اسرائیلی فوج نے کہا ہے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ایک خفیہ سیل کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ کارروائی اس علاقے میں حزب اللہ کے ایک ڈرون طیارے کی پرواز دیکھنے کے بعد کی گئی۔
ڈرون کی پرواز دیکھنے کے بعد اسرائیلی فضائی فوج نے علاقے میں حزب اللہ کے عسکریت پسندوں کا ٹھکانہ تلاش کیا جہاں سے عسکریت پسند ڈرون طیاروں سے کارروائیاں کرنے کی پوزیشن میں تھے۔
اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کی یہ سرگرمیاں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے مترادف تھیں۔ تاہم حزب اللہ نے ابھی اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

