• صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
  • صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
تازہ ترین
امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن امریکی انتخابات پر میرا ایک دن ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج امریکہ کا بدلتا سیاسی منظرنامہ عبدالسید اور اخوان المسلمون⁦:⁩ڈیموکریٹس کے لیے سوالات ٹام سوازی اور لورا گیلن دوبارہ منتخب سیاسی عطیات کا تنازع صوبائی مینڈیٹ کی پامالی کی تاریخ
امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن امریکی انتخابات پر میرا ایک دن ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج امریکہ کا بدلتا سیاسی منظرنامہ عبدالسید اور اخوان المسلمون⁦:⁩ڈیموکریٹس کے لیے سوالات ٹام سوازی اور لورا گیلن دوبارہ منتخب سیاسی عطیات کا تنازع صوبائی مینڈیٹ کی پامالی کی تاریخ
Home » چلے چلو کہ وہ منزل ابھی نہیں آئی
اداریہ

چلے چلو کہ وہ منزل ابھی نہیں آئی

اداریہ
نیوز ایڈیٹرBy نیوز ایڈیٹراگست 13, 2026Updated:اگست 14, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
Share Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Reddit Telegram Email WhatsApp
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email WhatsApp

چلے چلو کہ وہ منزل ابھی نہیں آئی

تحریر⁦:⁩حسن مجتبیٰ، مدیر اعلیٰ

لو، ہم آ بھی چکے۔ اگست کا مہینہ ہے۔ پیارے پاکستان کے قیام میں آنے کا مہینہ۔ دنیا میں دو ممالک ہیں جو مذہب کے نام پر قائم کیے گئے۔ ایک بڑی قدرِ مشترک جو پاکستان اور اسرائیل کے درمیان ہے، پھر بھی بڑی دوریاں، رکاوٹیں، یک طرفہ کدورتیں اور نفرتیں۔ ایک قدرِ مشترک پاکستان اور اسرائیل میں اور بھی ہے کہ دونوں چودہ تاریخ کو وجود میں آئے تھے۔ ایک چودہ اگست کو اور دوسرا ملک چودہ مئی کو۔ صرف عمر میں ایک سال کا فرق ہے۔

چودہ اگست انیس سو سینتالیس اور چودہ مئی انیس سو اڑتالیس۔

چودہ اگست سنہ سینتالیس، جسے سرکاری اور میڈیائی سطح پر یومِ آزادی کہا جاتا ہے اور جسے عوام الناس تقسیم یا پارٹیشن کہتے ہیں۔ کئی لوگ اس دن کو ’’اوہ جدوں لٹ پئی سی‘‘ سے بھی یاد کرتے ہیں۔

خون چکاں تقسیم۔ دس لاکھ لوگوں کا قتلِ عام۔ پڑوسی نے پڑوسی کے نرخرے کاٹے۔ کئی لاکھ لوگ وطن بدر ہوئے، کئی ہزار بچیوں اور عورتوں کی عصمتیں لٹیں۔ پنجاب کی تقسیم ہوئی۔ ہندوستان کی تقسیم ہوئی۔ ’’آزادی‘‘ سر آنکھوں پر۔ لیکن، جیسا کہ اپنا وطن کھونے والی لکھاری، پروفیسر میری بہن ریٹا کوٹھاری نے کہا ہے⁦:⁩آزادی کا سورج طلوع تو ہوا، لیکن لاکھوں انسانوں کے لہو میں ڈوبا ہوا۔

چودہ اور پندرہ اگست ایک رستا ہوا زخم بھی تو ہے، جو برصغیر میں رہنے والوں کے دلوں سے رستا رہا ہے۔

ہولوکاسٹ کے پانچ برسوں کے اندر اندر یہ ایک اور ہولوکاسٹ طرز کا قتلِ عام تھا۔

انسانی تاریخ میں ایک اور وسیع واردات۔ ایک بہت بڑی دربدری۔ آزادی کا اعلان تو ہوا، لیکن لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر سرپٹ بھاگ رہے تھے کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ وہ کہاں جائیں گے۔

لیکن اگر دنیا کا ضمیر ہولوکاسٹ کی مذمت کرتے ہوئے یہ کہتا کہ ’’نہیں، پھر کبھی نہیں‘‘ — Never Again — تو⁦1947⁩کا ہولوکاسٹ شاید ہی دوبارہ دہرایا جاتا۔

فیض احمد فیض نے اپنی شاعری میں اسے یوں کہا تھا: ’’یہ وہ صبح تو نہیں‘‘۔

یہ داغ داغ اجالا، یہ شب گزیدہ سحر
وہ انتظار تھا جس کا، یہ وہ سحر تو نہیں
یہ وہ سحر تو نہیں، جس کی آرزو لے کر
چلے تھے کہ یار کہ مل جائے گی کہیں نہ کہیں
فلک کے دشت میں تاروں کی آخری منزل
کہیں تو ہو گا شبِ سست موج کا ساحل
کہیں تو رکے گا سفینۂ غمِ دل۔

سفینۂ غمِ دل کہیں رکا ہی نہیں۔ ایک وعدہ بھی جو کبھی وفا ہوا بھی نہیں۔

لیکن یہ بھی تو اسی نظم میں فیض نے کہا تھا:

ابھی چراغِ سرِ رہ کو کچھ خبر ہی نہیں
ابھی گرانیِ شب میں کمی نہیں آئی
نجاتِ دیدہ و دل کی گھڑی نہیں آئی
چلے چلو کہ وہ منزل ابھی نہیں آئی

ابھی تو اگست کا پورا مہینہ رواں ہے۔ ابھی تو ہم ایک سلسلۂ داستانوں کا یہاں شائع کرتے رہیں گے؛ اس آزادیِ نیم شب کی، تقسیم کی، لُٹ کی، دربدری کی، خون آشامی کی۔ زخموں کو کریدنا اور پھر انہیں مندمل بھی ہم نے اور آپ نے کرنا ہے۔ فاصلے گھٹانے ہیں، محبتیں بڑھانی ہیں اور نئی محبتیں پیدا کرنی ہیں۔

پڑھنے لکھنے والوں سے بھی میری یہ بینتی ہے کہ تقسیم، تحریکِ آزادی اور خون آشامی کی اگر کہانیاں، داستانیں اور بیتی ہوئی آپ بیتیان ان کے پاس ہوں تو وہ ضرور ہم سے شیئر کریں، تاکہ ہم مل کر یہ عہد دہرا سکیں⁦:⁩نہیں، پھر کبھی نہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email WhatsApp
Previous Articleسعودی عرب کا بحری اتحاد اور پاکستان کا تزویراتی انتخاب
Next Article آبنائے ہرمز پر کشیدگی برقرار، ٹرمپ کا مکمل کنٹرول کا دعویٰ
نیوز ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اداریہ

خواتین کی خاموش جنگ

نومبر 1, 2026
فیچرڈ

جب بینائی جرم ٹھہری

اکتوبر 30, 2026
اداریہ

اداریہ⁦:⁩اسرائیل، جدید جمہوریت

اکتوبر 30, 2026
Add A Comment

Comments are closed.

اہم ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026880 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026227 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
سوشل میڈیا
  • Facebook
  • YouTube
  • Twitter
  • Instagram
نقطہ نظر
85
مشرق وسطیٰ

حوثیوں کی پیدا کردہ مشکلات کے خاتمے کا وقت آ گیا، تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان⁦:⁩رشاد العلیمی

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 مشرق وسطیٰ
85
فیچرڈ

برطانیہ کی حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکیوں کی مذمت، ریاض سے مکمل یکجہتی کا اعلان

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 فیچرڈ
8.9
صفحہ اول

امریکہ اور خلیجی شراکت دار ایران کی جارحیت کے مقابلے میں متحد ہیں، ایلیسن ہوکر

نیوز ایڈیٹرجولائی 19, 2026 صفحہ اول
مقبول ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026880 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026227 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
اہم ترین

امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن

نومبر 5, 2026

امریکی انتخابات پر میرا ایک دن

نومبر 5, 2026

ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج

نومبر 5, 2026

سبسکرائب کریں

ادارہ کی شرائط و ضوابط اور پرائیویسی پالیسی کی پابندی ہو گی۔

شکریہ! اپنی سبسکرپشن کی تصدیق کے لیے اپنا ای میل اِن باکس یا اسپیم فولڈر چیک کریں۔

© 2026 NYURDU
  • صفحۂ اول
  • ٹیم
  • رابطہ کریں
  • NYURDU بارے

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.