عدن:یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ اور مسلح افواج کے اعلیٰ کمانڈر رشاد العلیمی نے کہا ہے کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے پیدا کی گئی مشکلات اور بحرانوں کے خاتمے کا وقت آ چکا ہے، جبکہ انہوں نے ملک بھر میں عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
ایک ٹیلی ویژن خطاب میں رشاد العلیمی نے یمنی عوام کے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ ریاستی منصوبے اور قومی اداروں کی بحالی کے لیے متحد ہو جائیں اور بغاوت کے خاتمے کی جدوجہد میں مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں کی حمایت کریں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ آج سے تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ملک بھر کے شہریوں کی خدمت، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور معاشی حالات بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
رشاد العلیمی نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ امن کے قیام اور عوامی مشکلات میں کمی کے لیے کوششیں جاری رکھی ہیں، تاہم حوثی ملیشیا نے مسلسل کشیدگی اور تصادم کا راستہ اختیار کیا۔ ان کے بقول حوثیوں نے متعدد انسانی ہمدردی کے اقدامات مسترد کیے اور یمنی عوام کی مشکلات کو اپنے سیاسی و عسکری مقاصد کے لیے استعمال کیا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ موجودہ مرحلہ قومی اتحاد، صفوں کی یکجہتی اور ریاستی اداروں پر اعتماد کا متقاضی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح گروہوں کے زیر سایہ یمن کا کوئی محفوظ مستقبل ممکن نہیں، بغاوت کے ساتھ سکیورٹی قائم نہیں ہو سکتی اور مستقل جنگ پر مبنی منصوبے سے پائیدار امن حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
یمنی صدراتی قیادت کونسل کے سربراہ نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے واقعات نے ثابت کر دیا ہے کہ یمنی عوام جس المیے اور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں وہ ناگزیر نہیں تھیں بلکہ یہ حوثی بغاوت، ریاستی اداروں کے خلاف مسلح کارروائیوں اور ایرانی ایجنڈے کی خدمت کے لیے یمن کو علاقائی تنازعات میں جھونکنے کا نتیجہ ہیں۔
انہوں نے حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں کے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ریاست اور جمہوری نظام کے گرد متحد ہوں، کیونکہ ان کے مطابق یہی راستہ یمن میں امن، استحکام، ترقی اور ایک بہتر مستقبل کی ضمانت فراہم کر سکتا ہے۔
Pixel 4a Review
The Google Pixel 4A currently tops our rank of the greatest Samsung phones available, beating even the pricier iPhone Ultra Max Mega.
So unsurprisingly this is an absolutely fantastic phone. The design isn't massively changed from the previous generation, but most other elements upgraded.

