• صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
  • صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
تازہ ترین
امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن امریکی انتخابات پر میرا ایک دن ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج امریکہ کا بدلتا سیاسی منظرنامہ عبدالسید اور اخوان المسلمون⁦:⁩ڈیموکریٹس کے لیے سوالات ٹام سوازی اور لورا گیلن دوبارہ منتخب سیاسی عطیات کا تنازع صوبائی مینڈیٹ کی پامالی کی تاریخ
امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن امریکی انتخابات پر میرا ایک دن ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج امریکہ کا بدلتا سیاسی منظرنامہ عبدالسید اور اخوان المسلمون⁦:⁩ڈیموکریٹس کے لیے سوالات ٹام سوازی اور لورا گیلن دوبارہ منتخب سیاسی عطیات کا تنازع صوبائی مینڈیٹ کی پامالی کی تاریخ
Home » میئر ممدانی کے وعدے؛ سب پانی دا بلبلہ
اداریہ

میئر ممدانی کے وعدے؛ سب پانی دا بلبلہ

اداریہ
نیوز ایڈیٹرBy نیوز ایڈیٹراگست 25, 2026Updated:اگست 25, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
Share Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Reddit Telegram Email WhatsApp
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email WhatsApp

میئر ممدانی کے وعدے؛ سب پانی دا بلبلہ

یہودیوں و مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں ریکارڈ اضافہ تشویش ناک ہے

نیویارک: نیویارک ریاست کی گورنر کیتھی ہوچل نے میئر ظہران ممدانی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسرائیل اور دیگر خارجہ امور پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے نیویارک شہر کے داخلی مسائل پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔

پاپولزم اور قدامت پسند دو لہروں کے زمانے میں نیویارک جیسے عالمگیر شہر کا ممدانی جیسے نوجوان ڈیموکریٹ کا منتخب ہونا واقعی ایک تاریخی معجزہ اور کئی لوگوں کے لیے ایک حادثہ ہے۔

لیکن ایک بات طے ہے کہ ممدانی کے شہر کے میئر منتخب ہونے سے اینٹی سیمیٹک تشدد و منافرت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ اور ایسے کئی واقعات ہیں جن کا بلاواسطہ یا بالواسطہ تعلق ممدانی کی سلیکٹیڈ پالیسیوں اور بیانیے، یا مجھے کہنے دیجیے، انتخابی نعرے بازی سے ہے، جو تاحال جاری ہے۔

جبکہ ایک برس ہونے کو ہے، ظہران ممدانی کے نیویارک شہر کا میئر منتخب ہونے والا ہنی مون کب کا ختم ہو بھی چکا۔

نیویارک کے سابق میئر اور گورنر اینڈریو کومو کے والد ماریو کومو نے، جو خود بھی گورنر تھے، کہا تھا:

”انتخابی وعدے شاعری ہوتے ہیں اور اصلی حکومت نثر۔“

— ماریو کومو

ممدانی اپنی وعدہ وفائی اور بلا تفریق خدمت میں ایک خراب نثر نگار واقع ہوئے ہیں۔

صرف ہم نہیں کہتے۔ اب تو ایک ہی ڈیموکریٹک پارٹی کی کشتی پر سوار گورنر کیتھی ہوچل بھی ببانگِ دہل کہہ رہی ہیں۔

ممدانی کا سب سے بڑا ووٹ بٹورنے والا نعرہ ”افورڈیبلٹی“ تھا، جس پر بطور نیویارکر اور ڈیموکریٹک ورکنگ فیملی کے ہم نے بھی سبز باغوں کے خوابوں میں گھرے ووٹ دیا تھا اور اس کے انتخاب کے جشن میں بھی شریک تھے۔

لیکن ظہران ممدانی کے منتخب آنے کی شاید سب سے پہلی شکار یا⁦casualty⁩ان کی ”افورڈیبلٹی“ ہوئی، جس کی ناقد گورنر ہوچل روزِ اول سے رہی ہیں۔

میں ہر روز نیویارک کی پبلک ٹرانسپورٹ میں بڑے شوق سے سفر کرتا ہوں اور کئی ایسے نیویارکر دیکھتا ہوں جو بس یا ٹرین کا یک طرفہ کرایہ بھی ادا نہیں کر سکتے، اور وہ دن جس کا وعدہ ظہران ممدانی نے میرے نیویارک کے میئر شپ کے انتخابات کے دوران کیا تھا، اب تک نہیں آیا۔

اصل سوال
میئر کو انتخابی نعروں کے بجائے شہر کے ہر شہری کی بلا تفریق خدمت پر توجہ دینی چاہیے۔

اور سب سے بڑی بات یہ بھی کہ وہ یہود دشمنی، یا اینٹی سیمیٹزم، کی بیخ کنی کا وعدہ کرکے آئے تھے۔ وہ نیویارک شہر کے میئر منتخب ہو کر آئے۔ وہ بلا تفریق و امتیاز شہر کے ہر ذی نفس کے میئر ہیں، نہ کہ ایک فرقے، عقیدے یا لاعقیدے کے فوٹو سیشنز کے۔

نیویارک، جس کا مطلب میں اصل امریکہ نکالتا ہوں۔

ظہران ممدانی ایسا لگتا ہے اب تک انتخابی بخار، یا انتخابی قالب، یا موڈ میں ہیں۔ نیز وہ اب تک ایسے انتخابات، ایسا لگتا ہے، اسرائیل کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ اور وہ یہودیوں کے میئر نہیں، حالانکہ کافی یہودیوں کے ووٹ سے بھی میئر منتخب ہوئے ہیں۔

نفرت انگیز جرائم میں اضافہ

نیویارک پولیس، جو میئر ظہران ممدانی کی باگ ڈور میں ہے، کا ڈیٹا کچھ اس طرح بتاتا ہے:

8.5%
یہود دشمن واقعات میں رواں سال کے آغاز سے جولائی تک اضافہ

56%
نیویارک کی یہودی کمیونٹی کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ

62.5%
مسلمان کمیونٹی کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ

2026ء کے نمایاں واقعات

  • بورو ہارک پلے گراؤنڈ میں جنوری سے اب تک 57 سواستیکا نشان اسپرے پینٹ کرنے والی غنڈہ گردی کے واقعات ہوئے۔
  • بروکلین کے کراؤن ہائٹس میں چباد لباوچ یہودی عالمی مرکز کی دیوار سے ایک شخص کے کار ٹکرانے کے واقعے کی نیویارک پولیس نفرت انگیز جرم کے طور پر تفتیش کر رہی ہے۔
  • فقط⁦23⁩جولائی کو اپر ویسٹ سائیڈ میں سینیگاگ کے باہر کھڑے یرملک پہنے ہوئے ایک یہودی اور ایک ایشیائی شخص پر چاقو زنی کی دو انتہائی سنگین واردات ہوئی، جب ایک چاقو سے مسلح حملہ آور نے ”اللہ اکبر“ کے نعرے لگاتے ہوئے ان دو نہتے افراد پر حملہ کیا۔
  • وسطی شہر نیویارک، یا مڈ ٹاؤن، کی مرکزی یہودی عبادت گاہ، یا سینیگاگ، میں دورانِ عبادات ایک شخص نے ہنگامہ کرکے افراتفری مچا دی، جب اس نے ایک خاتون عبادت گزار پر حملہ کیا۔

اور، اور…

نیویارک شہر کی مسلمان کمیونٹی کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم میں 62.5 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جب سے یکم جنوری⁦2026⁩ء کو ظہران ممدانی نے شہرِ نیویارک کے میئر کی کرسی پر مسند نشین ہوئے ہیں۔

تو واقعی میئر عزت مآب کو شہرِ نیویارک پر توجہ دینی چاہیے، نہ کہ ان کو اسرائیل کی فکر لاحق رہے۔

حسن مجتبیٰ
مدیرِ اعلیٰ
حسن مجتبیٰ
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email WhatsApp
Previous Articleعبدالسید کی والدہ کی⁦IARA⁩ملازمت کا ریکارڈ دوبارہ منظرعام پر
Next Article یوکرین کی استقامت کو دنیا بھر میں خراجِ تحسین
نیوز ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مضمون/کالم

امریکی انتخابات پر میرا ایک دن

نومبر 5, 2026
امریکہ

کیا امریکہ اسرائیل کی سالانہ امداد روک دے گا؟

نومبر 3, 2026
امریکہ

امریکی وسط مدتی انتخابات

نومبر 3, 2026
Add A Comment

Comments are closed.

اہم ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026880 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026227 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
سوشل میڈیا
  • Facebook
  • YouTube
  • Twitter
  • Instagram
نقطہ نظر
85
مشرق وسطیٰ

حوثیوں کی پیدا کردہ مشکلات کے خاتمے کا وقت آ گیا، تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان⁦:⁩رشاد العلیمی

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 مشرق وسطیٰ
85
فیچرڈ

برطانیہ کی حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکیوں کی مذمت، ریاض سے مکمل یکجہتی کا اعلان

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 فیچرڈ
8.9
صفحہ اول

امریکہ اور خلیجی شراکت دار ایران کی جارحیت کے مقابلے میں متحد ہیں، ایلیسن ہوکر

نیوز ایڈیٹرجولائی 19, 2026 صفحہ اول
مقبول ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026880 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026227 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
اہم ترین

امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن

نومبر 5, 2026

امریکی انتخابات پر میرا ایک دن

نومبر 5, 2026

ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج

نومبر 5, 2026

سبسکرائب کریں

ادارہ کی شرائط و ضوابط اور پرائیویسی پالیسی کی پابندی ہو گی۔

شکریہ! اپنی سبسکرپشن کی تصدیق کے لیے اپنا ای میل اِن باکس یا اسپیم فولڈر چیک کریں۔

© 2026 NYURDU
  • صفحۂ اول
  • ٹیم
  • رابطہ کریں
  • NYURDU بارے

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.