• صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
  • صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
تازہ ترین
ٹرمپ کے فیصلوں پر امریکی عوام شکر گزار ہوں گے امریکہ کا⁦2⁩کروڑ ڈالر انعام امریکی شہریوں کے لیے مشرقِ وسطیٰ میں سکیورٹی الرٹ ایران کی جوہری پیشکش، ہیگستھ کا⁦350⁩ارب ڈالر کا مطالبہ عبدالسید کی پہلی تقرری پر تنازع اداریہ⁦:⁩کیا ہر گھر سے ممدانی نکلے گا؟ کانگریس کا ہاتھ سے نکلنا، حکومت سے محرومی نہیں زندگی تو اک طلوعِ مسلسل کا نام ہے
ٹرمپ کے فیصلوں پر امریکی عوام شکر گزار ہوں گے امریکہ کا⁦2⁩کروڑ ڈالر انعام امریکی شہریوں کے لیے مشرقِ وسطیٰ میں سکیورٹی الرٹ ایران کی جوہری پیشکش، ہیگستھ کا⁦350⁩ارب ڈالر کا مطالبہ عبدالسید کی پہلی تقرری پر تنازع اداریہ⁦:⁩کیا ہر گھر سے ممدانی نکلے گا؟ کانگریس کا ہاتھ سے نکلنا، حکومت سے محرومی نہیں زندگی تو اک طلوعِ مسلسل کا نام ہے
Home » اداریہ⁦:⁩کیا ہر گھر سے ممدانی نکلے گا؟
اداریہ

اداریہ⁦:⁩کیا ہر گھر سے ممدانی نکلے گا؟

نیوز ایڈیٹرBy نیوز ایڈیٹرنومبر 7, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
Share Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Reddit Telegram Email WhatsApp
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email WhatsApp

اداریہ

نیلی سونامی پر بغلیں نہ بجائیں، کیا ہر گھر سے ممدانی نکلے گا؟

تحریر: حسن مجتبیٰ | مدیرِ اعلیٰ، نیو یارک اُردو

کسی کی ہار ہوئی ہے اور کسی کی جیت

امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج نے امریکی سیاسی لینڈ اسکیپ کی کایا پلٹ دی ہے۔ کایا اس لحاظ سے پلٹی کہ پہلے صرف نیویارک ظہران ممدانی کو بھگت رہا تھا، اب امریکہ کے ایک بڑے حصے کو نیلی لہر کا سامنا ہے۔ کسی نے ڈیموکریٹک پارٹی کی سینیٹ اور کانگریس میں اس جیت کو ’’بلیو سونامی‘‘ کا نام دیا ہے۔ سونامی کوئی مثبت اصطلاح بہرحال نہیں ہے۔ سونامی کا دوسرا نام تباہی ہے۔ کاش ایسا نہ ہو۔ ہماری نیک تمنائیں یہی کہتی ہیں۔

ہار جیت تو انتخابات کا گرامر ہوتی ہے۔ ’’آج کسی کی ہار ہوئی ہے اور کسی کی جیت، گاؤ خوشی کے گیت‘‘ کے مصداق۔

لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ نیلی لہر، بقولِ شخصے یہ نیلی سونامی، تعصب و نفرت نہ لے آئے۔ ہمیں خدشہ یہ ہے کہ یہود دشمنی⁦(⁩اینٹی سیمیٹزم⁦)⁩کے واقعات اور نفرت کی بنیاد پر جرائم میں اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ ان انتخابات میں کئی امیدوار اسرائیل مخالف نعروں اور یہود مخالف بیانیے پر جیت کر آئے ہیں۔

ایسا لگتا تھا کہ بلیو یا ڈیموکریٹک امیدواروں کی مہم اسرائیل اور یہود دشمن بیانیے کا حصہ رہی۔ پس انتخاباتی منظرنامے میں اسرائیل اور فلسطین کے تعلقات میں بہتری نہیں بلکہ خرابی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

یہ مت بھولیں کہ نیویارک میں بروکلین کی جے اسٹریٹ نے ان انتخابات میں نیلے امیدواروں کو جتوانے کے لیے ان کی انتخابی مہم کے فنڈ میں دس ملین ڈالر عطیہ دیا تھا۔ نتیجہ کیا ملا؟ چک شومر اور حکیم جیفیریز جیسے اسرائیل دوست، اینٹی سیمیٹک قانون سازوں کی آوازوں کی صدائے بازگشت اب کہاں گونجا کرے گی؟ اسرائیل مخالف اراکین کی تعداد میں اضافہ نہ فقط امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات کے توازن میں بگاڑ کا موجب بنے گا بلکہ اس سے امریکی اور اسرائیلی عوام کے تعلقات بھی گہنا سکتے ہیں۔ کیا اب تو گھر گھر سے ممدانی نکلے گا؟ امید کرتے ہیں کہ ایسا نہیں ہو۔

صرف ایک عبدل السید ہی کی مثال لیجیے کہ وہ دہشت گرد حماس کو دہشت گرد کہنے کے لیے تیار نہیں۔ ہم جشن منا رہے ہیں۔ منانا بھی چاہیے کہ جشن منانے والوں کا حق ہے۔ وسط مدتی انتخابات کے نتائج میں مسلمان امیدواروں کی ایک اچھی خاصی تعداد منتخب ہو کر آئی ہے۔ لیکن یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ ان کی کامیابیوں کے پیچھے یہودی و عیسائی ووٹ اور پیسے نے بھی اپنا کام دکھایا ہے۔ نیز یہ بھی کہ اسرائیل میں انیس نشستیں عرب پارٹیوں نے جیتی ہیں⁦(⁩اس میں کسی عقیدے یا مذہب کا کمال نہیں، یہ کرشمہ اسرائیلی جمہوریت کا ہے⁦)⁩۔ اسی طرح اگر مسلمان یا کسی بھی عقیدے یا لاعقیدے کے امیدوار امریکہ میں جیت کر آئے ہیں تو یہ بھی امریکی جمہوریت کی کرشمہ سازی ہے، جو دنیا کی سب سے قدیم جمہوریت ہے۔ اور جیسا کہ اسی صفحے پر ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں، اسرائیل ایک جدید جمہوریت ہے۔

نیویارک اردو بہرحال امریکی وسط مدتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے امید کرتا ہے کہ دونوں ایوان اور پارٹیاں اقوامِ ابراہیمی کے مابین، اور بالخصوص امریکہ اور اسرائیل کے درمیان بہتر تعلقات قائم کرنے، مشرقِ وسطیٰ میں مستقل امن اور امن دشمن تاریخ کی ناکارہ قوتوں کی بیخ کنی کے لیے وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ یعنی اس ضمن میں وائٹ ہاؤس، کیپیٹل ہل اور کنیسٹ میں تعلقات کا توازن اور ترقی برقرار رہیں گے۔

حسن مجتبیٰ، مدیر اعلیٰ نیو یارک اردو

اداریہ نگار

حسن مجتبیٰ

مدیرِ اعلیٰ — نیو یارک اُردو


NY Urdu | نیو یارک اُردو

امریکی وسط مدتی انتخابات، نیلی سونامی، ظہران ممدانی، حسن مجتبیٰ، ڈیموکریٹک پارٹی، امریکہ اسرائیل تعلقات، یہود دشمنی، اسرائیل مخالف بیانیہ، امریکی سیاست، نیو یارک اردو حسن مجتبیٰ
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email WhatsApp
Previous Articleکانگریس کا ہاتھ سے نکلنا، حکومت سے محرومی نہیں
Next Article عبدالسید کی پہلی تقرری پر تنازع
نیوز ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مضمون/کالم

متنازعہ دلہنیں⁦:⁩پاکستان میں جبری تبدیلی مذہب

نومبر 6, 2026
مضمون/کالم

امریکی انتخابات پر میرا ایک دن

نومبر 5, 2026
مضمون/کالم

مندائین⁦-⁩قدیم ترین مذہب کے آخری لوگ اور ان کی شاعرہ

نومبر 3, 2026
Add A Comment
Leave A Reply Cancel Reply

اہم ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026880 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026227 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
سوشل میڈیا
  • Facebook
  • YouTube
  • Twitter
  • Instagram
نقطہ نظر
85
مشرق وسطیٰ

حوثیوں کی پیدا کردہ مشکلات کے خاتمے کا وقت آ گیا، تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان⁦:⁩رشاد العلیمی

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 مشرق وسطیٰ
85
فیچرڈ

برطانیہ کی حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکیوں کی مذمت، ریاض سے مکمل یکجہتی کا اعلان

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 فیچرڈ
8.9
صفحہ اول

امریکہ اور خلیجی شراکت دار ایران کی جارحیت کے مقابلے میں متحد ہیں، ایلیسن ہوکر

نیوز ایڈیٹرجولائی 19, 2026 صفحہ اول
مقبول ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026880 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026227 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
اہم ترین

ٹرمپ کے فیصلوں پر امریکی عوام شکر گزار ہوں گے

نومبر 7, 2026

امریکہ کا⁦2⁩کروڑ ڈالر انعام

نومبر 7, 2026

امریکی شہریوں کے لیے مشرقِ وسطیٰ میں سکیورٹی الرٹ

نومبر 7, 2026

سبسکرائب کریں

ادارہ کی شرائط و ضوابط اور پرائیویسی پالیسی کی پابندی ہو گی۔

شکریہ! اپنی سبسکرپشن کی تصدیق کے لیے اپنا ای میل اِن باکس یا اسپیم فولڈر چیک کریں۔

© 2026 NYURDU
  • صفحۂ اول
  • ٹیم
  • رابطہ کریں
  • NYURDU بارے

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.