• صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
  • صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
تازہ ترین
امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن امریکی انتخابات پر میرا ایک دن ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج امریکہ کا بدلتا سیاسی منظرنامہ عبدالسید اور اخوان المسلمون⁦:⁩ڈیموکریٹس کے لیے سوالات ٹام سوازی اور لورا گیلن دوبارہ منتخب سیاسی عطیات کا تنازع صوبائی مینڈیٹ کی پامالی کی تاریخ
امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن امریکی انتخابات پر میرا ایک دن ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج امریکہ کا بدلتا سیاسی منظرنامہ عبدالسید اور اخوان المسلمون⁦:⁩ڈیموکریٹس کے لیے سوالات ٹام سوازی اور لورا گیلن دوبارہ منتخب سیاسی عطیات کا تنازع صوبائی مینڈیٹ کی پامالی کی تاریخ
Home » کیوں ماسوائے اسرائیل؟
مضمون/کالم

کیوں ماسوائے اسرائیل؟

حسن مجتبیٰ
نیوز ایڈیٹرBy نیوز ایڈیٹراگست 4, 2026Updated:اگست 4, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
Share Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Reddit Telegram Email WhatsApp
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email WhatsApp

حسن مجتبیٰ⁦
⁩اقوام متحدہ کے رکن ممالک میں شاید یہ دنیا کے دو واحد ملک پاکستان اور اسرائیل ہیں جو مذہب کے نام پر بنے تھے۔ لیکن باوجود اس کے پاکستان دنیا کا شاید واحد ملک ہے جسکے سبز پاسپورٹ کے آخری پنے پر لکھا ہے⁦”⁩دنیا کے تمام ممالک کیلے ویلڈ ماسوائے اسرائیل کے⁦”⁩۔ یعنی کہ قومی و نسلی امتیاز وہ بھی اپنے سفری دستاویز پر کندہ۔ یہ اور بات ہے کہ اس پاسپورٹ کو دنیا بھر کی بندرگاہوں، ہوائی اڈوں اور سرحدی چوکیوں پر اتنی بھی عزت نہیں دی جاتی جتنی ماضی قریب تک نیلسن مانڈیلا سے قبل نسل پرست جنوبی افریکہ کے زیتونی رنگ کے پاسپورٹ کی تھی۔

پھر بھی اسرائیل اگر آپ پاکستانی امریکی ہیں تو آپ کے پاسپورٹ پر جنم پیدائش پاکستان لکھی ہونے کے باوجود اکثر آپ کو ویزہ جاری کردیتا ہے۔ بھارت بمشکل کرتا ہے چاہے آپ بھارت میں پیدا ہوئے ہوں لیکن حال پاکستانی شہری ہیں۔ چند سال قبل پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم⁦”⁩اپنا⁦”⁩کے کوئی زیادہ تعداد میں ڈاکٹر اسرائیل کے خیرسگالی دورے پر گئے تھے۔ بینظیر بھٹو کی نیویارک میں آخری نجی ملاقات بھی اسرائیلی سفیر کے ساتھ ڈنر پرہوئی تھی۔ لیکن پبلک کو الو بنانے کیلے اسرائیل کے خلاف⁦”⁩اصولی موقف⁦”⁩اپنائے ہوئے ہیں۔ ا

اردن، مصر، مراکش، ترکی کب کے اسرائیل کے ساتھ بن گئے۔ ملائوں کے نرغے میں آنے سے پہلے شاہ کا ایران اسرائیل کا بہترین دوست تھا لیکن آپ ابتک⁦”⁩یوم فلسطین⁦”⁩منا رہے ہو۔ حالانکہ مسلمانوں، یہودیوں، اور مسیحیوں کے تمام بڑی عبادتگاہیں اس⁦”⁩وعدہ کی ہوئیں سرزمین⁦”⁩پرہیں۔ مذاہب ابراہیمی کی مادر سرزمین مقدسہ۔ لیکن اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا⁦”⁩کفر⁦”⁩بنا ہوا ہے۔ اسی لیے میں نے پندرہ برس قبل یواین میں اسوقت کے پاکستانی وزیر خارجہ شام محمود قریشی سے میں نے پوچھا تھا کہ پاکستان اسرائیل کو کب تسلیم کرے گا۔

اسرائیل کا ایک بڑا رخ جمہوری اسرائیل بھی ہے۔⁦”⁩گولڈا میئر اسٹریٹ⁦”⁩میں نے نیویارک میں اپنے شروع والے دنوں میں لیموزین میں دو امریکی وکیلوں کے ساتھ سفر کرتے ففتھ ایونیو کے ساتھ والی گلی میں داخل ہوتے تختی پڑھی تھی۔⁦”⁩جانتے ہو گولڈا مئیر کون تھی؟⁦”⁩میں نے دونوں نوجوان وکیلوں سے پوچھا۔ نہیں⁦.⁩انہوں نے کہا۔اسرائیل کی بائیں بازو کی وزیر اعظم میں نے ان کو بتایا۔ گولڈا میئر جس کے دنوں میں جب مصر کے انوارالسادات نے اسرائیل کے ساتھ کیمپ ڈیوڈ کا معاہدہ کیا تو کچھ ہی عرصے میں مارے گئے۔ معتدل یہودی اور عرب رہنمائوں نے مشرق وسطی میں امن قیام امن کیلے بہت بھاری قیمت ادا کی ہے۔ کرتے رہے ہیں۔ کر رہے ہیں۔ سادات کی طرح یتزاک رابن بھی مارے گئے۔

یہ بھی کیسا اتفاق ہے کہ وہ بحرینی فوج کا کرنل جو فوجی آمر ضیا الحق کے دنوں میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن⁦(⁩یہ ایس او⁦)⁩کے رہنما حمید بلوچ کی گولی سے بچ گیا تھا وہ قاہرہ میں مصر کے صدر انوارالسادات کو بچاتے اسکے قاتلوں کی گولیوں سے جانبر نہ ہوسکا تھا۔

اسی طرح نیویارک میں شاہراہ براڈوے کے ساتھ ایک گلی میرے پسندیدہ یدش مصنف و ناول نگار آئرش بیشوس سنگر کے نام سے بھی منسوب ہے، آئرک بیشوس سنگر جو نوبل انعام یافتہ ہے اور جس نے محبت کی کہانی آپ بیتی کو نام⁦”⁩دشمن⁦”⁩کا دیا ہے۔

نیویارک میں جب پاکستانی تارکین وطن مسلمانوں کی پہلی نسل پہنچی تو اسوقت حلال ذبیحے کی دکانوں اور کھانوں کی مراکز نا پید تھے تو وہ نیویارک کی مشہور یہودی آبادی بروکلین کی کونی آئی لینڈ میں آکر اس لیے آباد ہوئی کہ وہاں یہودیوں کی کھانے پینے کی چیزیں⁦”⁩کوشر⁦”⁩بہ آسانی دستیاب تھیں۔ میں نیویارک کے یہودیوں کو مسلمانوں کے کزن کہتا ہوں۔ میں نے کئی یہودیوں کو اردو و پنجابی بولتے دیکھا ہے۔ ایک یہودی دوست تو اتنا مشاق طبلہ نواز ہے کہ ہر پنجابی اور پشتو موسیقی کی محفلوں میں باقاعدہ اپنے فن کا اکثر مظاہرہ کرتا ہے۔

یہودی ربائی اور مسلمان علما⁦”⁩انٹر فیتھ⁦”⁩کے اجتماعات میں ساتھ دیکھے جاتے ہیں۔ لیکن ہم سے دور جو وطن عزیز میں بھائی لوگ ہیں انہوں نے یہودی شاز و ناد کوئی دیکھا ہو جسطرح پنجاب والوں نے شاذ و نادر ہی کوئی ہندو دیکھا ہے۔ لیکن ہم سب آجکل بڑے جوش میں ہیں۔ مجھے میرے گائوں کا نوجوان تھانیدار یاد آ رہا ہے جب اس نے⁦”⁩الفتح کے نام پر جلوس نکالنے پر میرے گائوں کے سید وڈیرے سے کہا تھا⁦”⁩شاہ جی آپ یاسر عرفات سے بھی زیادہ فلسطینی ہیں⁦”⁩کیا آپ جانتے ہیں کہ انیس سو سینتالیس میں کراچی سمیت سندہ و دیگر حصوں سے کچھ یہودی کنبے یروشلم نقل وطنی کر گئے تھے۔ ۔مصر کے ساتھ، اردن کے ساتھ ، ترکی کے ساتھ اور شہنشاہ ایران کے ایران کے ساتھ ہمارے ان برادر ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے باوجود برادرانہ تعلقات تھے لیکن اسرائیل سے پاکستان کے نہیں⁦!⁩کیوں نہیں!

 

ڈس کلیمر:

نیو یارک اُردو (NY Urdu) پر شائع ہونے والے مضامین، تجزیے، کالم اور آراء متعلقہ مصنفین کی ذاتی آراء ہیں۔ ان خیالات کا نیو یارک اُردو، اس کی انتظامیہ، مدیران یا ادارتی ٹیم کے مؤقف سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگرچہ شائع کردہ معلومات کی درستگی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے، تاہم نیو یارک اُردو کسی بھی خبر، تجزیے یا معلومات کی مکمل صحت، جامعیت یا بروقت ہونے کی ضمانت نہیں دیتا۔ قارئین سے گزارش ہے کہ اہم فیصلے کرنے سے قبل متعلقہ معلومات کی آزادانہ تصدیق کر لیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email WhatsApp
Previous Articleہم آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے پر بات کر رہے ہیں، یہ ایران کے پاس آخری موقع ہے⁦:⁩ڈونلڈ ٹرمپ
Next Article مشی گن کے انتہا پسند امام حسن قزوینی کی عبدالصمد السید کی حمایت، متنازع بیانات پر سیاسی ہلچل
نیوز ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مضمون/کالم

امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن

نومبر 5, 2026
مضمون/کالم

امریکی انتخابات پر میرا ایک دن

نومبر 5, 2026
مضمون/کالم

ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج

نومبر 5, 2026
Add A Comment

Comments are closed.

اہم ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026880 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026227 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
سوشل میڈیا
  • Facebook
  • YouTube
  • Twitter
  • Instagram
نقطہ نظر
85
مشرق وسطیٰ

حوثیوں کی پیدا کردہ مشکلات کے خاتمے کا وقت آ گیا، تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان⁦:⁩رشاد العلیمی

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 مشرق وسطیٰ
85
فیچرڈ

برطانیہ کی حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکیوں کی مذمت، ریاض سے مکمل یکجہتی کا اعلان

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 فیچرڈ
8.9
صفحہ اول

امریکہ اور خلیجی شراکت دار ایران کی جارحیت کے مقابلے میں متحد ہیں، ایلیسن ہوکر

نیوز ایڈیٹرجولائی 19, 2026 صفحہ اول
مقبول ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026880 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026227 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
اہم ترین

امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن

نومبر 5, 2026

امریکی انتخابات پر میرا ایک دن

نومبر 5, 2026

ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج

نومبر 5, 2026

سبسکرائب کریں

ادارہ کی شرائط و ضوابط اور پرائیویسی پالیسی کی پابندی ہو گی۔

شکریہ! اپنی سبسکرپشن کی تصدیق کے لیے اپنا ای میل اِن باکس یا اسپیم فولڈر چیک کریں۔

© 2026 NYURDU
  • صفحۂ اول
  • ٹیم
  • رابطہ کریں
  • NYURDU بارے

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.