یروشلم/نیویارک: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک ریڈیو انٹرویو میں نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں”دہشت گردی کے محور” (Axis of Terror) کا حامی قرار دیا۔
نیتن یاہو نے الزام عائد کیا کہ ممدانی کی سیاسی سوچ اور عوامی مؤقف حماس اور ایران جیسے اسرائیل مخالف عناصر کے بیانیے سے ہم آہنگ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے خیالات نہ صرف اسرائیل بلکہ امریکہ کے مفادات کے بھی خلاف ہیں۔
وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل دہشت گردی اور اس کی حمایت کرنے والی قوتوں کے خلاف اپنی پالیسی پر قائم رہے گا، جبکہ انہوں نے ایران کو خطے میں عدم استحکام کا بنیادی ذمہ دار بھی قرار دیا۔
دوسری جانب، اس خبر کے وقت تک ظہران ممدانی کی جانب سے نیتن یاہو کے ان الزامات پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ ممدانی ماضی میں اسرائیل کی غزہ پالیسی پر تنقید کرتے رہے ہیں اور فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔

