• صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
  • صفحہ اول
  • اداریہ
  • امریکہ
  • مشرق وسطیٰ
  • یورپ
  • ایشیا
  • بلاگز
  • کالم
تازہ ترین
امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن امریکی انتخابات پر میرا ایک دن ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج امریکہ کا بدلتا سیاسی منظرنامہ عبدالسید اور اخوان المسلمون⁦:⁩ڈیموکریٹس کے لیے سوالات ٹام سوازی اور لورا گیلن دوبارہ منتخب سیاسی عطیات کا تنازع صوبائی مینڈیٹ کی پامالی کی تاریخ
امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن امریکی انتخابات پر میرا ایک دن ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج امریکہ کا بدلتا سیاسی منظرنامہ عبدالسید اور اخوان المسلمون⁦:⁩ڈیموکریٹس کے لیے سوالات ٹام سوازی اور لورا گیلن دوبارہ منتخب سیاسی عطیات کا تنازع صوبائی مینڈیٹ کی پامالی کی تاریخ
Home » حماس کے اسلحے سے دستبرداری کا عمل⁦30⁩دن میں شروع ہو سکتا ہے، جیرڈ کُشنر
اسرائیل

حماس کے اسلحے سے دستبرداری کا عمل⁦30⁩دن میں شروع ہو سکتا ہے، جیرڈ کُشنر

انہوں نے مزید کہا: ہمیں امید ہے کہ بعض سرنگوں کو ختم کرنے کا عمل بھی 60 سے 90 دن کے اندر شروع ہو جائے گا،
نیوز ڈیسکBy نیوز ڈیسکاگست 18, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
Share Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Reddit Telegram Email WhatsApp
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email WhatsApp

امریکی نمائندہ جیرڈ کُشنر نے پیر کے روز کہا کہ انہیں امید ہے کہ غزہ میں امن کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے پر عمل درآمد میں پیش رفت ہوگی۔ ان کے مطابق حماس کے اسلحے سے دستبرداری کا عمل تقریباً⁦30⁩دن میں شروع ہو سکتا ہے، جبکہ بعض سرنگوں کو ختم کرنے کا کام⁦60⁩سے⁦90⁩دن میں شروع کیا جا سکتا ہے۔

تل ابیب میں فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کُشنر نے کہا کہ تقریباً⁦30⁩دن میں پیش رفت شروع ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق اس میں حماس کے کچھ ہتھیار واپس لینے کا عمل شامل ہو سکتا ہے، جبکہ بعض سرنگوں کو ختم کرنے کا کام⁦60⁩سے⁦90⁩دن کے عرصے میں شروع کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا⁦:⁩ہمیں امید ہے کہ بعض سرنگوں کو ختم کرنے کا عمل بھی⁦60⁩سے⁦90⁩دن کے اندر شروع ہو جائے گا، لہٰذا پیش رفت جلد شروع ہو سکتی ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان اقدامات پر عمل درآمد کے لیے دونوں فریقوں کا تعاون ضروری ہے۔

کُشنر نے زور دیا کہ امریکہ اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کو محدود کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ ان کا کہنا تھا⁦:⁩اگر کوئی براہِ راست خطرہ موجود ہو تو اسرائیل کے حقِ دفاع کو محدود کرنے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں۔انہوں نے مزید کہا⁦:⁩پیش رفت بہت جلد ممکن ہے، لیکن ہمیں دونوں فریقوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔

ٹرمپ کے داماد کُشنر نے بتایا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے تقریباً چار گھنٹے طویل ملاقات کی، جس میں انہوں نے کئی متنازع معاملات پر انہیں یقین دہانیاں کرائیں۔

کُشنر کے مطابق اسرائیلی فریق نے کچھ جائز خدشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ غزہ کی تعمیر نو میں مدد کے لیے پرعزم ہے، تاہم ہم غزہ کی تعمیر نو اس وقت تک نہیں ہونے دیں گے جب تک اس کا اسلحہ ختم نہیں کیا جاتا۔ کوئی بھی کسی ایسی جگہ مزید رقم نہیں لگانا چاہتا جہاں دہشت گرد دوبارہ قبضہ کر لیں۔

انہوں نے مزید کہا⁦:⁩اگر فوری خطرات موجود ہوں ،تو ہم اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کو محدود نہیں کریں گے، اسی لیے ہمیں اس بات کی وضاحت کرنا پڑی کہ اس کا مطلب کیا ہے۔

کُشنر نے کہا کہ حماس رضاکارانہ طور پر آئندہ⁦60⁩سے⁦90⁩دن کے دوران اپنے ہتھیاروں سے دستبردار ہو جائے یا ایسا کرنے سے انکار کرے، اسرائیل ہر صورت میں کامیاب ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا⁦:⁩اسرائیل کو امریکہ اور دیگر فریقوں کی جانب سے کہیں زیادہ حمایت حاصل ہوگی تاکہ وہ مناسب طریقے سے اپنا مشن مکمل کر سکے۔

کُشنر نے بتایا کہ انہوں نے حماس کے بعض عہدیداروں کے ساتھ انتہائی دوستانہ ملاقات بھی کی، تاہم ان کا کہنا تھا⁦:⁩کسی دہشت گرد تنظیم پر اعتماد کرنا بہت، بہت مشکل ہے۔

کُشنر کے یہ بیانات غزہ سے متعلق ٹرمپ کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے جاری امریکی کوششوں کے دوران سامنے آئے ہیں۔ آئندہ مرحلے میں حماس کو غیر مسلح کرنا اور اس کے فوجی انفراسٹرکچر کو ختم کرنا اہم معاملات میں شامل ہیں۔

کُشنر پیر کو اسرائیل سے روانہ ہوئے۔ اس سے ایک روز قبل انہوں نے مصر میں حماس کے سیاسی رہنما خلیل الحیہ سے ملاقات کی تھی، جبکہ اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی ملاقات کر چکے تھے۔ ان ملاقاتوں کا مقصد اس منصوبے کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش تھا، جسے اکتوبر میں طے پانے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائی حملوں اور غزہ میں مزید علاقوں پر قبضے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب حماس اپنے ہتھیار چھوڑنے سے انکار کر رہی ہے۔

امریکی صدر نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ حماس نے مرحلہ وار اپنے ہتھیار ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ پیش رفت ٹرمپ سے منسلک نام نہاد⁦”⁩امن کونسل⁦”⁩کی جانب سے پیش کیے گئے⁦15⁩نکاتی روڈ میپ کے تحت ہوئی، جس کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج کو غزہ سے انخلا کرنا ہوگا۔

حماس کا مطالبہ ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کی پاسداری کرتے ہوئے غزہ سے اپنی فوج واپس بلائے، جبکہ دونوں فریقوں کے درمیان ٹرمپ کے جنگ کے خاتمے کے منصوبے پر عمل درآمد کے مراحل اور ٹائم لائن کو لے کر اختلاف برقرار ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email WhatsApp
Previous Articleنیتن یاہو نے ممدانی کو حزب اللہ اور خامنہ ای کے برابر کھڑا کردیا، تصویر وائرل
Next Article سعودی عرب نے نصابی کتب میں اسرائیل سے متعلق زبان نرم کر دی، فلسطین کے اہم حوالہ جات حذف
نیوز ڈیسک

Related Posts

امریکہ

کیا امریکہ اسرائیل کی سالانہ امداد روک دے گا؟

نومبر 3, 2026
امریکہ

امریکی وسط مدتی انتخابات

نومبر 3, 2026
امریکہ

مشی گان سے سینیٹ امیدوار مائیکل جوزف راجرز کی حمایت

نومبر 3, 2026
Add A Comment

Comments are closed.

اہم ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026880 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026227 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
سوشل میڈیا
  • Facebook
  • YouTube
  • Twitter
  • Instagram
نقطہ نظر
85
مشرق وسطیٰ

حوثیوں کی پیدا کردہ مشکلات کے خاتمے کا وقت آ گیا، تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان⁦:⁩رشاد العلیمی

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 مشرق وسطیٰ
85
فیچرڈ

برطانیہ کی حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکیوں کی مذمت، ریاض سے مکمل یکجہتی کا اعلان

نیوز ایڈیٹرجولائی 21, 2026 فیچرڈ
8.9
صفحہ اول

امریکہ اور خلیجی شراکت دار ایران کی جارحیت کے مقابلے میں متحد ہیں، ایلیسن ہوکر

نیوز ایڈیٹرجولائی 19, 2026 صفحہ اول
مقبول ترین

پاکستان⁦:⁩عالمی دہشت گردی کے بحران کا مرکز، ایک بار پھر

جولائی 31, 2026880 Views

زبان کا ذائقہ دل اور دماغ دونوں کے لیے خطرہ

اکتوبر 11, 2026227 Views

لو ہم آگئے

جولائی 31, 2026223 Views
اہم ترین

امریکی انتخابات، طاقت کا نیا توازن

نومبر 5, 2026

امریکی انتخابات پر میرا ایک دن

نومبر 5, 2026

ادھوری جنگ اور انتخابی نتائج

نومبر 5, 2026

سبسکرائب کریں

ادارہ کی شرائط و ضوابط اور پرائیویسی پالیسی کی پابندی ہو گی۔

شکریہ! اپنی سبسکرپشن کی تصدیق کے لیے اپنا ای میل اِن باکس یا اسپیم فولڈر چیک کریں۔

© 2026 NYURDU
  • صفحۂ اول
  • ٹیم
  • رابطہ کریں
  • NYURDU بارے

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.