• صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
  • صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
تازہ ترین
امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن امریکی انتخابات پر میرا ایک دن ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج امریکہ کا بدلتا سیاسی منظرنامہ عبدالسید اور اخوان المسلمون⁦:⁩ڈیموکریٹس کے لیے سوالات ٹام سوازی اور لورا گیلن دوبارہ منتخب سیاسی عطیات کا تنازع صوبائی مینڈیٹ کی پامالی کی تاریخ
امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن امریکی انتخابات پر میرا ایک دن ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج امریکہ کا بدلتا سیاسی منظرنامہ عبدالسید اور اخوان المسلمون⁦:⁩ڈیموکریٹس کے لیے سوالات ٹام سوازی اور لورا گیلن دوبارہ منتخب سیاسی عطیات کا تنازع صوبائی مینڈیٹ کی پامالی کی تاریخ
Home » ہمیں آزادی کیوں نہیں ملنی چاہیے!
کراس پوسٹ

ہمیں آزادی کیوں نہیں ملنی چاہیے!

نیوز ایڈیٹرBy نیوز ایڈیٹرستمبر 9, 2026Updated:ستمبر 12, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
Share Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Reddit Telegram Email WhatsApp
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email WhatsApp

کراس پوسٹ

ہمیں آزادی کیوں نہیں ملنی چاہیے!

تحریر: یاسر جواد

یاسر جواد

ہمیں آزادی کیوں نہیں ملنی چاہیے

عروس البلاد لاہور کے کسی بھی راستے پر کھڑے ہو جائیں اور ہاتھ آنے والے پہلے شخص سے پوچھیں کہ ’’WASA‘‘ یا ’’WAPDA‘‘ کا کیا مطلب ہے؟ امید ہے کہ وہ نہیں بتا سکے گا۔ لیکن اگر آپ پوچھیں کہ روح مرنے کے بعد کہاں جاتی ہے، یا منکر اور نکیر اور یاجوج ماجوج کون ہیں، یا حق اور کفر میں فرق کیا ہے، یا اُن کے پسند کے سیاسی راہنما کے سوا سارے غدار اور کرپٹ کیوں ہیں؟ تو وہ فوراً آپ کو بتا دے گا۔

وہ آپ کو دو قومی نظریے کی دو لائنیں بھی بتا دے گا، کیونکہ یہ ہے ہی دو لائنوں کا۔ کسی میٹرک پاس شخص کو معلوم ہو گا کہ ہم نے بڑی جدوجہد کر کے آزادی لی ہے، کہ بلوچستان میں معدنیات اور سونا پائے جاتے ہیں، انڈیا ہمارا وجود مٹانا چاہتا ہے، کہ سندھ کو بمبئی سے الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ قائداعظم کے چودہ نکات میں شامل تھا۔

ایسی بہت سی لغویات وہ آپ کو پورے یقین کے ساتھ بتا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی بتائے گا کہ آلِ ابراہیم کی دو الٰہیات میں سے سچا دین کون سا ہے اور غلط دین کون سا⁦!⁩اور کیسے غلط دین کے عیار، مکار، خبیث پیروکار ہر وقت ’’ہمارے‘‘ خلاف سازشیں کرتے رہتے ہیں اور ہم اُن کے کے ایف سی تک کو ناکام نہیں بنا سکتے۔

حقیقت یا حقیقتوں سے تعلق ٹوٹنے کے نتیجے میں آپ یقین سے بھر جاتے ہیں۔ قطعیت آپ کے ہاتھ کو مضبوط اور دل کو سنگین بناتی ہے۔ وہ آپ کو آزادی کے قابل نہیں چھوڑتی۔

آپ پوچھیں گے تو وہ زوال کا ’’اصل سبب‘‘ بھی بتا دے گا۔ گریڈ بائیس کے افسر سے لے کر چپڑاسی تک سب کے جواب ملتے جلتے ہوں گے۔ دنیا کیسے بنی ہے؟ کیسے ختم ہو گی؟ کیسے کائنات کا چیف اکاؤنٹنٹ گوشوارے چیک کر کے ہلکا، زیادہ یا بہت زیادہ عذاب دے گا، کیسے کچھ کو افلاکی کالونیوں کی فائلیں ملیں گی، کچھ کو قبضہ اور کچھ کو تیار مکان۔

اتنا یقین اقوامِ عالم کے صرف اُن ادوار میں دیکھنے کو ملتا ہے جہاں لوگ ایک دوسرے کی گردنیں کاٹ رہے تھے، عقائد کے بیل ٹکراتے تھے۔ امن اور خوش حالی اور ذہن کی آزادی میں شک جنم لیتا ہے۔

حقیقت یا حقیقتوں سے تعلق ٹوٹنے کے نتیجے میں آپ یقین سے بھر جاتے ہیں۔ قطعیت آپ کے ہاتھ کو مضبوط اور دل کو سنگین بناتی ہے۔ وہ آپ کو آزادی کے قابل نہیں چھوڑتی۔

آزادی کا اصل مسئلہ

موجودہ حالت میں اگر ہمیں واقعی وہ آزادی مل گئی جس کے ہم خواہش مند ہیں تو اِس معاشرے کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی۔

موجودہ حالت میں اگر ہمیں واقعی وہ آزادی مل گئی جس کے ہم خواہش مند ہیں تو اِس معاشرے کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی۔ یہاں کوئی ریاست کار نہیں، صرف پوڈکاسٹ کا مصالحہ ہی ہیں۔ وہ کوئی ایک لاکھ مسلمات کے بعد ایک ہزار خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ یعنی اُن کے لیے زیادہ تر چیزیں اٹل ہیں ’’جن پر کوئی سودا نہیں ہو سکتا۔‘‘

وہ اپنے سکٹزوفرینیا⁦(⁩شیزوفرینیا⁦)⁩سے باہر نکلنے کی کسی بھی بات کو قبول کرنے پر آمادہ نہیں۔

آزادی بہت ایبسرڈ، مبہم اور تجریدی چیز ہے۔ یہ ٹریفک کے اصولوں کا کتابچہ نہیں، بلکہ ذمہ داری کا احساس ہے جو ایک سیاسی اور تہذیبی عمل میں سے گزرنے کے بعد پیدا ہوتا ہے۔

لیکن ہندوستان والے اِس بات کو بھی جھوٹا ثابت کر چکے ہیں۔ فرض کیجیے کہ یہاں اگلے ماہ فری اینڈ فیئر الیکشنز ہو جائیں اور سب کو کھل کھیلنے کا موقع ملے⁦!⁩مقبول ترین پارٹی اقتدار میں آئے گی، اور ایسی خوفناکی پھیلے گی کہ سب دنگ رہ جائیں گے۔

وہ حقیقی آزادی ہو گی۔ تب ہمیں آزادی سے بھی ویسی ہی نفرت محسوس ہو گی، جیسی آج بہت سوں کو جمہوریت سے ہونے لگی ہے۔

بقول شخصے: ’’حقیقت آئیڈیل کے مطابق نہیں ہوتی بلکہ اُس کی توثیق کرتی ہے۔‘‘ اپنی حقیقت کے عناصر کی فہرست بنا کر خود ہی چیک کر لیں۔ ہمارا آئیڈیل محض اُس کی توثیق ہی کرے گا۔

حقیقت تو بدلی نہیں جا سکتی، تو آئیڈیل ہی بدل لیں۔

حضرت علامہ اقبال اہلِ مغرب کے متعلق فرما گئے:

تمھاری تہذیب اپنے خنجر سے آپ ہی خودکشی کرے گی


جو شاخِ نازک پہ آشیانہ بنے گا ناپائیدار ہوگا

تھوڑی سی خود کشی اپنے آئیڈیلز کی کروا کر نہیں دیکھی جا سکتی؟⁦(⁩اجتماعی نہیں تو انفرادی سطح پر سہی)

Yasir Jawad / یاسر جواد

کراس پوسٹ:
یہ مضمون یاسر جواد کی

ویب سائٹ

سے کراس پوسٹ کیا جا رہا ہے۔

ڈس کلیمر

نیو یارک اُردو (NY Urdu) پر شائع ہونے والے مضامین، تجزیے، کالم اور آراء متعلقہ مصنفین کی ذاتی آراء ہیں۔ ان خیالات سے نیو یارک اُردو، اس کی انتظامیہ، مدیران یا ادارتی ٹیم کا متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگرچہ شائع کردہ معلومات کی درستگی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے، تاہم نیو یارک اُردو کسی بھی خبر، تجزیے یا معلومات کی مکمل صحت، جامعیت یا بروقت ہونے کی ضمانت نہیں دیتا۔ قارئین سے گزارش ہے کہ اہم فیصلے کرنے سے قبل متعلقہ معلومات کی آزادانہ تصدیق کر لیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email WhatsApp
Previous Articleجنوبی لبنان اور ریاستی خودمختاری کا بحران
Next Article مشرقِ وسطیٰ⁦:⁩جنگ سے امن تک
نیوز ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مضمون/کالم

امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن

نومبر 5, 2026
مضمون/کالم

امریکی انتخابات پر میرا ایک دن

نومبر 5, 2026
مضمون/کالم

ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج

نومبر 5, 2026
Add A Comment

Comments are closed.

اہم ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026880 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026227 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
سوشل میڈیا
  • Facebook
  • YouTube
  • Twitter
  • Instagram
نقطہ نظر
85
مشرق وسطیٰ

حوثیوں کی پیدا کردہ مشکلات کے خاتمے کا وقت آ گیا، تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان⁦:⁩رشاد العلیمی

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 مشرق وسطیٰ
85
فیچرڈ

برطانیہ کی حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکیوں کی مذمت، ریاض سے مکمل یکجہتی کا اعلان

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 فیچرڈ
8.9
صفحہ اول

امریکہ اور خلیجی شراکت دار ایران کی جارحیت کے مقابلے میں متحد ہیں، ایلیسن ہوکر

نیوز ایڈیٹرجولائی 19, 2026 صفحہ اول
مقبول ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026880 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026227 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
اہم ترین

امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن

نومبر 5, 2026

امریکی انتخابات پر میرا ایک دن

نومبر 5, 2026

ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج

نومبر 5, 2026

سبسکرائب کریں

ادارہ کی شرائط و ضوابط اور پرائیویسی پالیسی کی پابندی ہو گی۔

شکریہ! اپنی سبسکرپشن کی تصدیق کے لیے اپنا ای میل اِن باکس یا اسپیم فولڈر چیک کریں۔

© 2026 NYURDU
  • صفحۂ اول
  • ٹیم
  • رابطہ کریں
  • NYURDU بارے

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.