امریکہ کی قائم مقام انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ایلیسن ایم ہوکر نے کہا ہے کہ انہوں نے خلیج تعاون کونسل(جی سی سی)کے رکن ممالک اور اردن کے سفارت خانوں کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ایک تعمیری اور نتیجہ خیز اجلاس میں شرکت کی۔
ایلیسن ہوکر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی جارحانہ سرگرمیوں کے تناظر میں امریکہ اور اس کے علاقائی شراکت دار اجتماعی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متحد ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے قریبی رابطہ کاری اور مشترکہ تعاون ناگزیر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی نہ صرف موجودہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرے گی بلکہ خطے میں دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کی بنیاد بھی فراہم کرے گی۔
Samsung Demo Phone
Awesome

