• صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
  • صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
تازہ ترین
امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن امریکی انتخابات پر میرا ایک دن ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج امریکہ کا بدلتا سیاسی منظرنامہ عبدالسید اور اخوان المسلمون⁦:⁩ڈیموکریٹس کے لیے سوالات ٹام سوازی اور لورا گیلن دوبارہ منتخب سیاسی عطیات کا تنازع صوبائی مینڈیٹ کی پامالی کی تاریخ
امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن امریکی انتخابات پر میرا ایک دن ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج امریکہ کا بدلتا سیاسی منظرنامہ عبدالسید اور اخوان المسلمون⁦:⁩ڈیموکریٹس کے لیے سوالات ٹام سوازی اور لورا گیلن دوبارہ منتخب سیاسی عطیات کا تنازع صوبائی مینڈیٹ کی پامالی کی تاریخ
Home » بھارت گولڈ میڈل کے دفاع میں کامیاب
ایشیا

بھارت گولڈ میڈل کے دفاع میں کامیاب

نیوز ایڈیٹرBy نیوز ایڈیٹراکتوبر 4, 2026Updated:اکتوبر 4, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔7 Mins Read
Share Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Reddit Telegram Email WhatsApp
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email WhatsApp

بھارت ایشین گیمز مینز کرکٹ گولڈ میڈل کے دفاع میں کامیاب

پاکستانی بیٹر حسن نواز ٹیم کو فتح کے قریب لے آئے، بھارت نے⁦19⁩رنز سے کامیابی حاصل کر لی

نصیر احمد
تحریر⁦:⁩نصیر احمد
نیویارک اردو

بھارت نے پاکستان کو⁦19⁩رنز سے شکست دے کر ایشین گیمز مینز کرکٹ کے گولڈ میڈل کا کامیابی سے دفاع کر لیا، جبکہ حسن نواز کی شاندار⁦96⁩رنز کی اننگز پاکستان کو فتح کے قریب لے آئی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایشین گیمز مینز کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کو⁦19⁩رنز سے شکست دے کر اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔ اس طرح بھارت کی مینز اور ویمن کرکٹ ٹیمیں ایشین گیمز کرکٹ کی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئیں۔

فائنل سے قبل ہی یہ محسوس کیا جا رہا تھا کہ بھارت کا پلہ بھاری رہے گا۔ پاکستانی ٹیم کے مقابلے میں بھارتی ٹیم زیادہ تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔ بھارتی بیٹرز کے آخری چار اوورز میں بننے والے⁦69⁩رنز پاکستان کے لیے انتہائی بھاری اور فیصلہ کن ثابت ہوئے اور بھارت نے اپنی طاقتور بیٹنگ کے ذریعے پاکستان کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

ایشین گیمز پاکستان بھارت کرکٹ فائنل
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشین گیمز کرکٹ فائنل کا ٹاس

جاپان کے شہر نیشن کے کوروگی اسپورٹس پارک میں کھیلے جانے والے فائنل میں بھارتی کپتان شرییاس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ⁦20⁩اوورز میں⁦6⁩وکٹوں کے نقصان پر⁦212⁩رنز بنائے۔

بھارتی اوپنر ابھیشک شرما اپنے روایتی رنگ میں نظر آئے اور انہوں نے انتہائی جارحانہ بیٹنگ کی۔ ان کے ساتھی سوریا ونشی بھی جارحانہ موڈ میں تھے لیکن وہ زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف⁦9⁩گیندوں پر⁦15⁩رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سانجو سیمسن بھی دو رنز کے ذاتی اسکور پر احمد دانیال کا شکار بن گئے۔

دوسری جانب ابھیشک شرما کی جارحانہ بیٹنگ جاری رہی۔ انہوں نے بلا خوف گیند کو باؤنڈری کے پار بھیجا۔ کپتان شرییاس ائیر نے دو وکٹیں اوپر تلے گرنے کے بعد محتاط انداز اختیار کیا، حالانکہ وہ بھی تیزی سے رنز بنانے والے بیٹر اور زبردست ہٹر ہیں۔

ابھیشک شرما نے⁦28⁩گیندوں پر⁦7⁩بلند و بالا چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے⁦61⁩رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی بولرز نے بھارتی بیٹرز کی رفتار کو کچھ کنٹرول کیا۔ شرییاس ائیر⁦24⁩گیندوں پر⁦21⁩رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ ایشانت کشن بھی⁦18⁩گیندوں پر⁦20⁩رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد تلک ورما نے شیوم دوبے کے ساتھ پاکستانی بولرز پر بھرپور حملہ کیا۔ دونوں نے پانچ اوورز میں چھٹی وکٹ کی شراکت میں⁦62⁩رنز جوڑ کر بھارت کو بڑے مجموعے تک پہنچا دیا۔ دوبے نے⁦15⁩گیندوں پر⁦27⁩رنز بنائے جبکہ تلک ورما نے صرف⁦22⁩گیندوں پر⁦51⁩رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

بھارت نے آخری چار اوورز میں⁦69⁩رنز بنا کر پاکستان کے لیے ہدف مزید مشکل بنا دیا۔

پاکستان کو گولڈ میڈل جیتنے کے لیے⁦212⁩رنز کا مشکل ہدف ملا۔ کپتان صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت نے مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں تیز کھیلنے کی کوشش کی، لیکن چوتھے اوور میں واشنگٹن سندر نے انہیں آؤٹ کر دیا۔ پاکستان کی اننگز کا ابتدائی دو تہائی حصہ توقعات کے مطابق رہا، تاہم عثمان خان صرف تین اور معاذ صداقت⁦23⁩رنز بنا کر پویلین واپس چلے گئے۔

حسن نواز پاکستان بھارت ایشین گیمز فائنل
حسن نواز کی جارحانہ اننگز نے پاکستان کو فتح کے قریب پہنچا دیا تھا

حسن نواز وکٹ پر آئے تو انہوں نے بھارتی بیٹرز کا جواب دیتے ہوئے جارحانہ انداز اپنایا اور اپنی ٹیم کو گولڈ میڈل جتوانے کی جدوجہد کو عملی شکل دینے کی کوشش کی۔ انہیں چار رنز پر نئی زندگی ملی جب سوریا ونشی نے ابھیشک کی گیند پر ان کا کیچ گرا دیا۔

صائم ایوب بھی ان کے ساتھ شامل ہوئے اور دونوں نے وکٹ کے چاروں جانب شاندار اسٹروکس کھیلے۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں دونوں نے⁦8⁩اوورز میں قابل قدر⁦87⁩رنز جوڑے۔ اس شراکت کے دوران محسوس ہونے لگا تھا کہ پاکستان مطلوبہ ہدف حاصل کر سکتا ہے۔

صائم ایوب⁦15⁩ویں اوور کی پہلی گیند پر شیوم دوبے کا شکار بنے۔ انہوں نے⁦22⁩گیندوں پر⁦29⁩رنز بنائے۔ اس وقت پاکستان کا اسکور⁦126⁩رنز تھا اور جیت کے لیے⁦35⁩گیندوں پر⁦86⁩رنز درکار تھے۔

حسن نواز انتہائی پراعتماد انداز میں بیٹنگ کر رہے تھے اور ان کا کھیل دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ پاکستان کو بھارت کے خلاف جیت سے ہمکنار کرنے کے عزم کے ساتھ پچ پر آئے ہیں۔ ان کا بلا بھارتی بولرز جسپرت بمرا، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر اور شیوم دوبے کے خلاف تیزی سے رنز اگلتا رہا۔

عبدالصمد نے حسن نواز کا ساتھ دیا اور دونوں نے⁦20⁩گیندوں پر⁦36⁩رنز کی شراکت قائم کی۔ عبدالصمد واشنگٹن سندر کا شکار بنے۔ اس وقت پاکستان کو⁦15⁩گیندوں پر⁦50⁩رنز درکار تھے، جو انتہائی مشکل ہدف تھا، تاہم حسن نواز اور سعد مسعود نے آخری دم تک کوشش جاری رکھی۔

حسن نواز⁦20⁩ویں اوور کی آخری گیند پر سنچری مکمل کرنے کی کوشش میں شیوم دوبے کی گیند پر وکٹ کیپر سیمسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے⁦51⁩گیندوں پر سات چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے⁦96⁩رنز کی انتہائی جارحانہ اور شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان⁦6⁩وکٹوں کے نقصان پر⁦192⁩رنز بنا سکا اور⁦19⁩رنز سے میچ ہار گیا۔

پاک بھارت مقابلوں کا دباؤ اور تجربے کا فرق

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی⁦20⁩مقابلوں میں بھارتی ٹیم کی برتری برقرار رہی ہے۔ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے مقابلوں کی تاریخ میں تجربہ، بڑے میچ کا دباؤ اور کھلاڑیوں کی بین الاقوامی سطح پر پختگی اہم عوامل رہے ہیں۔

ممتاز کرکٹ کمنٹیٹر، اسپورٹس صحافی اور تجزیہ کار مرزا اقبال بیگ نے نیویارک اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ون ڈے اور ٹی⁦20⁩میچز تو کھیلے تھے لیکن انہیں بین الاقوامی کرکٹ کا اتنا تجربہ نہیں تھا، جبکہ بھارتی ٹیم میں ایسے تجربہ کار کھلاڑی شامل تھے جو بھارتی قومی ٹیم کا مستقل حصہ رہے ہیں۔

مرزا اقبال بیگ کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں کو ٹی⁦20⁩انٹرنیشنل کے علاوہ آئی پی ایل کا بھی تجربہ حاصل ہے۔ بھارتی ٹیم نے پہلے پانچ اوورز میں⁦80⁩سے زیادہ رنز بنا لیے، جس کے بعد پاکستانی ٹیم پر دباؤ بڑھ گیا۔ تاہم پاکستانی بولرز نے درمیانی اوورز میں بھارتی رن ریٹ کو کسی حد تک کنٹرول کیا۔

انہوں نے پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ کو بھی انتہائی مایوس کن قرار دیا۔ کئی کیچ ڈراپ ہوئے، رن آؤٹ کے مواقع ضائع ہوئے اور وکٹ کیپنگ میں بھی دباؤ نمایاں نظر آیا۔ بھارتی کھلاڑیوں نے اس صورت حال کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور آخری اوورز میں انتہائی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے بڑا مجموعہ کھڑا کیا۔

پاکستانی بیٹنگ کے حوالے سے مرزا اقبال بیگ نے حسن نواز کی اننگز کو نمایاں قرار دیا۔ ان کے مطابق تین کھلاڑی⁦39⁩رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد حسن نواز اور صائم ایوب کی⁦87⁩رنز کی شراکت نے پاکستان کو دوبارہ کھیل میں واپس لایا۔ حسن نواز نے بھارتی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور بدقسمتی سے اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے۔

حسن نواز کی فارم میں واپسی پاکستان کے لیے ایک مثبت پہلو ہے۔ انہوں نے تقریباً تنہا پاکستانی اننگز کو ہدف کے قریب پہنچایا، جبکہ صائم ایوب نے بھی ایک حد تک ان کا ساتھ دیا۔

پاکستان کو ایشین گیمز مینز کرکٹ میں پہلی بار گولڈ میڈل کے لیے مزید مضبوط حکمت عملی، تجربے اور بہتر فیلڈنگ کی ضرورت ہوگی۔

مرزا اقبال بیگ نے کہا کہ پاکستان مسلسل سات ٹی⁦20⁩میچز بھارت سے ہار چکا ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ آئندہ کے لیے پاکستان کیا حکمت عملی ترتیب دیتا ہے تاکہ ٹیم کو کامیابی کے ٹریک پر واپس لایا جا سکے۔ ان کے مطابق توقع تھی کہ میچ یکطرفہ ہوگا، لیکن پاکستان نے بھارت کا جم کر مقابلہ کیا۔

ایشین گیمز میں پاکستان اب تک مینز کرکٹ میں گولڈ میڈل نہیں جیت سکا۔ دوسری جانب بھارتی ٹیم کو آئی پی ایل کے ذریعے اچھے کھلاڑیوں کی مسلسل کھیپ ملتی ہے، جو بڑے مقابلوں میں اس کی طاقت کا ایک اہم سبب ہے۔

سری لنکا نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

کانسی کے تمغے کے لیے کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو⁦63⁩رنز سے شکست دے دی۔ سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے⁦20⁩اوورز میں⁦9⁩وکٹوں پر⁦162⁩رنز بنائے، جس میں تھریندو رتنائیکے کے⁦65⁩، ساہن آراچیچگے کے⁦33⁩اور آشن بندرا کے⁦16⁩رنز شامل تھے۔

جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم⁦17.3⁩اوورز میں⁦102⁩رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نسیم احمد⁦26⁩رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ نوان تشارا، تھریندو رتنائیکے اور وانوجا ساہن نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا۔

تحریر⁦:⁩نصیر احمد
نیویارک اردو
Asian Games Cricket Pakistan India Cricket ایشین گیمز ایشین گیمز کرکٹ بھارت پاکستان کرکٹ بھارتی کرکٹ ٹیم پاک بھارت کرکٹ پاکستان کرکٹ ٹی20 کرکٹ حسن نواز سری لنکا کرکٹ سلور میڈل کرکٹ فائنل گولڈ میڈل مرزا اقبال بیگ نصیر احمد
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email WhatsApp
Previous Articleپاکستان میں تشدد سے ہلاکتوں میں⁦83⁩فیصد اضافہ
Next Article پاک اسرائیل محدود نجی تجارت کا ممکنہ راستہ
نیوز ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایشیا

گلگت بلتستان⁦:⁩روزانہ⁦15⁩ارب کا سونا چوری ہونے کا انکشاف 

اکتوبر 28, 2026
ایشیا

جعلی امریکی ڈاک لیبلز کا فراڈ، ملزم کا ریمانڈ

اکتوبر 22, 2026
تازہ ترین

آذربائیجان میں فیفا انڈر⁦15⁩فٹبال ورلڈ کپ

اکتوبر 21, 2026
Add A Comment

Comments are closed.

اہم ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026880 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026227 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
سوشل میڈیا
  • Facebook
  • YouTube
  • Twitter
  • Instagram
نقطہ نظر
85
مشرق وسطیٰ

حوثیوں کی پیدا کردہ مشکلات کے خاتمے کا وقت آ گیا، تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان⁦:⁩رشاد العلیمی

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 مشرق وسطیٰ
85
فیچرڈ

برطانیہ کی حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکیوں کی مذمت، ریاض سے مکمل یکجہتی کا اعلان

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 فیچرڈ
8.9
صفحہ اول

امریکہ اور خلیجی شراکت دار ایران کی جارحیت کے مقابلے میں متحد ہیں، ایلیسن ہوکر

نیوز ایڈیٹرجولائی 19, 2026 صفحہ اول
مقبول ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026880 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026227 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
اہم ترین

امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن

نومبر 5, 2026

امریکی انتخابات پر میرا ایک دن

نومبر 5, 2026

ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج

نومبر 5, 2026

سبسکرائب کریں

ادارہ کی شرائط و ضوابط اور پرائیویسی پالیسی کی پابندی ہو گی۔

شکریہ! اپنی سبسکرپشن کی تصدیق کے لیے اپنا ای میل اِن باکس یا اسپیم فولڈر چیک کریں۔

© 2026 NYURDU
  • صفحۂ اول
  • ٹیم
  • رابطہ کریں
  • NYURDU بارے

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.