اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے ایران کو انتباہ کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف کسی بھی ایرانی حملے کا پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔ کاٹز نے یہ دھمکی اس وقت دی جب اردن اور اسرائیل کی افواج نے اردنی شہر عقبہ پر داغے گئے ایرانی میزائلوں کو روکا۔
وزیر دفاع نے اتوار کے روز ایک ریسکیو سروس سنٹر کے دورے کے موقع پر کہا’ایران نے اسرائیل پر کوئی حملہ کیا تو اسرائیلی جواب پوری قوت سے دیا جائے گا۔’یاد رہے دور روز قبل ایرانی حملے سے اردن میں کم از کم دو امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ جن کی سینٹ کام نے تصدیق کی ہے۔
کاٹز نے مزید کہا’اگر امریکہ نے اپنی پالیسی تبدیل کی جیسا کہ کچھ ہو بھی چکا ہے تو اسرائیل ایران کے خلاف دفاعی اور جارحانہ ہر دو طرح کی کارروائیوں کے لیے تیار ہوگا۔’
