یروشلم:اسرائیلی حکام کو توقع ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان جاری عسکری محاذ آرائی میں مزید شدت آ سکتی ہے، جبکہ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن ایران کے اندر ممکنہ اہداف کی ایک نئی فہرست تیار کر رہا ہے، جس میں بجلی گھر اور توانائی کی تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔
اسرائیلی چینل12کی رپورٹ کے مطابق یروشلم میں حالیہ سکیورٹی اور سیاسی اجلاسوں کے دوران پیش کیے گئے جائزوں میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ متوقع ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب امریکی افواج ایرانی اہداف کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ ایران کے اندر ایسے نئے اہداف کی نشاندہی کر رہا ہے جو بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے نظام سے وابستہ ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان تنصیبات کو ایرانی بنیادی ڈھانچے کی”کمزور ترین کڑی”تصور کیا جا رہا ہے، اور انہیں ممکنہ اہداف میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ حکمت عملی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابقہ بیانات سے مطابقت رکھتی ہے۔
چینل12نے ایک اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل ہر ممکن صورتحال کے لیے تیاری کر رہا ہے۔ عہدیدار کے بقول،”ہم محاذ آرائی میں اضافے کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ممکنہ منظرناموں کے لیے تیار ہیں، خصوصاً ان حالات کے لیے جن کے اثرات اسرائیل پر پڑ سکتے ہیں۔”رپورٹ کے مطابق، بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود اسرائیلی سکیورٹی اداروں اور سیاسی قیادت کا موجودہ اندازہ ہے کہ یہ تنازع فی الحال امریکہ اور ایران تک محدود رہے گا اور اس کے براہ راست اسرائیل تک پھیلنے کا امکان کم ہے۔
اسرائیلی تجزیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تہران اس بات سے آگاہ ہے کہ اگر تنازع اسرائیل تک پھیلتا ہے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں، اسی لیے اب تک ایران نے اسرائیل کو براہ راست نشانہ بنانے سے گریز کیا ہے۔
تاہم، اسرائیلی چینل کی جانب سے امریکہ کی مبینہ نئی اہدافی فہرست یا ممکنہ اہداف کی نوعیت سے متعلق دعوؤں پر نہ واشنگٹن اور نہ ہی تہران کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے آیا ہے۔
دوسری جانب چینل12نے دو مغربی سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ قطر نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی اور کشیدگی میں کمی کے لیے ایک نئی سفارتی تجویز پیش کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران قطری تجویز کو مثبت انداز میں دیکھ رہا ہے اور اسے اپنے بعض مطالبات سے ہم آہنگ سمجھتا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران نے فی الحال قطر کی جانب حملوں کا سلسلہ روک رکھا ہے، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
یہ اطلاعات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب امریکہ مسلسل چھٹی رات بھی ایران کے اندر عسکری کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد ایرانی عسکری صلاحیتوں کو محدود کرنا ہے، جبکہ خطے میں تنازع کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں۔
Pixel 4a Review
The Google Pixel 4A currently tops our rank of the greatest Samsung phones available, beating even the pricier iPhone Ultra Max Mega.
So unsurprisingly this is an absolutely fantastic phone. The design isn't massively changed from the previous generation, but most other elements upgraded.
The Good
- Modern and fresh yet sleek design
- Improved battery life
- Performance of M3 Chipset
- Designed for a larger screen
The Bad
- Lackluster Audio and tiny speaker
- Still ridiculously large
- Can't render the brightest colors
- Missing dedicated ports
-
Display8.5
-
Performance9
-
Features7
-
Usability8
-
Battery Life10

