• صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
  • صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
تازہ ترین
امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن امریکی انتخابات پر میرا ایک دن ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج امریکہ کا بدلتا سیاسی منظرنامہ عبدالسید اور اخوان المسلمون⁦:⁩ڈیموکریٹس کے لیے سوالات ٹام سوازی اور لورا گیلن دوبارہ منتخب سیاسی عطیات کا تنازع صوبائی مینڈیٹ کی پامالی کی تاریخ
امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن امریکی انتخابات پر میرا ایک دن ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج امریکہ کا بدلتا سیاسی منظرنامہ عبدالسید اور اخوان المسلمون⁦:⁩ڈیموکریٹس کے لیے سوالات ٹام سوازی اور لورا گیلن دوبارہ منتخب سیاسی عطیات کا تنازع صوبائی مینڈیٹ کی پامالی کی تاریخ
Home » مشی گان سے سینیٹ امیدوار مائیکل جوزف راجرز کی حمایت
امریکہ

مشی گان سے سینیٹ امیدوار مائیکل جوزف راجرز کی حمایت

نیوز ایڈیٹرBy نیوز ایڈیٹرنومبر 3, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
Share Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Reddit Telegram Email WhatsApp
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email WhatsApp
NEW YORK URDU | EDITORIAL STATEMENT

ادارتی نوٹ⁦:⁩مشی گان سے سینیٹ کے انتخابات میں مائیکل جوزف راجرز کی حمایت کا اعلان

بین العقائد ہم آہنگی، اقوامِ ابراہیمی کی دوستی، مکالمے اور اینٹی سیمیٹزم کے خلاف جدوجہد کے مشترکہ آدرشوں کی حمایت

✦
ادارتی نوٹ — نیویارک اردو
ادارتی مؤقف اور انتخابی توثیق⁦|⁩امریکہ

نیویارک اردو نے امریکہ میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ریاست مشی گان سے سینیٹ کے انتخابات میں ریپبلکن امیدوار مائیکل جوزف راجرز (Michael Joseph Rogers) کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان نیویارک اردو کے مدیرِ اعلیٰ حسن مجتبیٰ نے ادارے کی طرف سے کیا ہے۔

حمایت کے اسباب اور مشترکہ آدرش

انہوں نے کہا ہے کہ ان سمیت نیویارک اردو کی ادارتی ٹیم کو ریپبلکن پارٹی کے مائیکل جوزف راجرز کی حمایت یا اینڈورسمنٹ کرنے کے کئی اسباب ہیں۔ ایک تو وہ ایک کہنہ مشق، امریکی عوام کے سچے، مخلص اور محب وطن سیاست دان و مدبر رہنما ہیں، جن کی آٹھویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے عوامی خدمات ایک دہائی تک محیط ہیں۔

دوسرے، سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ان کی تمام سیاست اور جدوجہد ان آدرشوں کی آئینہ دار ہے جن کے لیے نیویارک اردو کوشاں ہے۔ یعنی مختلف کمیونٹیز کے درمیان ہم آہنگی، بشمول اقوامِ ابراہیمی کے درمیان دوستی اور اینٹی سیمیٹزم⁦(⁩یہود دشمنی⁦)⁩کی بیخ کنی کی جدوجہد۔

مختلف عقائد، رنگ و نسل کی کمیونٹیز کے درمیان دوستی، ہم آہنگی، باہمی احترام اور مکالمہ ہی ایک مضبوط اور متحد معاشرے کی بنیاد ہیں۔
نیویارک اردو — ادارتی مؤقف

مشی گان⁦:⁩بین العقائد ہم آہنگی کی ایک مثال

آج ان اصولوں اور اقدار کی جتنی مشی گان جیسی اہم اور گونا گوں ریاست کو ضرورت ہے، اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔ یعنی مشی گان ریاست کو ایک نقشۂ راہ اور مثال بنا کر باقی تمام امریکہ میں مختلف عقائد، رنگ و نسل کی کمیونٹیز کے درمیان ایک دوسرے کو سمجھنے، مکالمے اور مفاہمت کو فروغ دیا جائے۔

نیویارک اردو کا یقین ہے کہ امریکہ جیسے کثیرالثقافتی اور کثیرالمذہبی معاشرے میں مختلف کمیونٹیز کے درمیان اعتماد اور باہمی احترام کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اقوامِ ابراہیمی، یعنی مسلمانوں، یہودیوں اور عیسائیوں سمیت دیگر مذہبی و ثقافتی برادریوں کے درمیان دوستی اور تعاون کا فروغ ایک ایسے معاشرے کی تشکیل میں مدد دے سکتا ہے جہاں اختلاف کو دشمنی کے بجائے مکالمے اور افہام و تفہیم کا ذریعہ بنایا جائے۔

نیویارک اردو کے بنیادی ادارتی آدرش

بین العقائد ہم آہنگی
مختلف مذاہب اور عقائد کے درمیان احترام
اقوامِ ابراہیمی کی دوستی
مسلمانوں، یہودیوں اور عیسائیوں میں تعاون
اینٹی سیمیٹزم کا خاتمہ
یہود دشمنی اور مذہبی نفرت کے خلاف جدوجہد
مکالمہ و مفاہمت
مختلف کمیونٹیز میں اعتماد اور باہمی سمجھ بوجھ

قیادت، تدبر اور عوامی خدمات کا ریکارڈ

مائیکل جوزف راجرز کا تدبر اور عوامی خدمات کا شاندار ریکارڈ انہیں اپنے مخالف امیدواروں پر سبقت دلاتا ہے اور ممتاز رکھتا ہے۔ نیویارک اردو کے نزدیک ایک ایسے وقت میں جب امریکی معاشرے کو تقسیم، مذہبی تعصب اور نسلی و ثقافتی کشیدگی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، ایسی قیادت کی اہمیت بڑھ جاتی ہے جو مختلف کمیونٹیز کے درمیان پل تعمیر کرنے اور مشترکہ اقدار کو آگے بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

نیویارک اردو سمجھتا ہے کہ مشی گان میں بین العقائد ہم آہنگی، اقوامِ ابراہیمی کی دوستی اور مذہبی و نسلی تعصبات کے خلاف جدوجہد کو فروغ دینے والے سیاسی اور سماجی رویے پورے امریکہ کے لیے ایک مثبت مثال بن سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے مکالمہ، مفاہمت، باہمی احترام اور مشترکہ انسانی اقدار کو سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر اہمیت دینا ضروری ہے۔

نیویارک اردو کا انتخابی مؤقف

نیویارک اردو ریپبلکن امیدوار مائیکل جوزف راجرز کی کامیابی کی حمایت اور تمنا کرتا ہے۔ ہماری یہ حمایت ان اقدار اور اصولوں کی بنیاد پر ہے جن کے لیے ہمارا ادارہ مسلسل آواز بلند کرتا آیا ہے⁦:⁩مختلف کمیونٹیز کے درمیان ہم آہنگی، اقوامِ ابراہیمی کی دوستی، اینٹی سیمیٹزم کا خاتمہ اور ایک ایسے امریکہ کی تشکیل جہاں مختلف عقائد، رنگ اور نسل کے لوگ ایک دوسرے کو سمجھیں، احترام کریں اور مل کر آگے بڑھیں۔

نیویارک اردو⁦|⁩آزاد اردو زبان کی خبروں اور رائے کا پلیٹ فارم

ادارتی نوٹ⁦|⁩امریکہ
نیویارک اردو، مائیکل جوزف راجرز، مشی گان انتخابات، امریکی سینیٹ انتخابات، حسن مجتبیٰ، ریپبلکن پارٹی، اقوام ابراہیمی، بین العقائد ہم آہنگی، اینٹی سیمیٹزم، امریکہ، ادارتی نوٹ
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email WhatsApp
Previous Articleمندائین⁦-⁩قدیم ترین مذہب کے آخری لوگ اور ان کی شاعرہ
Next Article ہیلے اسٹیونز نے مائیک راجرز کی حمایت کر دی
نیوز ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکہ

کیا امریکہ اسرائیل کی سالانہ امداد روک دے گا؟

نومبر 3, 2026
امریکہ

امریکی وسط مدتی انتخابات

نومبر 3, 2026
امریکہ

سات اہم ریاستوں میں ڈیموکریٹس کو برتری

نومبر 2, 2026
Add A Comment
Leave A Reply Cancel Reply

اہم ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026880 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026227 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
سوشل میڈیا
  • Facebook
  • YouTube
  • Twitter
  • Instagram
نقطہ نظر
85
مشرق وسطیٰ

حوثیوں کی پیدا کردہ مشکلات کے خاتمے کا وقت آ گیا، تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان⁦:⁩رشاد العلیمی

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 مشرق وسطیٰ
85
فیچرڈ

برطانیہ کی حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکیوں کی مذمت، ریاض سے مکمل یکجہتی کا اعلان

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 فیچرڈ
8.9
صفحہ اول

امریکہ اور خلیجی شراکت دار ایران کی جارحیت کے مقابلے میں متحد ہیں، ایلیسن ہوکر

نیوز ایڈیٹرجولائی 19, 2026 صفحہ اول
مقبول ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026880 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026227 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
اہم ترین

امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن

نومبر 5, 2026

امریکی انتخابات پر میرا ایک دن

نومبر 5, 2026

ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج

نومبر 5, 2026

سبسکرائب کریں

ادارہ کی شرائط و ضوابط اور پرائیویسی پالیسی کی پابندی ہو گی۔

شکریہ! اپنی سبسکرپشن کی تصدیق کے لیے اپنا ای میل اِن باکس یا اسپیم فولڈر چیک کریں۔

© 2026 NYURDU
  • صفحۂ اول
  • ٹیم
  • رابطہ کریں
  • NYURDU بارے

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.