لندن: (ویب ڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل میں شدید خلل کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں3فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت2.75ڈالرز یعنی3.12فیصد اضافے کے ساتھ90.85ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔
اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ(WTI)خام تیل کی قیمت بھی2.56ڈالرز یعنی3.10فیصد بڑھ کر85.05ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں تیل اور مائع قدرتی گیس(ایل این جی)کی تقریباً20فیصد ترسیل آبنائے ہرمز کے ذریعے ہوتی ہے اور موجودہ صورتحال کے باعث سپلائی کے خدشات، بحری انشورنس اخراجات اور مارکیٹ میں غیر یقینی صورتِ حال مزید بڑھ سکتی ہے۔

