• صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
  • صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
تازہ ترین
امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن امریکی انتخابات پر میرا ایک دن ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج امریکہ کا بدلتا سیاسی منظرنامہ عبدالسید اور اخوان المسلمون⁦:⁩ڈیموکریٹس کے لیے سوالات ٹام سوازی اور لورا گیلن دوبارہ منتخب سیاسی عطیات کا تنازع صوبائی مینڈیٹ کی پامالی کی تاریخ
امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن امریکی انتخابات پر میرا ایک دن ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج امریکہ کا بدلتا سیاسی منظرنامہ عبدالسید اور اخوان المسلمون⁦:⁩ڈیموکریٹس کے لیے سوالات ٹام سوازی اور لورا گیلن دوبارہ منتخب سیاسی عطیات کا تنازع صوبائی مینڈیٹ کی پامالی کی تاریخ
Home » فیفا ورلڈ کپ⁦:⁩میچ فکسنگ ،سازش ہے یا سسٹم؟
سپورٹس

فیفا ورلڈ کپ⁦:⁩میچ فکسنگ ،سازش ہے یا سسٹم؟

اسحاق بلوچ
نیوز ایڈیٹرBy نیوز ایڈیٹراگست 4, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
Share Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Reddit Telegram Email WhatsApp
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email WhatsApp

اسحاق بلوچ⁦
⁩دنیا کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ،⁦5⁩ارب ناظرین،⁦48⁩ٹیمیں،⁦1⁩ٹرافی۔ اور ہر بار وہی⁦2⁩سوال۔⁦”⁩بھائی میچ فکس تھا”
"فیفا یورپ کو ہی جتواتا ہے”
2026 کا ورلڈ کپ امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں کھیلا گیا۔دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کی کامیابیوں کو لے کر دنیا بھر خاص کر ایشیا میں شور مچ گیا کہ میسی الیون کی کامیابیوں میں ورلڈ فٹبال گورننگ باڈی فیفا کا ہاتھ ہے۔ اس الزامات میں کتنی حقیقت ہے اور کتنا درد اس حوالے سے ہم حقائق کا جائزہ لیں گے ۔

پہلا سوال ہے کہ کیا ورلڈ کپ کے میچز فکس ہوتے ہیں؟
الزام کی جڑ،⁦2002⁩کے ورلڈ کپ میں جنوبی کوریا نے اٹلی اور اسپین کو ہرایا۔ ریفری بائرن مورینو پر رشوت کے الزامات لگے۔⁦2010⁩میں فرینک لیمپارڈ کا شاٹ لائن کے⁦1⁩فٹ اندر تھا، گول نہیں دیا گیا۔⁦2022⁩میں ارجنٹینا کو گروپ اسٹیج میں⁦5⁩پینلٹی ملے۔ جب
ایسے لمحات وائرل ہوتے ہیں اور⁦”⁩سازش⁦”⁩کی تھیوری جنم لیتی ہے۔

اس سلسلے میں فیفا کیا کہتا ہے۔ فٹبال کی عالمی تنظیم
فیفا⁦2005⁩سے "Early Warning System – EWS” چلا رہا ہے۔ یہ سسٹم دنیا کی⁦80+⁩بیٹنگ کمپنیوں سے ڈیٹا لے کر ان کی مانیٹر کرتا ہے۔ اگر کسی میچ پر غیر معمولی بیٹنگ آئے تو⁦15⁩منٹ میں الرٹ جاتا ہے۔
فیفا کے سیکیورٹی چیف تیلف میشکر⁦2022⁩میں کہہ چکے ہیں: _”ہم نے قطر ورلڈ کپ کے⁦64⁩میں سے⁦64⁩میچز کو ہائی رسک کیٹیگری میں مانیٹر کیا۔ ایک بھی فکسنگ کا ثبوت نہیں ملا۔_دوسری جانب
اسپورٹس انٹیگریٹی کے ماہر ڈیکلین ہل جنہوں نے "The Fix” نامی کتاب لکھی، وہ مانتے ہیں کہ لوئر لیگ، ایشین چیمپئنز لیگ کے کوالیفائرز میں فکسنگ ہوتی ہے۔ لیکن ورلڈ کپ میں ایسا ہونا ناممکن کے قریب ہے۔ ان کے مطابق⁦26⁩کھلاڑی،⁦4⁩آفیشلز، وی اے آر کے دس کیمرے۔ ایک بندہ بول گیا تو پورا سسٹم بیٹھ جائے گا ۔ورلڈ کپ میں⁦”⁩فکسنگ⁦”⁩کا کوئی ثابت شدہ کیس نہیں۔ لیکن⁦”⁩انسانی غلطی⁦”⁩اور⁦”⁩دباؤ⁦”⁩ضرور ہے۔ ویڈیو اسٹینٹ ریفری کےآنے کے بعد متنازع فیصلے⁦40⁩فیصد کم ہوئے ہیں۔
دوسرا سوال کیا فیفا یورپ کو سپورٹ کرتا ہے؟۔
اس کا جواب⁦”⁩ہاں اور نہیں⁦”⁩دونوں ہے۔⁦1930⁩سے اب تک⁦23⁩ورلڈ کپ کھیلے گئے
یورپ نے بارہ ٹائٹل اور جنوبی امریکہ نے دس ٹائٹل حاصل کئے،باقی کوئی براعظم کو ٹائٹل کی جنگ کے قریب بھی نہیں پہنچ سکا۔
کیوں؟ کیونکہ فٹبال کا پیسہ یورپ میں ہے۔⁦-⁩پریمیئر لیگ کا ایک سال کا ٹی وی ڈیل⁦6.7⁩ارب پاؤنڈ بنتا ہے، چیمپئنز لیگ کی پرائز منی⁦2.3⁩ارب یورو ہے۔ فرانس کی ایک اکیڈمی کلئیرفونٹین کا بجٹ⁦10⁩ملین یورو سالانہ ہے۔
جب ایک سینیگال کا⁦14⁩سال کا بچہ یورپ کی اکیڈمی میں ٹریننگ لے گا تو وہ سینیگال کے لیے نہیں، فرانس کے لیے کھیلے گا۔ ٹیلنٹ کا ڈرین یہیں سے شروع ہوتا ہے۔

ناقدین⁦3⁩چیزیں گنواتے ہیں۔میچ کے اوقات،⁦2022⁩قطر میں یورپی پرائم ٹائم کے لیے میچز دوپہر⁦1⁩اور شام⁦4⁩بجے رکھے گئے۔ قطر میں گرمی⁦40⁩ڈگری تھی۔ جنوبی امریکی اور افریقی ٹیموں نے شکایت کی۔
ایک تحقیق کے مطابق، ہوم ٹیم کو⁦60⁩فیصد زیادہ فاؤل کے فیصلے ملتے ہیں۔ میزبان یورپی ملک ہو تو فائدہ یورپ کو ملے گا۔
فیفا کی⁦37⁩رکنی کونسل میں یورپ کے⁦9⁩ووٹ ہیں۔ فیصلے وہیں بنتے ہیں۔فیفا کے صدر انفنٹینو نے⁦2017⁩میں آ کر سب سے بڑا قدم اٹھایا۔ ورلڈ کپ⁦32⁩سے⁦48⁩ٹیموں کا کر دیا۔اس فیصلہ سے
ایشیا کا سلوٹ⁦4.5⁩سے⁦8⁩ہوگیا،
افریقہ⁦5⁩سے⁦9⁩،
یورپ کا⁦13⁩سے⁦16⁩شمالی امریکہ کا⁦3.5⁩سے⁦6⁩ہوگیا،
یعنی تناسب کے لحاظ سے یورپ کا حصہ کم ہوا۔⁦2026⁩میں پہلی بار⁦3⁩میزبان بھی ملے⁦-⁩امریکہ، میکسیکو، کینیڈا۔ یہ سب یورپ سے باہر فٹبال بڑھانے کی کوشش ہے۔
اصل مسئلہ کیا ہے؟
مسئلہ میچ فکسنگ نہیں بلکہ موقع کی فکسنگ ہے۔
ایک برازیل کا بچہ فٹ پاتھ پر گیند سے کھیل کر نیمار بن جاتا ہے۔ ایک نائجیریا کا بچہ کیچڑ میں کھیل کر اوسمن بن جاتا ہے۔ لیکن ایک پاکستانی، بھارتی یا امریکی بچے کے پاس اکیڈمی، کوچ، گراؤنڈ ہی نہیں۔
فیفا ہر چار سال میں چھ ارب ڈالر کماتا ہے۔ اس میں سے صرف⁦10⁩فیصد⁦”⁩فٹبال ڈیولپمنٹ⁦”⁩پر لگتا ہے۔ باقی ایونٹ، تنخواہیں، انتظامیہ کو جاتا ہے۔
سابق فیفا صدر سیپ بلیٹر پر⁦2015⁩میں کرپشن کے الزامات لگے۔⁦14⁩آفیشلز گرفتار ہوئے۔ اس سے لوگوں کا اعتماد ٹوٹا۔ اب ہر غلط فیصلہ⁦”⁩سازش⁦”⁩لگتا ہے۔
ورلڈ کپ جیتنے کے لیے تین چیزیں چاہیے، پیسہ، پلان اورصبر۔
جاپان نے⁦1993⁩میں کے لیگ متعارف کرائی ۔جاپانی ٹیم نے⁦30⁩سال بعد جرمنی اور اسپین کو ہرا دیا۔
مراکش نے⁦2022⁩میں سیمی فائنل کھیلا کیونکہ اس نے بیس سالہ منصوبہ بندی کے تحت یورپ میں بیٹھے مراکشی کھلاڑیوں کو واپس بلایا۔
الزام لگانا آسان ہے۔ گراؤنڈ بنانا مشکل ہے۔
کیونکہ ٹرافی وہی اٹھائے گا جس نے سب سے زیادہ محنت کی ہوگی، نہ کہ جس کے پاس سب سے بڑی لابی ہے۔

ڈس کلیمر:
نیو یارک اُردو (NY Urdu) پر شائع ہونے والے مضامین، تجزیے، کالم اور آراء متعلقہ مصنفین کی ذاتی آراء ہیں۔ ان خیالات کا نیو یارک اُردو، اس کی انتظامیہ، مدیران یا ادارتی ٹیم کے مؤقف سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگرچہ شائع کردہ معلومات کی درستگی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے، تاہم نیو یارک اُردو کسی بھی خبر، تجزیے یا معلومات کی مکمل صحت، جامعیت یا بروقت ہونے کی ضمانت نہیں دیتا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email WhatsApp
Previous Articleاسرائیل کی ایلات۔اشکلون آئل پائپ لائن دوبارہ توجہ کا مرکز، خلیجی تیل، سعودی عرب اور ابراہام معاہدوں کے مستقبل پر نئی بحث
Next Article نیویارک میں یہودیوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں⁦53⁩فیصد اضافہ، جولائی میں تشویشناک رجحان سامنے آگیا
نیوز ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

متفرقات

کھیلوں کی دنیا میں ہراسانی کا ناسور

اگست 8, 2026
متفرقات

ہم آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے پر بات کر رہے ہیں، یہ ایران کے پاس آخری موقع ہے⁦:⁩ڈونلڈ ٹرمپ

اگست 4, 2026
امریکہ

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی پر امریکہ کا سیکیورٹی الرٹ، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

جولائی 20, 2026
Add A Comment

Comments are closed.

اہم ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026880 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026227 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
سوشل میڈیا
  • Facebook
  • YouTube
  • Twitter
  • Instagram
نقطہ نظر
85
مشرق وسطیٰ

حوثیوں کی پیدا کردہ مشکلات کے خاتمے کا وقت آ گیا، تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان⁦:⁩رشاد العلیمی

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 مشرق وسطیٰ
85
فیچرڈ

برطانیہ کی حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکیوں کی مذمت، ریاض سے مکمل یکجہتی کا اعلان

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 فیچرڈ
8.9
صفحہ اول

امریکہ اور خلیجی شراکت دار ایران کی جارحیت کے مقابلے میں متحد ہیں، ایلیسن ہوکر

نیوز ایڈیٹرجولائی 19, 2026 صفحہ اول
مقبول ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026880 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026227 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
اہم ترین

امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن

نومبر 5, 2026

امریکی انتخابات پر میرا ایک دن

نومبر 5, 2026

ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج

نومبر 5, 2026

سبسکرائب کریں

ادارہ کی شرائط و ضوابط اور پرائیویسی پالیسی کی پابندی ہو گی۔

شکریہ! اپنی سبسکرپشن کی تصدیق کے لیے اپنا ای میل اِن باکس یا اسپیم فولڈر چیک کریں۔

© 2026 NYURDU
  • صفحۂ اول
  • ٹیم
  • رابطہ کریں
  • NYURDU بارے

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.