• صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
  • صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
تازہ ترین
امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن امریکی انتخابات پر میرا ایک دن ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج امریکہ کا بدلتا سیاسی منظرنامہ عبدالسید اور اخوان المسلمون⁦:⁩ڈیموکریٹس کے لیے سوالات ٹام سوازی اور لورا گیلن دوبارہ منتخب سیاسی عطیات کا تنازع صوبائی مینڈیٹ کی پامالی کی تاریخ
امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن امریکی انتخابات پر میرا ایک دن ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج امریکہ کا بدلتا سیاسی منظرنامہ عبدالسید اور اخوان المسلمون⁦:⁩ڈیموکریٹس کے لیے سوالات ٹام سوازی اور لورا گیلن دوبارہ منتخب سیاسی عطیات کا تنازع صوبائی مینڈیٹ کی پامالی کی تاریخ
Home » بنیاد پرست اسلامی اور سوشلسٹ انقلابی
اداریہ

بنیاد پرست اسلامی اور سوشلسٹ انقلابی

نیوز ایڈیٹرBy نیوز ایڈیٹرستمبر 5, 2026Updated:اکتوبر 9, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
Share Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Reddit Telegram Email WhatsApp
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email WhatsApp

اداریہ

بنیاد پرست اسلامی اور سوشلسٹ انقلابی

”تیری سرکار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے“

آج سوشلسٹوں اور اسلامی بنیاد پرستوں کے بیچ ذرا سی پتلی لکیر کا بھی فرق شاذ و نادر ہی رہ جاتا ہے، جب بات امریکہ اور اسرائیل کی آ جائے۔ تکلف برطرف، ہم تو ”سرِ بازار ناچیں گے“ والا معاملہ ہو جاتا ہے۔ ہو جاتے ہیں ملاں اور کامریڈ ایک ہی سکے کے دو رُخ۔ ایسا لگتا ہے یہ دو رُخی سکہ ایک ہی ضرب خانے کا تراشہ ہوا ہے۔

سکہ رائج الوقت کھوٹا ہے کہ سچا، یہ وہ عینک پہنے نہیں سوچ سکتے۔ انہیں ”مرگ بر امریکہ“ کہنا ہے، انہیں مگر ”مرگ بر اسرائیل“ کہنا ہے۔ تاریخ کی الٹی گنگا بہہ نکلی ہے۔ اس دیکھا دیکھی کی ایک تاریخ ہے۔ ماضی کی نہیں، ان کے حال کی تاریخ۔

کل سوویت یونین کیا ٹوٹا، اس سے نہ فقط بائیں بازو کے کافی حصے کی بلکہ دائیں بازو کی بھی چولیں ہل گئیں۔ بلکہ وہ پنجابی والے ”چول“ بن گئے۔

کل کے ہمارے خطے میں امریکی نواز سمجھے جانے والے اسلامی بنیاد پرست اب امریکہ دشمن بن گئے، اسرائیل دشمن تو یک طرفہ وہ تھے ہی، بغیر کسی نظریاتی تفریق کے۔

اور یہ تاریخ کی منفی قوتیں مسلم دنیا میں ہر جگہ تھیں اور ہیں؛ قاہرہ سے پشاور تک۔ لیکن عقیدہ پسند اور لامذہب لوگوں کا اتحاد تاریخ کی ایک عجیب ٹریجڈی ہے کہ مضحکہ۔

سونے پر سہاگہ یہ کہ اس تھیٹر میں زبردست انٹری تیسری مخلوق، حضرات و خواتین، کی ہوئی اور وہ ہیں لبرلز۔

دنیا میں لبرل ازم۔

القاعدہ کا ہر پہلا، دوسرا، تیسرا دنیا کو مطلوب دہشت گرد اسلامی بنیاد پرستوں کے گھر سے پکڑا گیا ہے، پھر بھی ایک ہی صف میں یہ محمود و ایاز کھڑے نظر آتے ہیں۔ ایسی جدید مثال ظہران ممدانی کا تماشا ہے، جہاں اس کے حامی انقلابی اور اسلامی بنیاد پرست، دونوں ہیں۔

میں کچھ روز قبل آسٹریلیا کے ایک پاکستانی نژاد انقلابی دانشور، سرخے نما، کی کتاب دیکھ رہا تھا، جو انہوں نے اسرائیل اور پاکستان، دو مذہب کی بنیاد پر بنی ریاستوں، کا تقابلی مطالعہ پیش کیا ہے۔ اس کتاب میں ہمارے ان دانشور نے حماس کو ”فریڈم فائٹر“ قرار دیا ہے۔

اس مغالطے میں یہ دانشور اکیلے نہیں ہیں۔ کئی بائیں بازو کے لوگ ہیں، میرے اپنے دوست بھی، انقلابی اور آج کے، چاہے کل کے کامریڈ، جو حماس کو آزادی پسند تنظیم قرار دیتے ہیں۔

کئی دن ہوئے کہ پاکستان میں امریکہ کے ضمیر، نوم چومسکی، کے لیکچر کے اجتماع میں اکثریت مذہبی سیاسی جماعت کے لوگوں کی تھی۔ اب عافیہ صدیقی کے فنڈ ریزر میں میرے پسندیدہ بائیں بازو کے دانشور اور مصنف، ناول نگار طارق علی، کلیدی مقرر ہوئے۔

یہ سب اکثر گیارہ ستمبر کی امریکی سرزمین پر دہشت گردی کے بعد ہوا ہے۔ جیسے سازشیں اور کئی سازشی تھیوریاں بھی آئیں۔ کئی غلط تاویلیں بھی آئیں کہ یہ حملے گیارہ ستمبر کو اصل میں مشرقِ وسطیٰ میں امریکی پالیسیوں کی وجہ سے ہوئے۔

یعنی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں کام کرنے اور رہنے والے معصوم، نہتے امریکی و دیگر ستر اقوام کے افراد امریکی حکومتی پالیسیوں کے ذمہ دار تھے، یا پینٹاگون میں بچوں کو اسکول اور بیویوں کو کام یا گھر پر چھوڑ کر آنے والے کارکن اور فوجی، یا پھر پنسلوانیا کی پُرسکون وادیوں میں رہنے والے امریکی، یا ان بدنصیب طیاروں پر سوار مسافر۔

یا جیسے اس طرح کا مائنڈ سیٹ یہ بھی ہے کہ سات اکتوبر انیس سو تئیس کو دہشت گرد حماس کے اسرائیل پر دہشت گرد حملوں کی وجہ فلسطین پر ”اسرائیل کا قبضہ“ ہے۔ نیز یہ کہ گیارہ ستمبر میں اندرونی امریکی ہاتھ تھا، سات اکتوبر کی دہشت گردی میں بھی اسرائیل کا اندرونی ہاتھ تھا۔

گیارہ ستمبر کے دن ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں کام کرنے والے تمام یہودیوں کو پیشگی طور پر مطلع کیا گیا تھا کہ وہ اس دن، گیارہ ستمبر کو، کام پر نہیں آئیں!

میں نے گیارہ ستمبر میموریل پر بعد میں بطور صحافی اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ اپنے پیاروں کی یاد میں ہر سال گیارہ ستمبر کو شہید ہونے والوں کے لواحقین میں ان کی یہودی، آرتھوڈوکس وضع قطع و لباس والی تصاویر عیاں تھیں، اور پھول لیے یہودی بھی کھڑے ہوتے تھے تو انڈین اور پاکستانی بھی، اور وہ بھی اپنے کتبے اٹھائے ان کے سامنے۔

وہ انقلابی بھی موجود ہوتے ہیں جو کہتے ہیں کہ ”گیارہ ستمبر اندرونی کام تھا۔“

اندرونی کام دراصل یہ ہے کہ جس نے انقلابیوں اور اسلامی بنیاد پرستوں، یعنی ایسے سوشلسٹوں کو، ”تیری دربار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے“ بنا دیا ہے۔

”ان کے حالات نے ان کو ایک ہی کھوٹے سکے کے دو رُخ بنا دیا ہے؛ وہ کھوٹا سکہ، جو بقولِ شاعر امداد حسینی، نہ دل کے بازار میں چلنا ہے اور نہ تاریخ کے بازار میں۔“

حسن مجتبیٰ
مدیرِ اعلیٰ
اداریہ

حسن مجتبیٰ

NY Urdu — اداریہ
9/11 اداریہ اسرائیل اسلاموفوبیا اسلامی بنیاد پرست اسلامی سیاست القاعدہ امریکہ انتہاپسندی پاکستان حسن مجتبیٰ حماس دہشت گردی سوشلزم سوشلسٹ انقلابی سیاسی نظریات طارق علی ظہران ممدانی عافیہ صدیقی عالمی سیاست فلسطین گیارہ ستمبر لبرل ازم نوم چومسکی
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email WhatsApp
Previous Articleلبنان کے لیے ابراہام آکارڈز کا سبق
Next Article پتھروں میں تراشا خواب
نیوز ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مضمون/کالم

امریکی انتخابات پر میرا ایک دن

نومبر 5, 2026
مقبول ترین

ٹام سوازی اور لورا گیلن دوبارہ منتخب

نومبر 4, 2026
امریکہ

کیا امریکہ اسرائیل کی سالانہ امداد روک دے گا؟

نومبر 3, 2026
Add A Comment

Comments are closed.

اہم ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026880 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026227 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
سوشل میڈیا
  • Facebook
  • YouTube
  • Twitter
  • Instagram
نقطہ نظر
85
مشرق وسطیٰ

حوثیوں کی پیدا کردہ مشکلات کے خاتمے کا وقت آ گیا، تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان⁦:⁩رشاد العلیمی

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 مشرق وسطیٰ
85
فیچرڈ

برطانیہ کی حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکیوں کی مذمت، ریاض سے مکمل یکجہتی کا اعلان

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 فیچرڈ
8.9
صفحہ اول

امریکہ اور خلیجی شراکت دار ایران کی جارحیت کے مقابلے میں متحد ہیں، ایلیسن ہوکر

نیوز ایڈیٹرجولائی 19, 2026 صفحہ اول
مقبول ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026880 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026227 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
اہم ترین

امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن

نومبر 5, 2026

امریکی انتخابات پر میرا ایک دن

نومبر 5, 2026

ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج

نومبر 5, 2026

سبسکرائب کریں

ادارہ کی شرائط و ضوابط اور پرائیویسی پالیسی کی پابندی ہو گی۔

شکریہ! اپنی سبسکرپشن کی تصدیق کے لیے اپنا ای میل اِن باکس یا اسپیم فولڈر چیک کریں۔

© 2026 NYURDU
  • صفحۂ اول
  • ٹیم
  • رابطہ کریں
  • NYURDU بارے

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.