• صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
  • صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
تازہ ترین
امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن امریکی انتخابات پر میرا ایک دن ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج امریکہ کا بدلتا سیاسی منظرنامہ عبدالسید اور اخوان المسلمون⁦:⁩ڈیموکریٹس کے لیے سوالات ٹام سوازی اور لورا گیلن دوبارہ منتخب سیاسی عطیات کا تنازع صوبائی مینڈیٹ کی پامالی کی تاریخ
امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن امریکی انتخابات پر میرا ایک دن ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج امریکہ کا بدلتا سیاسی منظرنامہ عبدالسید اور اخوان المسلمون⁦:⁩ڈیموکریٹس کے لیے سوالات ٹام سوازی اور لورا گیلن دوبارہ منتخب سیاسی عطیات کا تنازع صوبائی مینڈیٹ کی پامالی کی تاریخ
Home » بیانیوں کا قبرستان
کراس پوسٹ

بیانیوں کا قبرستان

نیوز ایڈیٹرBy نیوز ایڈیٹراکتوبر 20, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Mins Read
Share Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Reddit Telegram Email WhatsApp
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email WhatsApp
یاسر جواد
خصوصی تحریر · رائے و تجزیہ

ہمیں آزادی کیوں نہیں ملنی چاہیے!

تحریر: یاسر جواد

بیانیوں کا قبرستان

بہت سے نوجوان سوال کرتے پائے جاتے ہیں کہ انڈیا، یورپ اور دیگر ممالک میں اتنا کچھ ہو رہا ہے، لوگ حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، مظاہرے ہو رہے ہیں، غصہ نکال رہے ہیں، لیکن ہمارے عظیم وطن میں سب کچھ بالکل خاموش کیوں ہے؟ یہاں تو لوگ بہت سخت حالات سے دوچار ہیں، تو پھر یہاں کوئی کیوں نہیں بول رہا؟ یہاں ایسی مردنی کیوں چھائی ہوئی ہے۔

میری بیٹی نے بھی ایسے ہی سوالات کیے۔ میں اُسے سمجھا رہا تھا اور شرمندہ ہو رہا تھا، حالانکہ میرا کوئی قصور نہیں۔ میں نے بتایا کہ یہاں احتجاج نہ ہونے یا تحریک نہ چلنے کی کئی وجوہ ہیں۔ ایک تو یہ کہ ہم لوگ پراسیس پر یقین نہیں رکھتے جو کئی عشروں پر محیط ہو سکتا ہے۔ وطن عزیز میں وہ پروسیس کبھی شروع ہی نہیں ہوا، اور اگر ہوا بھی تو برے طریقے سے کچل دیا گیا۔ پھر ہم بھی پروسیس کے بغیر نتائج کے حصول کی بات کرنے لگے۔ خلافت کا سسٹم، ون یونٹ، ہم ایک ہیں کا رونا دھونا، صدارتی نظام، پنچایتی اور یونین کونسل کا نظام، اور سب سے بڑھ کر ایک لیڈر کا تصور۔

ہمیں بہت عرصے تک ایک خمینی، ایک مسولینی یا لینن کی اُمید رہی۔ ایک فلم
’’گڈبائے لینن‘‘
میں بیمار خاتون کوما میں ہوتی ہے تو سوویت یونین ٹوٹ جاتا ہے۔ طویل عرصے بعد کوما سے نکلنے پر اُسے دھچکے سے بچانا ہوتا ہے، اس لیے پرانے خبرنامے ہی وی سی آر کے ذریعے دکھائے جاتے ہیں اور باہر گلیوں میں نہیں نکلنے دیا جاتا۔ ہمیں بھی پرانے ہیروز کی کامیابیوں کے خبرنامے ہی دیکھنے کو ملتے ہیں⁦:⁩غزنوی، ابدالی، تیمور، بابر، اور محمد بن قاسم، طارق بن زیاد وغیرہ۔ ہم تو کبھی گلیوں میں چلے بھی جائیں تو دھچکا نہیں پہنچتا۔ بہت سے اسامہ، قاسم، محمود جیتے جاگتے مل جائیں گے۔ حتیٰ کہ شاعروں میں بھی غزنوی پائے جاتے ہیں۔ اور میزائلوں کے نام بھی یہی ہیں۔ ہمارا اپنا کوئی ہیرو نہیں۔ یہاں جو بھی سر اوپر اُٹھا، اُسے مسترد اور ذلیل کر دیا گیا۔

پھر نوجوان معدنیات کا ذکر کرتے ہیں، کیونکہ تین سال پہلے اینٹی اسٹیبلشمنٹ بننے والے سورما بہت پرچار کر رہے ہیں۔ یہاں معدنیات کی موجودگی کا علم اُنھیں مطالعہ پاکستان سے ہی ہوا۔ انیسویں صدی میں لوگ کہوٹہ کی پہاڑیوں میں ریت چھان کر سونا نکالا کرتے تھے، لیکن اُس پر لگنے والی محنت سونے کی قیمت کے برابر ہو جاتی تھی۔ ہمارے پیروں تلے اگر تیل کے سمندر بھی ہوں تو اُسے نکالنے کے لیے نہ ہمارے پاس ٹیکنالوجی ہے نہ عقل۔ ہیرے اور قیمتی پتھر کوئی درخت پر لگے پھل تو نہیں کہ توڑیں اور کھا لیں۔ اس غلط فہمی نے آدھے ملک کو باولا کر رکھا ہے۔

نوجوان نے میری طرف دیکھ کر ہچکچاتے ہوئے پوچھا⁦:⁩اور مہ رنگ بلوچ وغیرہ؟ میں نے کہا کہ وہ تو غیر ملکی ایجنٹ ہیں، اور اتفاق سے یہاں ہر کوئی ایجنٹ ہے۔ کوئی کسی ملک کا اور کوئی کسی ملک کا۔ محب وطن بس وہی ہے جسے سرکاری نوکری مل گئی۔ اس لیے ان کی بات نہ ہی کرو۔ یہ چیزیں صدیوں میں ایسی بنی ہیں، اور عشروں تک ایسے ہی رہیں گی۔ اپنے ذہن میں ایسے سوال آئیں بھی تو اُنھیں جھٹک دینا چاہیے۔

تو کوئی آئیڈیالوجی نہیں یہاں؟ میں نے کہا کہ آئیڈیالوجیز تو بہت سی آزمائی گئی ہیں۔ یہاں سوشلزم کی باتیں بھی ہوئیں، لیکن اسلامی سوشلزم کی۔ یہاں جمہوریت کو بھی فروغ دینے کا سوچا گیا، لیکن اسلامی جمہوریت۔ یہاں اسلام لانے کا غلغلہ مچا، لیکن سعودی اسلام۔ منہ کا ذائقہ بدلنے کی خاطر کبھی کبھی عقل اور استدلال کی باتیں کرنے والے بھی پائے جاتے ہیں، لیکن طے شدہ حدود کے اندر رہ کر۔ ہمارا ملک دنیا کے تمام اچھے اور کارگر بیانیوں کا قبرستان ہے۔ یہاں بادشاہت میں اسلام ملا ہے، اسلام میں جمہوریت کا تڑکا ہے، اور استبدادیت اِن سب میں سرایت پذیر ہے۔ تازہ ترین ناکامی فیمنزم کی ہوئی ہے، حالانکہ یہ شاید جدید دنیا کی سب سے بڑی تحریک تھی۔ مگر ہم ایسی گرد اُڑاتے ہیں کہ کچھ بھی سمجھ نہیں آتا۔

تو پھر یہاں کوئی تبدیلی یا بہتری کیسے آئے گی؟ یہاں کوئی تحریک نہیں چل سکتی؟ میں نے کہا⁦:⁩نالے کھیہہ تے نالے سواہ۔ میرا نقطۂ نظر بہت سنکی اور مایوسی پر مبنی ہے، میں مانتا ہوں۔ تبدیلی یقیناً آئے گی، تحریک یقیناً چلے گی، حالات یقیناً تبدیل ہوں گے، لیکن ہمارے حق میں نہیں۔ ہماری تو سرمایہ داری بھی دوغلی ہے، اور جاگیرداری بھی دوغلی۔ جاگیردار پیر اور متولی ہیں، سرمایہ داروں نے فیکٹریاں بھی بنا رکھی ہیں۔

تو پھر عدالتوں سے کوئی توقع کی جا سکتی ہے؟ اب بات بالکل فضول ہوتی جا رہی تھی۔ عدالتوں کو کچھ قوتیں ٹھیک نہیں ہونے دیتیں، اور یہ عدالتیں اُن قوتوں کو مضبوط بناتی ہیں۔ دنیا میں کون سی عدالت پیپسی کے خلاف فیصلہ دے گی؟ سرمایہ داری کے فوائد پوری دنیا میں عوام تک بھی پہنچے، لیکن یہاں تو خراب چیز بھی واپس یا تبدیل نہیں ہوتی۔ عدالتیں اِس تمام زیادتی اور بدکاری کی ضامن ہیں۔ وہ اِس نظام کا حصہ ہیں، اور ہمارے ہاں عدل کا تصور قیامت سے منسلک ہے، جب ترازو میں حساب ہو گا، اور وہ ترازو بھی کوئی الیکٹرانک سکیل نہیں بلکہ کھل اور ونڈا تولنے والے ترازو جیسا ہو گا۔

تو پھر ہم اتنی دیر تک کیا کریں؟ میں نے کہا⁦:⁩جو بھی چاہے کرو، لیکن دنیا کے کسی بھی ملک کے عوام کی کوئی بھی حرکت یہاں شروع ہونے کی اُمید نہ رکھنا۔ ہم تمام اقوام سے مختلف اور افضل ہیں۔ ہم ہوموپاکیئن ہیں جو ہوموسیپئن سے بہت شروع میں ہی الگ ہو گئے تھے۔ ہاں، تفہیم کی کوشش کرتے رہنا چاہیے۔ اپنے آس پاس کے دو چار قریبی دوستوں کے ساتھ گفتگو کرتے رہنا چاہیے تاکہ یہ غصہ اور مایوسی زیادہ تنگ نہ کرے۔ شاید تب تک دنیا میں کوئی نیا نظریہ، کوئی نیا نظام متعارف ہو جائے تو ہم بھی اُسے آزمائیں اور برباد کر ڈالیں۔

کیا خیال ہے آپ کا، اگر میں اتنی مایوسی کی باتیں نہ کرتا تو کتنے جھوٹ بولنا پڑتے؟ آئندہ میں یہی کروں گا۔

مصنف
یاسر جواد

ادارتی نوٹ:
یہ مضمون یاسر جواد کی ذاتی ویب سائٹ سے کراس پوسٹ کیا جا رہا ہے۔ اصل تحریر پڑھنے کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کریں:


بیانیوں کا قبرستان — یاسر جواد کی اصل تحریر

یاسر جواد⁦|⁩رائے، فکر اور سماجی مباحث

ماخذ:

yasirjawad.com
آزادی اردو کالم بیانیوں کا قبرستان پاکستان پاکستانی سیاست جمہوریت رائے و تجزیہ سماجی تبدیلی سوشلزم سیاسی بیانیے عدالتی نظام فیمنزم ہمیں آزادی کیوں نہیں ملنی چاہیے یاسر جواد
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email WhatsApp
Previous Articleمحبت کی قیمت موت کیوں؟
Next Article بینظیر بھٹو، اہلِ یہود اور اسرائیل
نیوز ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کراس پوسٹ

باپ کی اچھائی اور برائی

اکتوبر 29, 2026
اسرائیل

اسرائیلی انتخابات اور عرب دنیا کے تضادات

اکتوبر 29, 2026
تازہ ترین

اقلیتی بچیوں کا تحفظ

اکتوبر 26, 2026
Add A Comment

Comments are closed.

اہم ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026880 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026227 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
سوشل میڈیا
  • Facebook
  • YouTube
  • Twitter
  • Instagram
نقطہ نظر
85
مشرق وسطیٰ

حوثیوں کی پیدا کردہ مشکلات کے خاتمے کا وقت آ گیا، تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان⁦:⁩رشاد العلیمی

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 مشرق وسطیٰ
85
فیچرڈ

برطانیہ کی حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکیوں کی مذمت، ریاض سے مکمل یکجہتی کا اعلان

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 فیچرڈ
8.9
صفحہ اول

امریکہ اور خلیجی شراکت دار ایران کی جارحیت کے مقابلے میں متحد ہیں، ایلیسن ہوکر

نیوز ایڈیٹرجولائی 19, 2026 صفحہ اول
مقبول ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026880 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026227 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
اہم ترین

امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن

نومبر 5, 2026

امریکی انتخابات پر میرا ایک دن

نومبر 5, 2026

ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج

نومبر 5, 2026

سبسکرائب کریں

ادارہ کی شرائط و ضوابط اور پرائیویسی پالیسی کی پابندی ہو گی۔

شکریہ! اپنی سبسکرپشن کی تصدیق کے لیے اپنا ای میل اِن باکس یا اسپیم فولڈر چیک کریں۔

© 2026 NYURDU
  • صفحۂ اول
  • ٹیم
  • رابطہ کریں
  • NYURDU بارے

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.