• صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
  • صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
تازہ ترین
امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن امریکی انتخابات پر میرا ایک دن ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج امریکہ کا بدلتا سیاسی منظرنامہ عبدالسید اور اخوان المسلمون⁦:⁩ڈیموکریٹس کے لیے سوالات ٹام سوازی اور لورا گیلن دوبارہ منتخب سیاسی عطیات کا تنازع صوبائی مینڈیٹ کی پامالی کی تاریخ
امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن امریکی انتخابات پر میرا ایک دن ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج امریکہ کا بدلتا سیاسی منظرنامہ عبدالسید اور اخوان المسلمون⁦:⁩ڈیموکریٹس کے لیے سوالات ٹام سوازی اور لورا گیلن دوبارہ منتخب سیاسی عطیات کا تنازع صوبائی مینڈیٹ کی پامالی کی تاریخ
Home » اپنی اپنی آزادیاں سب کو مبارک
صفحہ اول

اپنی اپنی آزادیاں سب کو مبارک

نیوز ایڈیٹرBy نیوز ایڈیٹراگست 15, 2026Updated:اگست 15, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
Share Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Reddit Telegram Email WhatsApp
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email WhatsApp

تحریر حسن مجتبی

صبح جب ہم اسکول پہنچے توہمارے ہندو ٹیچر نے ہمیں بتایا کہ آج کلاس نہیں ہوگی۔ کل سے وہ ہمارے ٹیچر بھی نہیں رہيں گے۔ اب انہیں یہ ملک چھوڑ کر جانا پڑ رہا ہے۔ اب ہمارا ایک نیا ملک ہے پاکستان اور وہ ہندوستان چلے جائيں گے۔ پھر تھوڑی دیر میں اسمبلی کی
گھنٹی بجی مگر کلاسیں نہیں ہوئيں اسکی جگہ مٹھائی تقسیم ہوئی اور ہم مٹھائی ملنے اور سب سے بڑی بات کہ چھٹی ہوجانے پرخوش خوش اپنے گھروں کو واپس لوٹے،‘ یہ بات سندھی ناٹک نویس اور صاحب طرز ادیب ممتاز مرزا نے اپنے بچپن کی یادداشت کے طور پر لکھی تھی۔
یہ نعمت با برکات لاکھوں لوگوں کی قربانیوں کا نتیجہ تھی یا ’بقول شخصے‘ سن انیس سو تیس کے عشرے میں ایک شام لندن کے ایک گمنام پب میں اسکاچ وھسکی پر تین کم معروف شخصیات کی اس ملاقات کا نتیجہ جو اس بات پر غور کرنےکےلیے اکھٹے ہوئے تھے کہ برصغیر میں مسلمانوں کےلیے ایک علیحدہ اور آزاد مملکت کا قیام کیسے عمل میں لایا جائے۔
’ آزادی گھوڑے پر چڑہ کر آئے یا گدھے پر اس کا خواب دیکھنا ہر انسان کا پیدائشی حق ہے۔‘ یہ بات پاکستان کی عدلیہ کی تاریخ میں صرف ہاتھ کی دس انگلیوں پر گنے جاسکنے والے باضمیر ججوں میں سے ایک جسٹس محمد رستم خان االمعروف ایم آر کیانی نے انگریزوں کی حکومت میں اپنے سیشن جج ہونے کے دنوں میں انکی عدالت میں انکے سامنے لائے جانے والے ایک مقدمے کے فیصلے میں لکھی تھی۔
اس مقدمے میں گرفتار ایک نوجوان پر الزام تھا کہ اسے یہ کہتے سنا گیا کہ اس نے خواب میں دیکھا کہ آزادی گھوڑے پر چڑھ کر آرہی ہے۔ ظاہر ہے کہ جسٹس کیانی نے اس نوجوان کو باعزت بری کردیا تھا۔
جج محمد رستم خان کیانی نے اس نوجوان کو مقدمے سے بری کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں لکھا: “آزادی گھوڑے پر چڑھ کر آئے کہ گدھے پر خواب دیکھنا ہر کسی کا بنیادی حق ہے۔”
فیض صاحب کا اسی ’صبح آزادی‘ پر ماتم بجا بیس لاکھ لوگ قتل ہوئے ، کوئی اس سے دگنے تگنے لوگوں کو جبرن نقل مکانی سے گزرجانا پڑا اور پچہتر ہزار عورتیں عصمت دری کا شکار ہوئيں۔ یہ درد نہرو اور جناح نہیں لیکن امرتا پریتم ہی سمجھ سکتی تھی۔
اج آکھاں وارث شاہ نوں
کتھوں قبراں وچوں بول
اک روئی سی دھی پنجاب دی
تو لِکھ لِکھ مارے وین
اج لکھاں دھیاں روندیاں
تینوں وارث شاہ نوں کھین
لیکن وہ جو کہتے ہیں نہ کہ سانپ گزرجانے کے بعد اب زمین پر اسکے چھوڑی جانے والی لکیروں کو کیا پیٹنا⁦-⁩راتوں رات نقشہ تبدیل ہوگیا۔ کایا پلٹ گئی۔ بقول شاعر، دیسی پردیسی اور پردیسی دیسی ہوگئے۔

لوگ راستوں پر نہیں ریلوں میں بھٹک گئے۔ گاندھی کوگوروں نے ریل کے ڈبے میں چڑھنے نہیں دیا۔ ہاں برا کیا بہت ہی برا کیا۔

بے امان، بے سمت و منزل لوگوں کے ٹرینوں پر سوار قافلے۔ پائے دانوں پر خون اور لاشوں سے اٹی ہوئي ریلیں، ممبئی میں بموں سے اڑتی ہوئی ریلیں، گجرات میں جلتی ہوئی ریلیں۔

’ہے رام⁦!⁩نتھو رام گوڈسے یہاں اہنسا کو ہر روز و شب گولی مار رہا ہے۔ ہندو انتہا پسند مسلمان جنونی‘۔

ایسا لگتا ہے کہ برصغر اب بھی خوشونت سنگھ کا ناول ہے “اے ٹرین ٹو پاکستان”

وہ لوگ جو ان ٹرینوں پر اپنی مرضی سے نہیں بیٹھے محبت اور مجبوری میں بیٹھے۔ تاریخ کے جبر نے انہیں زبردستی بٹھوایا۔ یہ لوگ تاریخ کے قیدی تھے۔ حکومتوں کی کٹھورتا کے قیدی تھے
اپنی اپنی آزادیاں سب کو مبارک۔

پاکستان پاکستان بھارت تقسیم پاکستان کی تاریخ ہندوستان پاکستان یومِ آزادی پاکستان
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email WhatsApp
Previous Articleتقسیمِ ہند میں ماؤنٹ بیٹن کا کردار
Next Article خاموشی جو بولتی ہے
نیوز ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مضمون/کالم

امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن

نومبر 5, 2026
مضمون/کالم

امریکی انتخابات پر میرا ایک دن

نومبر 5, 2026
مضمون/کالم

ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج

نومبر 5, 2026
Add A Comment

Comments are closed.

اہم ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026880 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026227 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
سوشل میڈیا
  • Facebook
  • YouTube
  • Twitter
  • Instagram
نقطہ نظر
85
مشرق وسطیٰ

حوثیوں کی پیدا کردہ مشکلات کے خاتمے کا وقت آ گیا، تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان⁦:⁩رشاد العلیمی

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 مشرق وسطیٰ
85
فیچرڈ

برطانیہ کی حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکیوں کی مذمت، ریاض سے مکمل یکجہتی کا اعلان

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 فیچرڈ
8.9
صفحہ اول

امریکہ اور خلیجی شراکت دار ایران کی جارحیت کے مقابلے میں متحد ہیں، ایلیسن ہوکر

نیوز ایڈیٹرجولائی 19, 2026 صفحہ اول
مقبول ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026880 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026227 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
اہم ترین

امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن

نومبر 5, 2026

امریکی انتخابات پر میرا ایک دن

نومبر 5, 2026

ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج

نومبر 5, 2026

سبسکرائب کریں

ادارہ کی شرائط و ضوابط اور پرائیویسی پالیسی کی پابندی ہو گی۔

شکریہ! اپنی سبسکرپشن کی تصدیق کے لیے اپنا ای میل اِن باکس یا اسپیم فولڈر چیک کریں۔

© 2026 NYURDU
  • صفحۂ اول
  • ٹیم
  • رابطہ کریں
  • NYURDU بارے

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.