• صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
  • صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
تازہ ترین
امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن امریکی انتخابات پر میرا ایک دن ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج امریکہ کا بدلتا سیاسی منظرنامہ عبدالسید اور اخوان المسلمون⁦:⁩ڈیموکریٹس کے لیے سوالات ٹام سوازی اور لورا گیلن دوبارہ منتخب سیاسی عطیات کا تنازع صوبائی مینڈیٹ کی پامالی کی تاریخ
امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن امریکی انتخابات پر میرا ایک دن ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج امریکہ کا بدلتا سیاسی منظرنامہ عبدالسید اور اخوان المسلمون⁦:⁩ڈیموکریٹس کے لیے سوالات ٹام سوازی اور لورا گیلن دوبارہ منتخب سیاسی عطیات کا تنازع صوبائی مینڈیٹ کی پامالی کی تاریخ
Home » <span class="utfx-rtl-content" dir="rtl">ایچ آئی وی آؤٹ بریک⁦:⁩سندھ میں بچوں کی زندگیوں کو سنگین خطرات لاحق</span>
ایشیا

ایچ آئی وی آؤٹ بریک⁦:⁩سندھ میں بچوں کی زندگیوں کو سنگین خطرات لاحق

کراچی کے کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں نومبر 2025 سے بچوں میں ایچ آئی وی کے کیسز سامنے آنا شروع ہوئے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق اب تک 94 بچوں میں ایچ آئی وی/ ایڈز کی تشخیص ہوچکی ہے
نیوز ایڈیٹرBy نیوز ایڈیٹراگست 6, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
Share Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Reddit Telegram Email WhatsApp
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email WhatsApp

رضا ایم لغاری⁦
⁩سندھ کے دارالحکومت کراچی میں حالیہ دنوں محکمہ لیبر کے زیر انتظام چلنے والے کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں بچوں میں ایچ آئی وی⁦/⁩ایڈز کے آؤٹ بریک کے بعد سندھ کے اسپتالوں میں حفظان صحت کے انتہائی ناقص انتظامات نے ایک مرتبہ پھر کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ سندھ میں حکمراں جماعت پیپلزپارٹی پاکستان میں سب سے زیادہ صحت کا نظام صوبہ سندھ میں ہونے کا دعویٰ کرتی ہے تاہم حقیقت ان سے یکسر مختلف دکھائی دیتی ہے۔

کراچی کے کلثوم بائی ولیکا اسپتال میں نومبر⁦2025⁩سے بچوں میں ایچ آئی وی کے کیسز سامنے آنا شروع ہوئے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق اب تک⁦94⁩بچوں میں ایچ آئی وی⁦/⁩ایڈز کی تشخیص ہوچکی ہے اور تعداد میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔ سندھ کی کئی سرکاری اور نجی اسپتالیں اور بنیادی مراکز ناقص انتظامات کے باعث ایچ آئی وی⁦/⁩ایڈز کی خطرناک جان لیوا بیماریوں کی آماجگاہ بن رہی ہیں لیکن حکومت سرسری طور پر افسران کے تبادلوں اور جاچ کمیٹیوں سے آگے نہیں بڑھ سکی۔ نتیجتاً اس جان لیوا مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا۔

عام طور پر ایچ آئی وی ایڈز کے پھیلاؤ کی وجہ بننے والے عوامل میں انفیکشن پر کنٹرول نہ ہونا، سرنجوں کے غیرمحفوظ استعمال، بلڈ اسکریننگ میں کوتاہیاں، نجی کلینکس کی نگرانی کا فقدان اور غیر محفوظ طبی طریقہ کار شامل ہیں۔
محکمہ صحت کی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے تو ایک دہائی کے دوران سندھ میں ایچ آئی وی، ایڈز کے چار بڑے آؤٹ بریکس سامنے آئے ہیں۔ میڈیکل مائیکرو بایولوجی اینڈ انفیکشس ڈیزیزز سوسائٹی آف پاکستان کے مطابق پاکستان میں سال⁦2010⁩کے بعد ایچ آئی وی⁦/⁩ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد میں⁦4.3⁩گنا اضافہ ہوچکا ہے اور اس سے ہونے والی سالانہ اموات بھی بڑھ گئیں ہیں، اس رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ایچ آئی وی کے صرف⁦21⁩فیصد متاثرہ افراد کی تشخیص ہو رہی ہے اور محض⁦16⁩فیصد مریض علاج تک پہنچ پارہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق بڑوں کی بروقت ایچ آئی وی اسکریننگ نہ ہونے سے یہ وائرس بچوں میں منتقل ہورہا ہے۔
پاکستان کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ایچ آئی وی کے⁦62⁩ہزار مریض زیر علاج ہیں جن میں بچوں کا تناسب تقریباً⁦12⁩فیصد اور یہ تعدد ساڑھے⁦7⁩ہزار کے قریب ہے۔ صوبہ سندھ اس وائرس کی آماجگاہ بنا ہوا ہے جہاں متاثرہ بچوں کی تعداد⁦4⁩ہزار⁦200⁩ہوگئی ہے۔ مرض کی تشخیص کے عمل کو وسیع کیا جائے تو یہ تعداد اس سے کئی زیادہ ہونے کا امکان ہے۔
حالیہ ایک دہائی میں ایچ آئی وی آؤٹ بریک کا پہلا واقعہ⁦2016⁩میں سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں پیش آیا جہاں ڈائیلیسس کے مریضوں میں ایچ آئی وی کی منتقلی کے کیسز سامنے آئے، اُس وقت سندھ میں خون کے عطیات اور بلڈ بینکوں کے نگران ادارے ’سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی‘ اور دیگر متعلقہ نظام پر سنگین سوالات اٹھائے گئے اور صوبے کے بعض بلڈ بینکس کے خلاف کارروائی بھی کی گئی تاہم مستقل اصلاحات نہ ہونے کے باعث یہ سلسلہ تھم نہ سکا۔ بعدازاں⁦2019⁩میں ضلع لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو میں بچوں میں ایچ آئی وی کا ہولناک آؤٹ بریک سامنے آیا، رتودیرو کے مقامی ڈاکٹر عمران عربانی اس سنگین صورتحال کو سامنے لائے جہاں ایک ہزار سے زائد افراد⁦(⁩جن میں بڑی تعداد بچوں کی تھی⁦)⁩ایچ آئی وی وائرس میں مبتلا پائے گئے، اس خطرناک صورتحال کو عالمی ادارہ صحت⁦(WHO)⁩سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں نے غیرمعمولی قرار دیتے ہوئے حکومتی تحقیقات پر سنگین سوالات اٹھائے۔
بدترین انتظامی کوتاہیوں اور غفلت ظاہر ہونے کے باوجود سندھ کی اسپتالوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور رواں سال مئی میں سندھ کے ایک اور بڑے اسپتال گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز⁦(⁩گمس⁦)⁩میں⁦15⁩سے زائد ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کو لائے جانے کا معاملہ سامنے آیا۔ ماہرین صحت کے مطابق ایچ آئی وی⁦/⁩ایڈز کے ان تمام بڑے آؤٹ بریکس میں ایک مشترکہ عنصر یہ پایا گیا ہے کہ اسپتالوں میں غیرمحفوظ طریقہ کار، استعمال شدہ سرنجوں کا بار بار استعمال، انفیکشن پر کنٹرول نہ پانا اور دیگر عوامل اسکی بڑی وجہ میں شامل ہیں، اگر ایک سانحے کے بعد صوبائی سطح پر مؤثر اصلاحات کی جاتیں تو بڑی حد تک ان واقعات کو روکا جاسکتا تھا۔
بنیادی اصلاحات اور مضبوط نگرانی کا نظام قائم نہ ہونے سے ایچ آئی وی کا پھیلاؤ مسلسل ایک سنگین عوامی صحت کے بحران کی شکل اختیار کررہا ہے۔ حکومت اور انتظامیہ کو سندھ دھرتی کے ان معماروں کو سنگین بیماریوں سے بچانے کے لیے بروقت علاج اور آگاہی مہم کو یقینی بنانا ہوگا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email WhatsApp
Previous Articleپاک امریکا تعلقات میں نیا باب، سیکیورٹی، تجارت اور سفارت کاری پر تعاون میں پیش رفت
Next Article صدیق مسیح کا قتل⁦:⁩پاکستان میں مذہبی عدم برداشت کا ایک المناک چہرہ
نیوز ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خصوصی رپورٹ

عبدالسید اور اخوان المسلمون⁦:⁩ڈیموکریٹس کے لیے سوالات

نومبر 4, 2026
خصوصی رپورٹ

سیاسی عطیات کا تنازع

نومبر 4, 2026
خصوصی رپورٹ

ہیلے اسٹیونز نے مائیک راجرز کی حمایت کر دی

نومبر 3, 2026
Add A Comment

Comments are closed.

اہم ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026880 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026227 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
سوشل میڈیا
  • Facebook
  • YouTube
  • Twitter
  • Instagram
نقطہ نظر
85
مشرق وسطیٰ

حوثیوں کی پیدا کردہ مشکلات کے خاتمے کا وقت آ گیا، تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان⁦:⁩رشاد العلیمی

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 مشرق وسطیٰ
85
فیچرڈ

برطانیہ کی حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکیوں کی مذمت، ریاض سے مکمل یکجہتی کا اعلان

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 فیچرڈ
8.9
صفحہ اول

امریکہ اور خلیجی شراکت دار ایران کی جارحیت کے مقابلے میں متحد ہیں، ایلیسن ہوکر

نیوز ایڈیٹرجولائی 19, 2026 صفحہ اول
مقبول ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026880 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026227 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
اہم ترین

امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن

نومبر 5, 2026

امریکی انتخابات پر میرا ایک دن

نومبر 5, 2026

ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج

نومبر 5, 2026

سبسکرائب کریں

ادارہ کی شرائط و ضوابط اور پرائیویسی پالیسی کی پابندی ہو گی۔

شکریہ! اپنی سبسکرپشن کی تصدیق کے لیے اپنا ای میل اِن باکس یا اسپیم فولڈر چیک کریں۔

© 2026 NYURDU
  • صفحۂ اول
  • ٹیم
  • رابطہ کریں
  • NYURDU بارے

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.