلاغ تھا آئرن گیٹ⁦:⁩سیاسی دباؤ یا عملی جنگ امریکی انتخابات کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا مستقبل آئزنکوٹ کی آمد اور اقتدار کی بساط اسرائیلی معاونت کے امریکی مفادات
Home » اسکول فٹبال یا قومی لیگ؟
خصوصی رپورٹ

اسکول فٹبال یا قومی لیگ؟

نیوز ایڈیٹرBy نیوز ایڈیٹرستمبر 13, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔11 Mins Read
Share Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Reddit Telegram Email WhatsApp
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email WhatsApp

خصوصی رپورٹ

اسکول فٹبال یا قومی لیگ؟

محسن گیلانی کی ترجیحات پر سوالیہ نشان

تحریر
اسحاق بلوچ


اسحاق بلوچ

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے اسلام آباد میں ایک پُرہجوم پریس کانفرنس میں اسکول فٹبال پروگرام کا اعلان کیا، مگر قومی لیگ کہاں؟

پاکستان فٹبال ایک مرتبہ پھر وعدوں، اعلانات اور منصوبوں کے دور میں داخل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران یونیسکو اور فیفا کے تعاون سے اسکول فٹبال پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا تو بظاہر یہ ایک مثبت اور مستقبل ساز قدم محسوس ہوا۔

آخر کون چاہے گا کہ پاکستان کے اسکولوں میں بچے فٹبال نہ کھیلیں؟ کون یہ نہیں چاہے گا کہ ملک کے دور دراز علاقوں سے نئے فٹبال اسٹارز سامنے آئیں؟

لیکن پاکستانی فٹبال کے موجودہ حالات کو سامنے رکھا جائے تو سوال بہرحال اپنی جگہ موجود ہے:

کیا پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اپنی ترجیحات درست ترتیب دی ہیں؟

کیا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان کے اسکولوں میں فٹبال نہیں کھیلی جا رہی، یا اصل مسئلہ یہ ہے کہ جو نوجوان پہلے ہی فٹبال کھیل رہے ہیں، ان کے لیے قومی سطح پر مستقل مقابلوں، کلب فٹبال، ڈسٹرکٹ فٹبال اور قومی لیگ کا نظام موجود نہیں؟

یہ سوال محض تنقید نہیں بلکہ پاکستان فٹبال کے مستقبل کا بنیادی سوال ہے۔

محسن گیلانی صاحب⁦!⁩اسکول فٹبال سے پہلے قومی لیگ کیوں؟

محسن گیلانی نے پی ایف ایف کی صدارت سنبھالتے وقت پاکستانی فٹبال سے وابستہ حلقوں میں نئی امید پیدا کی تھی۔ طویل انتظامی بحران، نارملائزیشن کمیٹی کے دور اور مسلسل غیر یقینی صورتحال کے بعد فٹبال برادری کو توقع تھی کہ نئی منتخب قیادت سب سے پہلے قومی فٹبال کے بنیادی ڈھانچے کو بحال کرے گی۔

لیکن فٹبال ماہرین کا سوال ہے کہ قومی لیگ کہاں ہے؟

اگر ایک ملک میں سینئر کھلاڑیوں کے لیے پورے سال کا مستقل مسابقتی نظام موجود نہیں، اگر کلب فٹبال کمزور ہے، اگر ڈسٹرکٹ سطح پر سرگرمیاں تسلسل سے نہیں ہو رہیں اور اگر کھلاڑی کو یہ معلوم نہیں کہ اگلا سیزن کہاں اور کب کھیلنا ہے، تو نئے اسکول کھلاڑیوں کو تیار کرنے کے بعد انہیں بھی آخرکار اسی نظام کا سامنا ہوگا۔

اس بچے کو اسکول کے بعد کون سا فٹبال نظام ملے گا؟

فٹبال صرف بچے پیدا کرنے کا نام نہیں

فٹبال کی ترقی کا مطلب صرف زیادہ سے زیادہ بچوں کو گیند پکڑا دینا نہیں۔ فٹبال ایک مکمل نظام کا نام ہے۔

ایک کامیاب نظام میں بچے کو اسکول سے کلب تک، کلب سے ڈسٹرکٹ تک، ڈسٹرکٹ سے صوبائی سطح تک اور پھر قومی مقابلوں تک پہنچنے کا راستہ ملتا ہے۔

اگر یہ راستہ درمیان میں ختم ہوجائے تو ٹیلنٹ ضائع ہوجاتا ہے۔

پاکستان میں مسئلہ یہ نہیں کہ بچے فٹبال نہیں کھیلتے۔ کراچی، کوئٹہ، لاہور، پشاور، اسلام آباد، چمن، تربت، گوادر اور ملک کے بے شمار علاقوں میں نوجوان فٹبال کے دیوانے ہیں۔

گلی، محلہ، میدان اور مقامی ٹورنامنٹ اس بات کے گواہ ہیں کہ پاکستان میں فٹبال کا شوق موجود ہے۔

کمی شوق کی نہیں، نظام کی ہے۔

پاکستان فٹبال
اسکول فٹبال پروگرام

نوے فیصد اسکولوں میں گراؤنڈ کہاں ہیں؟

اسکول فٹبال منصوبے کے حوالے سے ایک اور بنیادی سوال پاکستان کی زمینی حقیقت ہے۔

کیا ملک کے تمام اسکولوں میں فٹبال کے لیے میدان موجود ہیں؟ کیا وہاں جرسی، جوتے، گول پوسٹ اور دیگر بنیادی سامان موجود ہے؟ کیا ہر اسکول میں تربیت یافتہ فٹبال کوچ موجود ہے؟ کیا سرکاری اسکولوں میں کھیلوں کے لیے باقاعدہ بجٹ اور وقت مختص ہے؟

اور اگر ان سوالات کا جواب نفی میں ہے تو پھر ملک گیر اسکول فٹبال منصوبہ کس بنیاد پر کامیاب ہوگا؟

پاکستان کے بہت سے تعلیمی ادارے پہلے ہی کلاس رومز، اساتذہ، بنیادی سہولیات اور دیگر مسائل سے دوچار ہیں۔ ایسے میں یہ توقع کرنا کہ چند بال اور ایک کوچ دینے سے ہر اسکول میں فوری طور پر باقاعدہ فٹبال پروگرام شروع ہوجائے گا، ایک انتہائی مشکل منصوبہ ہے۔

کیا صرف ملک بھر میں تین لاکھ باسٹھ ہزار فٹبال تقسیم کرنے سے ملک میں فٹبال ترقی کرے گا؟

یہاں فٹبال حلقوں کی تنقید کو سمجھنا ضروری ہے۔ وہ اسکول فٹبال کے خلاف نہیں؛ وہ اس بات پر سوال اٹھا رہے ہیں کہ ترجیح کیا ہونی چاہیے۔

پہلے قومی فٹبال سرکٹ بحال کریں

محسن گیلانی انتظامیہ کے لیے شاید سب سے بڑا چیلنج یہی ہے کہ ملک کے فٹبال سرکٹ کو دوبارہ زندہ کیا جائے۔

پاکستان میں ایک وقت تھا جب مختلف شہروں اور علاقوں میں کلب فٹبال کی اپنی شناخت تھی۔ کھلاڑیوں کو مقامی سطح پر مقابلے ملتے تھے، محکمہ جاتی ٹیمیں مضبوط تھیں، قومی سطح پر کھلاڑیوں کی پہچان بنتی تھی اور بہترین کھلاڑی قومی ٹیم کے کیمپ تک پہنچتے تھے۔

آج ضرورت ہے کہ اس پورے نظام کو دوبارہ جوڑا جائے۔

ڈسٹرکٹ
کلب
صوبائی مقابلے
قومی لیگ
قومی ٹیم

یہ چین ٹوٹ چکی ہے یا کم از کم انتہائی کمزور ہے۔

جب تک اسے بحال نہیں کیا جاتا، کوئی بھی نیا گراس روٹس منصوبہ مکمل نتائج نہیں دے سکتا۔

کھلاڑیوں کی روٹی روزی کون دے گا؟

یہ سوال شاید سب سے زیادہ تلخ ہے، لیکن اسے پوچھنا ضروری ہے۔

پاکستان کا نوجوان فٹبالر آخر کب تک بغیر معاوضے کے کھیلتا رہے؟ وہ کتنے سال اپنے والدین سے پیسے لے کر جوتے خریدے؟ کتنے سال بغیر باقاعدہ لیگ کے ٹریننگ کرتا رہے؟ کتنے سال اس امید پر گزارے کہ شاید کسی دن قومی ٹیم میں جگہ مل جائے؟

فٹبال اگر پاکستان میں ایک پیشہ بننا ہے تو کھلاڑی کے لیے روزگار کا راستہ بنانا ہوگا۔

قومی لیگ اسی راستے کی سب سے اہم کڑی ہے۔

  • قومی لیگ ہوگی تو کلب ہوں گے۔
  • کلب ہوں گے تو کھلاڑیوں کے معاہدے ہوں گے۔
  • معاہدے ہوں گے تو کھلاڑی فٹبال کو پیشہ بنا سکیں گے۔
  • فٹبال پیشہ بنے گی تو نوجوان اپنے مستقبل کو اس کھیل سے جوڑیں گے۔

ورنہ بہترین ٹیلنٹ بھی چند سال بعد روزگار کی تلاش میں فٹبال چھوڑ دے گا۔

قومی لیگ کے بغیر پاکستان کا فٹبال نامکمل ہے

یہ بات شاید سخت محسوس ہو، لیکن حقیقت یہی ہے کہ قومی لیگ کسی بھی ملک کے فٹبال نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

قومی ٹیم کی کامیابی بھی بڑی حد تک اسی نظام سے نکلنے والے کھلاڑیوں پر منحصر ہوتی ہے۔

اگر کھلاڑیوں کو سال بھر باقاعدہ مسابقتی فٹبال نہیں ملے گی تو قومی ٹیم کے معیار میں بہتری کیسے آئے گی؟

دو چار بین الاقوامی میچ، چند کیمپ اور چند ٹورنامنٹس قومی فٹبال کا متبادل نہیں ہوسکتے۔

ایک قومی ٹیم اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب اس کے پیچھے ایک مضبوط داخلی فٹبال نظام موجود ہو۔

کے پی کے الیکشن کا سوال بھی اپنی جگہ موجود ہے

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے لیے ملک کے تمام صوبوں میں انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی بھی بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔

اگر خیبر پختونخوا جیسے اہم فٹبال صوبے میں انتخابی عمل مکمل نہیں ہوتا تو یہ سوال اپنی جگہ رہتا ہے کہ پورے ملک میں فٹبال کے جمہوری اور انتظامی ڈھانچے کو کس طرح مکمل کیا جائے گا؟

اس مسئلے کو سیاسی یا ذاتی تنازع کے بجائے ادارہ جاتی مسئلہ سمجھنا ہوگا۔

پی ایف ایف اگر واقعی ملک بھر میں اسکول فٹبال شروع کرنا چاہتی ہے تو اسے سب سے پہلے ملک کے ہر صوبے اور ضلع میں ایسا انتظامی نظام بنانا ہوگا جو اس منصوبے کو عملی طور پر چلانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

ورنہ اسلام آباد یا لاہور میں بیٹھ کر اسکول فٹبال کا منصوبہ بنانا اور بلوچستان، سندھ، پنجاب یا خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں میں اسے عملی شکل دینا دو بالکل مختلف چیزیں ہیں۔

اعلان آسان، عمل مشکل

پاکستان میں کھیلوں کے شعبے کا ایک بڑا مسئلہ یہی رہا ہے کہ منصوبوں کے اعلانات تو بہت ہوتے ہیں لیکن ان کے لیے مستقل فنڈنگ، انفراسٹرکچر، تربیت یافتہ افرادی قوت اور نگرانی کا نظام کمزور رہتا ہے۔

اسکول فٹبال کے ساتھ بھی یہی خطرہ موجود ہے۔

اگر یہ منصوبہ صرف افتتاحی تقریبات، چند اسکولوں کے دوروں، تصویروں اور پریس ریلیز تک محدود ہوگیا تو پاکستان فٹبال کو کوئی بڑا فائدہ نہیں ہوگا۔

لیکن اگر پی ایف ایف واقعی اسے قومی ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ پروگرام بنانا چاہتی ہے تو اسے ایک مکمل روڈ میپ سامنے لانا چاہیے۔

منصوبے کے بنیادی سوالات

  • کتنے اسکول شامل کیے جائیں گے؟
  • کتنے اضلاع میں پروگرام شروع ہوگا؟
  • کوچز کہاں سے آئیں گے؟
  • گراؤنڈز کہاں ہوں گے؟
  • فنڈنگ کتنی ہوگی؟
  • ٹیلنٹ کی نشاندہی کیسے ہوگی؟
  • کھلاڑیوں کا ڈیٹا کیسے محفوظ ہوگا؟
  • اسکول سے کلب تک کھلاڑی کیسے منتقل ہوگا؟
  • اسکول سے نکلنے کے بعد اس کھلاڑی کے لیے اگلا پلیٹ فارم کیا ہوگا؟

یہ سوالات واضح کیے بغیر اسکول فٹبال محض ایک خوبصورت نعرہ بن کر رہ سکتا ہے۔

محسن گیلانی کے سامنے اصل امتحان

محسن گیلانی کے سامنے موقع بھی ہے اور چیلنج بھی۔

اگر ان کی انتظامیہ پاکستان فٹبال کو واقعی مضبوط بنانا چاہتی ہے تو اسے بڑے منصوبوں کے ساتھ ساتھ بنیادی مسائل بھی حل کرنا ہوں گے۔

ڈسٹرکٹ فٹبال کو فعال کریں
کلب فٹبال کو مضبوط کریں
صوبائی نظام کو مکمل کریں
کھلاڑیوں کے لیے مستقل مقابلے پیدا کریں
کوچز اور ریفریز کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کریں
قومی لیگ کا مستقل نظام بنائیں

اس کے بعد اسکول فٹبال کو اس پورے نظام کا حصہ بنائیں۔

سوال یہ نہیں کہ اسکول فٹبال کیوں؟

اصل سوال یہ ہے کہ صرف اسکول فٹبال کیوں؟

اگر پی ایف ایف ایک ہی وقت میں قومی لیگ، ڈسٹرکٹ فٹبال اور اسکول فٹبال پر کام کرے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

لیکن اگر قومی سینئر فٹبال ابھی بھی مستقل بنیادوں پر اپنا مقام تلاش کر رہی ہو اور اسی وقت نئے اسکول منصوبے کو بڑی ترجیح بنا دیا جائے تو فٹبال حلقوں کا سوال بالکل جائز ہے۔

پہلے وہ کھلاڑی بھی تو بچائیں جو آج میدان میں موجود ہے۔

نئے ٹیلنٹ کی تلاش ضرور کریں، لیکن پرانے ٹیلنٹ کو ضائع نہ ہونے دیں۔
نئے بچوں کو فٹبال کی طرف لائیں، لیکن موجودہ کھلاڑیوں کو بے روزگار نہ ہونے دیں۔
اسکولوں میں فٹبال پہنچائیں، لیکن اسکول سے نکلنے والے کھلاڑی کے لیے قومی فٹبال کا دروازہ بھی کھولیں۔

پریس کانفرنس — اہم تفصیلات

فٹ بال فار اسکولز پروگرام: 30 لاکھ طلبہ اور⁦3⁩ہزار سرکاری اسکولوں تک رسائی کا ہدف

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ فٹ بال فار اسکولز پروگرام کے تحت⁦30⁩لاکھ طلبہ اور⁦3⁩ہزار سرکاری اسکولوں تک رسائی کا ہدف رکھا گیا ہے۔

پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی کے مطابق ملک بھر میں طلبہ میں ایک لاکھ⁦62⁩ہزار فٹ بال تقسیم کیے جائیں گے، جبکہ فیفا ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ اسکیم جنوری⁦2027⁩میں شروع کی جائے گی۔

پروگرام کا مقصد ملک میں گراس روٹس سطح پر فٹ بال کو فروغ دینا، کھیل میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو شامل کرنا اور فٹ بال کی مضبوط بنیاد قائم کرنا ہے۔

پروگرام کے تحت⁦50⁩سے زائد ماسٹر ٹرینرز نے فیفا کے ماہرین کی نگرانی میں اپنی تربیت مکمل کرلی ہے۔ تربیتی پروگرام کی قیادت فیفا کے سینیئر فٹ بال فار اسکولز منیجر انتونیو بویانو سانچیز نے کی۔

پی ایف ایف کے مطابق ضلعی اور علاقائی فٹ بال ایسوسی ایشنز کو بھی پروگرام میں شامل کیا جائے گا تاکہ اسکولوں کو ملک کے فٹ بال نظام سے جوڑا جاسکے اور مختلف سطحوں پر کھیل کی سرگرمیوں کو مربوط کیا جاسکے۔

فیفا کے سینیئر فٹ بال فار اسکولز منیجر انتونیو بویانو سانچیز کے مطابق پروگرام پہلے ہی⁦154⁩ممالک میں بچوں تک پہنچ چکا ہے۔ پاکستان میں تربیت حاصل کرنے والے⁦50⁩سے زائد ماسٹر ٹرینرز اپنے اضلاع میں واپس جاکر مزید اساتذہ کو تربیت دیں گے، جس کے نتیجے میں مختصر مدت میں تقریباً⁦450⁩تربیت یافتہ افراد کا نیٹ ورک قائم کیا جاسکتا ہے۔

یونیسکو کے نمائندے فواد پاشایف نے کہا کہ فٹ بال نوجوانوں کی ترقی اور معاشرتی تبدیلی کا مؤثر ذریعہ بن سکتا ہے، جبکہ یونیسکو⁦15⁩اضلاع میں پی ایف ایف کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

آخری بات⁦:⁩خواب بڑا ہے، مگر بنیاد اس سے بھی بڑی ہونی چاہیے

پاکستان میں اسکول فٹبال شروع کرنے کا خواب برا نہیں۔ بلکہ یہ ایک خوبصورت خواب ہے۔

لیکن خواب اس وقت حقیقت بنتا ہے جب اس کے نیچے مضبوط بنیاد موجود ہو۔

پاکستان کو اسکول فٹبال چاہیے۔

مگر اس سے پہلے پاکستان کو فعال ڈسٹرکٹ فٹبال چاہیے۔

پاکستان کو گراس روٹس چاہیے۔

مگر اس کے ساتھ مضبوط کلب فٹبال بھی چاہیے۔

پاکستان کو نئے کھلاڑی چاہیے۔

مگر موجودہ کھلاڑیوں کے لیے روزگار اور مستقل مقابلے بھی چاہیے۔

پاکستان کو قومی ٹیم چاہیے۔

مگر قومی ٹیم کے پیچھے مستقل قومی لیگ بھی چاہیے۔

اور یہی وہ مقام ہے جہاں محسن گیلانی کی انتظامیہ کا اصل امتحان شروع ہوتا ہے۔

پاکستان فٹبال کو مزید اعلانات نہیں، ایک مربوط نظام چاہیے۔

ایسا نظام جس میں کراچی کے کسی محلے سے نکلنے والا بچہ اسکول میں فٹبال کھیلے، کلب تک پہنچے، ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کھیلے، صوبائی مقابلے میں جگہ بنائے، قومی لیگ میں پروفیشنل فٹبال کھیلے اور ایک دن پاکستان کی قومی ٹیم کی جرسی پہن سکے۔

اگر اسکول فٹبال اس سفر کا پہلا قدم بنتی ہے تو اس کا خیرمقدم ہونا چاہیے۔

لیکن اگر اسکول فٹبال شروع کردی جائے اور آگے جانے کا راستہ ہی نہ ہو تو پھر یہ سوال ضرور پوچھا جائے گا:

”بچے کو فٹبال سکھا دی، اب اس کے مستقبل کا کیا ہوگا؟“

محسن گیلانی کے پاس اس سوال کا جواب دینے کا وقت ہے۔

اور پاکستان فٹبال کے لاکھوں شائقین اس جواب کے منتظر ہیں۔

اسحاق بلوچ

تحریر
اسحاق بلوچ

FIFA UNESCO اسحاق بلوچ اسکول فٹبال پاکستان فٹبال پاکستان فٹبال فیڈریشن پاکستانی فٹبال فٹ بال فار اسکولز فٹبال لیگ قومی لیگ گراس روٹس فٹبال محسن گیلانی
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email WhatsApp
Previous Articleڈینسو ہال⁦:⁩کراچی کی علمی یادیں
Next Article سندھ سے بگ ایپل تک حصہ دوم
نیوز ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خصوصی رپورٹ

ایران کی جوہری پیشکش، ہیگستھ کا⁦350⁩ارب ڈالر کا مطالبہ

نومبر 7, 2026
خصوصی رپورٹ

عبدالسید اور اخوان المسلمون⁦:⁩ڈیموکریٹس کے لیے سوالات

نومبر 4, 2026
خصوصی رپورٹ

سیاسی عطیات کا تنازع

نومبر 4, 2026
Add A Comment

Comments are closed.

اہم ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026880 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026227 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
سوشل میڈیا
  • Facebook
  • YouTube
  • Twitter
  • Instagram
نقطہ نظر
85
مشرق وسطیٰ

حوثیوں کی پیدا کردہ مشکلات کے خاتمے کا وقت آ گیا، تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان⁦:⁩رشاد العلیمی

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 مشرق وسطیٰ
85
فیچرڈ

برطانیہ کی حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکیوں کی مذمت، ریاض سے مکمل یکجہتی کا اعلان

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 فیچرڈ
8.9
صفحہ اول

امریکہ اور خلیجی شراکت دار ایران کی جارحیت کے مقابلے میں متحد ہیں، ایلیسن ہوکر

نیوز ایڈیٹرجولائی 19, 2026 صفحہ اول
مقبول ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026880 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026227 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
اہم ترین

لبنانی سفارت کار کو امریکا چھوڑنے کا حکم

نومبر 10, 2026

یو اے ای کا دفاعی تیاری اور سفارت کاری پر زور

نومبر 10, 2026

آئزن کوٹ کا⁦19-48⁩اتحاد

نومبر 9, 2026

سبسکرائب کریں

ادارہ کی شرائط و ضوابط اور پرائیویسی پالیسی کی پابندی ہو گی۔

شکریہ! اپنی سبسکرپشن کی تصدیق کے لیے اپنا ای میل اِن باکس یا اسپیم فولڈر چیک کریں۔

© 2026 NYURDU
  • صفحۂ اول
  • ٹیم
  • رابطہ کریں
  • NYURDU بارے

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.