• صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
  • صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
تازہ ترین
امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن امریکی انتخابات پر میرا ایک دن ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج امریکہ کا بدلتا سیاسی منظرنامہ عبدالسید اور اخوان المسلمون⁦:⁩ڈیموکریٹس کے لیے سوالات ٹام سوازی اور لورا گیلن دوبارہ منتخب سیاسی عطیات کا تنازع صوبائی مینڈیٹ کی پامالی کی تاریخ
امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن امریکی انتخابات پر میرا ایک دن ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج امریکہ کا بدلتا سیاسی منظرنامہ عبدالسید اور اخوان المسلمون⁦:⁩ڈیموکریٹس کے لیے سوالات ٹام سوازی اور لورا گیلن دوبارہ منتخب سیاسی عطیات کا تنازع صوبائی مینڈیٹ کی پامالی کی تاریخ
Home » برطانیہ میں یہود مخالف واقعات میں⁦21⁩فیصد اضافہ،⁦2026⁩کی پہلی ششماہی میں تقریباً دو ہزار کیسز رپورٹ
خصوصی رپورٹ

برطانیہ میں یہود مخالف واقعات میں⁦21⁩فیصد اضافہ،⁦2026⁩کی پہلی ششماہی میں تقریباً دو ہزار کیسز رپورٹ

نیوز ایڈیٹرBy نیوز ایڈیٹراگست 6, 2026Updated:اگست 6, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
Share Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Reddit Telegram Email WhatsApp
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email WhatsApp

لندن⁦:⁩برطانیہ میں یہود مخالف⁦(⁩اینٹی سیمیٹک⁦)⁩واقعات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کمیونٹی سیکیورٹی ٹرسٹ⁦(CST)⁩کی تازہ رپورٹ کے مطابق⁦2026⁩کے پہلے چھ ماہ کے دوران ملک بھر میں ایک ہزار⁦926⁩یہود مخالف واقعات رپورٹ ہوئے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں⁦21⁩فیصد زیادہ ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری سے جون⁦2026⁩کے دوران ریکارڈ کیے گئے واقعات گزشتہ برس کے ایک ہزار⁦598⁩واقعات کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ظاہر کرتے ہیں، جبکہ یہ تعداد⁦2024⁩کے بعد کسی بھی سال کی پہلی ششماہی میں دوسری بلند ترین سطح ہے۔ رپورٹ کے مطابق⁦7⁩اکتوبر⁦2023⁩کے بعد یہود مخالف واقعات کی شرح مستقل طور پر بلند سطح پر برقرار ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل، امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد یہود مخالف واقعات میں مزید اضافہ دیکھا گیا۔⁦28⁩فروری کے بعد کے⁦57⁩دنوں میں⁦656⁩واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ اس سے قبل کے⁦57⁩دنوں میں یہ تعداد⁦527⁩تھی۔

سی ایس ٹی کے مطابق اس عرصے میں جسمانی حملوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں⁦135⁩حملوں اور ایک ایسے واقعے کا اندراج کیا گیا جسے⁦”⁩انتہائی تشدد⁦”⁩کے زمرے میں رکھا گیا، جو جان لیوا نوعیت کا تھا۔ یہ تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں⁦82⁩فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہود مخالف واقعات میں سے⁦82⁩فیصد بدزبانی، ہراسانی اور نفرت انگیز رویے پر مشتمل تھے، جبکہ دھمکیوں کے⁦126⁩واقعات بھی رپورٹ کیے گئے، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں⁦27⁩فیصد زیادہ ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق⁦41⁩فیصد واقعات میں اسرائیل، فلسطین، حماس یا مشرق وسطیٰ کی جنگ کا حوالہ موجود تھا، جبکہ⁦35⁩فیصد واقعات میں صریح طور پر صیہونیت مخالف بیانیہ یہود مخالف زبان یا طرز عمل کے ساتھ ملا ہوا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ⁦”⁩صیہونی⁦”⁩اور⁦”⁩صیہونیت⁦”⁩جیسے الفاظ متعدد واقعات میں یہودی شناخت کے مترادف یا توہین آمیز انداز میں استعمال کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق آن لائن نفرت انگیز سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا اور جنوری سے جون کے دوران⁦680⁩آن لائن یہود مخالف واقعات رپورٹ ہوئے، جو اب تک کی بلند ترین ششماہی تعداد ہے۔ ان میں سے⁦86⁩فیصد واقعات میں سیاسی یا نظریاتی سازشی بیانیہ شامل تھا۔

تعلیمی ادارے بھی اس رجحان سے متاثر ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق یہودی اسکولوں، طلبہ اور اساتذہ سے متعلق⁦178⁩واقعات رپورٹ کیے گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں⁦59⁩فیصد زیادہ ہیں۔

جغرافیائی لحاظ سے لندن سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ رہا، جہاں⁦994⁩واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ گریٹر مانچسٹر میں⁦222⁩واقعات درج کیے گئے۔ یہ دونوں علاقے مجموعی طور پر برطانیہ میں رپورٹ ہونے والے⁦63⁩فیصد واقعات پر مشتمل ہیں۔

سی ایس ٹی کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں شامل اعداد و شمار صرف ان واقعات پر مشتمل ہیں جن میں واضح طور پر یہود مخالف زبان، محرک یا ہدف موجود تھا، جبکہ مزید⁦2⁩ہزار⁦264⁩مشتبہ واقعات بھی رپورٹ ہوئے جو تحقیقات کے بعد اس زمرے میں شامل نہیں کیے گئے۔

CST آن لائن نفرت اسرائیل انسانی حقوق ایران اینٹی سیمیٹزم برطانیہ برطانیہ رپورٹ برطانیہ سیکیورٹی حماس کمیونٹی سیکیورٹی ٹرسٹ لندن لندن پولیس مذہبی آزادی مشرق وسطیٰ نفرت انگیز جرائم یہود مخالف واقعات یہودی برادری
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email WhatsApp
Previous Articleصدیق مسیح کا قتل⁦:⁩پاکستان میں مذہبی عدم برداشت کا ایک المناک چہرہ
Next Article امریکی سینیٹ میں اخوان المسلمین کے مبینہ نیٹ ورک پر سماعت، سینیٹر ٹیڈ کروز کے سخت الزامات
نیوز ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خصوصی رپورٹ

عبدالسید اور اخوان المسلمون⁦:⁩ڈیموکریٹس کے لیے سوالات

نومبر 4, 2026
مقبول ترین

ٹام سوازی اور لورا گیلن دوبارہ منتخب

نومبر 4, 2026
خصوصی رپورٹ

سیاسی عطیات کا تنازع

نومبر 4, 2026
Add A Comment

Comments are closed.

اہم ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026880 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026227 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
سوشل میڈیا
  • Facebook
  • YouTube
  • Twitter
  • Instagram
نقطہ نظر
85
مشرق وسطیٰ

حوثیوں کی پیدا کردہ مشکلات کے خاتمے کا وقت آ گیا، تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان⁦:⁩رشاد العلیمی

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 مشرق وسطیٰ
85
فیچرڈ

برطانیہ کی حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکیوں کی مذمت، ریاض سے مکمل یکجہتی کا اعلان

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 فیچرڈ
8.9
صفحہ اول

امریکہ اور خلیجی شراکت دار ایران کی جارحیت کے مقابلے میں متحد ہیں، ایلیسن ہوکر

نیوز ایڈیٹرجولائی 19, 2026 صفحہ اول
مقبول ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026880 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026227 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
اہم ترین

امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن

نومبر 5, 2026

امریکی انتخابات پر میرا ایک دن

نومبر 5, 2026

ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج

نومبر 5, 2026

سبسکرائب کریں

ادارہ کی شرائط و ضوابط اور پرائیویسی پالیسی کی پابندی ہو گی۔

شکریہ! اپنی سبسکرپشن کی تصدیق کے لیے اپنا ای میل اِن باکس یا اسپیم فولڈر چیک کریں۔

© 2026 NYURDU
  • صفحۂ اول
  • ٹیم
  • رابطہ کریں
  • NYURDU بارے

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.