امریکی نائب وزیر خارجہ ایلیسن ایم ہُوکر نے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تاریخی امن پیش رفت کی پہلی سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک کے نائب وزرائے خارجہ کی میزبانی کی۔
ہُوکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بتایا کہ انہوں نے آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ النور ممدوف اور آرمینیا کے نائب وزیر خارجہ واہان کوستانیان کی میزبانی کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات8اگست2025کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی سے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان طے پانے والے تاریخی امن معاہدے کی سالگرہ کے موقع پر ہوئی۔
امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن جنوبی قفقاز کے لیے ایک پُرامن اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے اپنی اہم کوششیں جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اس اہم خطے میں اپنی تزویراتی پوزیشن کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھی کام جاری رکھے گا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان طویل عرصے سے جاری تنازعات کے خاتمے اور جنوبی قفقاز میں پائیدار امن و استحکام کے لیے اپنی سفارتی سرگرمیوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔

